سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی زیرصدارت نیشنل ایگزیکٹو کونسل جرمنی کے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں صدر NEC میاں عمران الحق، سیکرٹری جنرل ڈاکٹر چن نصیب، حافظ سردار افتخار احمد اور ممبران NECنے شرکت کی۔ اس موقع پر اجلاس میں این ای سی ممبران نے کارکردگی رپورٹ پیش کی۔ انہوں نے کونسل کی طرف سے آئندہ کے تعلیمی و تربیتی اہداف کے بارے بھی چیئرمین سپریم کونسل کو بریفنگ دی۔
دی منہاج یونیورسٹی لاہور کے کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے زیراہتمام 36 ویں سالانہ کل پاکستان بین الکلیاتی ہفتہ تقریبات کا آغاز 14 مارچ 2022ء کو ہوا۔ بزم منہاج کے زیراہتمام منعقدہ مقابلہ جات کے افتتاحی روز مقابلہ حسن قرأۃ اور مقابلہ عربی تقریر کا انعقاد کیا گیا۔ مقابلہ حسن قرأۃ میں پہلی پوزیشن حافظ محمد فیصل امجد جی سی یونیورسٹی لاہور کے طالب علم نے حاصل کی دوسری پوزیشن جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے طالب علم قاری عبدالصمد نے حاصل کی اور تیسری پوزیشن تحفیظ القرآن کے طالب علم حافظ محمد مزمل احمد نے حاصل کی۔
تحریک منہاج القرآن کے ناظم نائب اعلیٰ علامہ رانا محمد ادریس قادری نے علی پور سیداں (نارووال) میں پیر جماعت علی لاثانی شاہ رحمۃ اللہ علیہ کے دربار پر منعقدہ سالانہ ’’عقیدہ ختمِ نبوت‘‘ کانفرنس میں شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا حضور نبی اکرم ﷺ اللہ کے آخری رسول اور آپ ﷺ کی تعلیمات قیامت تک کیلئے ذریعہ ہدایت ہیں۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اپنے پرسنل سیکرٹری بصیر احمد کی والدہ محترمہ کے انتقال پر ان سے اظہارِ تعزیت کیا ہے۔ شیخ الاسلام نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ بصیر احمد، تنویر احمد، منیر احمد، نصیر احمد اور فیض الرسول کی والدہ محترمہ اور الحاج نذیر احمد کی زوجہ محترمہ مرحومہ نہایت نیک خاتون تھیں، اللہ رب العزت انہیں علیین میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور آقا علیہ السلام کی شفاعت ہر لحمہ قبر میں ان کی مدد گار ہو۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے پرسنل اسسٹنٹ بصیر احمد (کینیڈا) اور تنویر احمد (آئی ٹی مینجر کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز) کی والدہ محترمہ قضائے الٰہی سے وصال فرماگئی ہیں، انا للہ و انا الیہ راجعون۔ اللہ تعالیٰ حضور تاجدار کائناتﷺ کا صدقہ ان کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔
ناظم اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل خرم نواز گنڈاپور نے فہمِ دین پراجیکٹ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ منہاج القرآن انٹرنیشنل نے دعوت و خدمتِ انسانیت کے لئے ایک جامع ’’ای نظام‘‘ پر کام مکمل کر لیا ہے، بہت جلد منہاج اسلامک انسائیکلوپیڈیا کے نام سے سرچ انجن اور ایپس کی تقریب رونمائی ہوگی، فہمِ دین پراجیکٹ کے سافٹ ویئر کی تکمیل ایک بڑی پیش رفت ہے، جس پر منہاج انٹر نیٹ بیورو مبارک باد کا مستحق ہے۔
منہاج ٹی وی کے کیمرہ مین شیراز ملک کی والدہ محترمہ قضائے الٰہی سے وفات پا گئی ہیں، انا للہ و انا الیہ راجعون۔ مرحومہ کی نماز جنازہ آبائی گاؤں بھکھی شریف منڈی بہاؤالدین میں 14 مارچ 2022ء کو شام 4 بجے ادا کی جائے گی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے مرکزی سیکرٹریٹ میں منہاج القرآن شمالی زون پنجاب کی سوشل میڈیا کے استعمال کے موضوع پر منعقدہ ایک روزہ تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالم اسلام کے پاس فیس بک، یوٹیوب، انسٹا گرام طرز کا اپنا ایک بھی ابلاغی ٹول نہیں ہے یہ عالم اسلام کی اجتماعی اہلیت کے لیے ایک سوال ہے۔ انھوں نے کہا کہ 22 کروڑ آبادی کے ملک پاکستان میں 10 کروڑ 73 لاکھ لوگ موبائل استعمال کرتے ہیں، 6 کروڑ 10 لاکھ نیٹ یوزر ہیں، 4 کروڑ پاکستانی فیس بک 3 کروڑ 60 لاکھ شہری یوٹیوب، 1 کروڑ 10 لاکھ شہری انسٹا گرام استعمال کرتے ہیں، پاکستانیوں کی اتنی بڑی تعداد انٹرنیشنل فورسز کے براہ راست حلقہ اثر میں ہے ہمیں اپنے نیٹ یوزر نوجوانوں کو سائبر وار سے بچانا ہے اور ان کے اخلاق و دینی اقدار اور قومی نظریات کی حفاظت کرنی ہے۔
وفاقی دینی تعلیمی بورڈ نظام المدارس پاکستان کے زیراہتمام ملک بھر میں پہلے سالانہ امتحانات 2022 کا آغاز 12 مارچ 2022ء کو ہو چکا ہے جس میں ملک بھر کے تعلیمی اداروں سے ہزاروں طلبہ و طالبات شریک ہیں۔ نظام المدارس کے تحت ملحقہ تعلیمی اداروں کے طلباء و طالبات کے سالانہ امتحانات 24 مارچ تک جاری رہیں۔ امتحانات کے لیے مرکزی ہیڈکوارٹر نظام المدارس پاکستان لاہور سمیت چاروں صوبوں اور آزاد کشمیر میں بھی سینکڑو ں امتحانی سنٹرز قائم کیے گئے ہیں، جہاں ہزاروں طلباء امتحانات دے رہے ہیں۔
یئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری 4 روزہ تنظیمی دورے پر جرمنی پہنچ گئے، ائیرپورٹ پر منہاج القرآن انٹرنیشنل جرمنی کے راہنماؤں کی طرف سے آپ کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری جرمنی میں پاکستانی کمیونٹی، مذہبی، سماجی راہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کرتارپور، نارووال گوردوارہ دربار صاحب کا وزٹ کیا۔ اس موقع پر منہاج القرآن کے مرکزی قائدین کا اعلیٰ سطحی وفد بھی آپ کے ساتھ تھا، جن میں مرکزی نائب ناظم اعلیٰ رانا محمد ادریس قادری، ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز سہیل احمد رضا، منہاج القرآن لاہور کے صدر رانا نفیس حسین قادری، عبدالرحمن ملک، خرم شہزاد، ناصر اقبال ایڈووکیٹ، فرحان جاوید، حفیظ الرحمن، طیب ضیاء، قاری ریاست علی چدھڑ و دیگر بھی موجود تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے زیراہتمام اوسپیتالیت سٹی میں ورکرز کنونشن منعقد ہوا، جس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خصوصی خطاب کیا۔ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن علم اور امن کے فروغ کی تحریک ہے۔ جو پوری دنیا میں اسلام کے پر امن اور ترقی پسند تشخص کو اجاگر کر رہی ہے، اللہ رب العزت کا شکر اور شیخ الاسلام کی تربیت ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے سپین میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے عہدیدراوں اور پاکستانی کمیونٹیز کے نمائندہ افراد سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریاست مدینہ سوشل جسٹس کا عملی ماڈل تھی، پاکستان کو ریاست مدینہ کے قالب میں ڈھالنے کیلئے نظام انصاف کو سستا، مؤثر اور بروقت بنانا ہو گا۔ ان کا کہنا تھا ریاست مدینہ کے ذریعے دنیا کو بین المذاہب رواداری اور امن بقائے باہمی کا ایک مثالی ریاستی، انتظامی ماڈل عطا ہوا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے فرانس میں پاکستانی کمیونٹی کی طرف سے دیئے گئے عشائیہ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام امن، سلامتی اور اتحاد و اخوت کا دین ہے۔ انتہا پسند صرف مسلمانوں کے ہی نہیں بلکہ بین الاقوامی بھائی چارے کے فروغ کی کوششوں کے بھی دشمن ہیں۔ عشائیہ میں فرانس میں تعینات پاکستان کے سفیر امجد عزیز قاضی، احسان کریم، دانیال گیلانی سمیت فرانس میں کام کرنے والی پاکستانی مختلف سیاسی، سماجی، مذہبی، ثقافتی، ادبی جماعتوں و تحریکوں کے مرکزی قائدین نے شرکت کی۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 71ویں سالگرہ کے سلسلہ میں منہاج القرآن گکھڑ کے زیراہتمام قائد ڈے تقریب منعقد ہوئی، جس میں ناظم اعلیٰ منہاج لقرآن انٹرنیشنل خرم نواز گنڈاپور نے مہمان خصوصی تھے۔ تقریب میں نائب صدر عوامی تحریک راجہ زاہد محمود، صدر یوتھ مظہر محمود علوی نے بھی خصوصی شرکت کی۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.