سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
کالج اف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز منہاج یونیورسٹی لاہور کے سینئیر فارغ التحصیل منہاجینز سکالرز نے چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پوری تحریک کو کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے فارغ التحصیل سکالرز (منہاجینز) پر فخر ہے جو زندگی کے مختلف شعبہ جات میں پروفیشنلز کی حیثیت سے مثالی خدمت انجام دے رہے ہیں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے ناظم سیکرٹریٹ جواد حامد کی والدہ مرحومہ کی برسی کے موقع پر اُن کے ایصالِ ثواب کے لیے محفلِ میلاد النبی ﷺ کا انعقاد کیا گیا۔ محفل میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، نائب صدر بریگیڈیئر (ریٹائرڈ) اقبال احمد خان، علامہ رانا نفیس حسین، سید الطاف حسین شاہ، ناظم اعلیٰ نظام المدارس پاکستان علامہ میر آصف اکبر، نائب ناظم اعلیٰ میڈیا افئیرز نوراللہ صدیقی، ڈائریکٹر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن سید امجد علی شاہ، میاں زاہد الاسلام، شفقت اللہ قادری، عرفان یوسف، مقصود احمد ملک، علامہ عین الحق بغدادی، ناصر اقبال ایڈووکیٹ و دیگر نے شرکت کی۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اس موقع پر جواد حامد کی والدہ محترمہ کے لیے بلندئ درجات کی دعا فرمائی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے سیرت النبی ﷺ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیالکوٹ واقعہ نے پوری انسانیت کا سر شرم سے جھکا دیا۔ اس واقعہ کے بعد قوم کے ہر فرد کو انتہا پسندی، تنگ نظری اور جہالت کے خاتمے تک اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ ان عظیم مقاصد کے حصول کی کوششوں کی قیادت ریاست پاکستان کو کرنا ہو گی۔ تعلیم انسان کا زیور ہے، تعلیم و تربیت کے بغیر کسی قوم اور معاشرے کا کوئی مستقبل نہیں۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ تاریخ میں مسلمان جب بھی زوال کا شکار ہوئے تو وقار کی بحالی کے لئے تعلیم و تحقیق سے رشتہ مضبوط کیا گیا اور حضور نبی اکرم ؐ کی تعلیمات کے ساتھ ٹوٹے ہوئے تعلق کو جوڑا گیا۔
اختتامی روز علماء سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ استاد اور علماء نئی نسل کو تعلیم دینے کے ساتھ ساتھ انہیں ادب اور اخلاق سکھائیں، اختلاف رائے کا مطلب دشمنی اور دنگا فساد نہیں ہوتا۔ ائمہ و محدثین کے درمیان فقہی امور پر اختلاف رائے ہوتا تھا مگر ان کے درمیان ادب و احترام کا رشتہ قائم و دائم رہتا تھا۔ علمی اختلاف پر کبھی قطع تعلق نہیں ہوتا تھا، افسوس آج گردنیں کاٹی جاتی ہیں، اس متشدد رویے کا مصطفوی تعلیمات سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے تین روزہ تدریسی ورکشاپ میں شرکت کرنے والے مدرسین و مدرسات، ناظمین و ناظمات کو مبارکباد دی۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام 5 دسمبر 2021ء کو 12 جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی پروقار تقریب منہاج القرآن اسلامک سنٹرگلفشاں کالونی کے سامنے وسیع گراؤنڈ میں منعقد ہوئی۔ اس تقریب کی صدارت پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سینئر نائب صدر چوہدری بشارت جسپال نے کی۔ تقریب میں شریک ہر دلہن کو2 لاکھ روپے سے زائد مالیت کاسامان، جن میں قرآن پاک، جائے نماز، برتنوں والی الماری، ڈبل بیڈ، کرسیاں، میز، پیٹی، ڈرمی آٹے والی، اٹیچی کیس، سلائی مشین، واشنگ مشین، پنکھا، استری، کلاک، سٹیل برتن، ڈنر سیٹ، پلاسٹک برتن، رضائی ڈبل بیڈ، تکیے، کھیس، دریاں، واٹر سیٹ، ٹی کپ، میک اپ سامان ودیگر ضروریات زندگی کا تمام سامان اور دلہن کوسلامی اور دلہا کوگھڑی کا تحفہ دیا گیا۔
نظام المدارس پاکستان کے زیر اہتمام 3 روزہ ٹریننگ ورکشاپ کے دوسرے روز لیکچرز دیتے ہوئے مذہبی سکالرز اور ماہرین تعلیم نے کہاکہ کسی انسانی جان کا قتل بدترین گناہ کبیرہ ہے۔ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا قیامت کے دن لوگوں کے درمیان سب سے پہلے خون ریزی کا فیصلہ ہو گا۔ پیغمبر امن و سلامتی نے فرمایا اللہ تعالیٰ کے نزدیک پوری دنیا کا ختم ہو جانا بھی کسی شخص کے قتل ناحق کے مقابلے میں کم تر ہے۔ سیالکوٹ جیسے سانحات کو روکنا اور عدم برداشت و انتہا پسندانہ رویوں کو ختم کرنا ہر مسلمان بالخصوص علمائے کرام، اساتذہ، مدرسین کی اولین دینی، قومی و ملی ذمہ داری ہے۔
نظام المدارس پاکستان کے زیر اہتمام 3روزہ ٹیچر ٹریننگ ورکشاپ کا آغاز ہو گیا ہے۔ 200 سے زائد مدارس دینیہ کے سینکڑوں اساتذہ نے شرکت کی۔ 3 روزہ ٹیچر ٹریننگ پروگرام کے پہلے روز جدید طرز کے تقاضوں کے مطابق تربیت یافتہ ماہرین تعلیم نے لیکچررز دیئے۔ ماہرین تعلیم نے اپنے لیکچرز میں تعلیم میں جدت اور مدارس میں ٹیکنالوجی کے استعمال پر زور دیا۔ جدید دور کے تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے ٹریننگ ورکشاپ میں شریک اساتذہ کو منفرد انداز میں تعلیم و تدریس کے طریقے بتائے گئے۔
منہاج یونیورسٹی لاہور کے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا کہ ترقی اور خوشحالی کی چابی تعلیم یافتہ باکردار نوجوانوں کے ہاتھ میں ہے، تربیت کے بغیر تعلیم بے فائدہ ہے۔ نوجوان علم و تحقیق کے ساتھ دائمی رشتہ استوار کریں اور کردار کو شفاف رکھیں، انہوں نے تعلیم مکمل کرنے والے طلبا و طالبات کو مبارکباد باد دی۔ کانووکیشن میں 35 سو سے زائد فارغ التحصیل طلبا و طالبات کو ڈگریوں سے نوازا گیا، کانووکیشن کی تقریب میں وزیراعظم کے مشیر شہباز گل، سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف، پنجاب حکومت کے ترجمان حسان خاور، ناظم اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل خرم نواز گنڈا پور اور میاں عمران مسعود نے خصوصی شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سنٹرل ورکنگ کونسل کا اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا، جس میں چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے واقعہ سیالکوٹ پر بڑی تشویش اور فکر مندی کا اظہار کیا اور ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اور تحریک منہاج القرآن نے انتہا پسندی، تنگ نظری کے خلاف علمی، فکری محاذ پر انتھک جدوجہد کی اور اسلام کی امن و سلامتی، اعتدال، رواداری کی تعلیمات کو پاکستان سمیت دنیا کے کونے کونے میں اجاگر کیا۔ اس وقت اعتدال، رواداری اور برداشت پر مبنی مصطفوی تعلیمات کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے تاکہ سوسائٹی میں پائی جانے والی تنگ نظری اور انتہا پسندی کا خاتمہ کیا جا سکے۔
تحریک منہاج القرآن کے مرکزی گوشۂ درود کی مجلس ختم الصلوٰۃ علی النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا روحانی اجتماع مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا۔ جس میں ماہ نومبر 2021ء میں 4 ارب 43 کروڑ 38 لاکھ 74 ہزار اور 752 مرتبہ پڑھا گیا درود پاک حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں پیش کیا گیا، تحریک منہاج القرآن کے گوشۂ درود میں 2005 سے اب تک مجموعی طور پر پڑھے گئے درود پاک کی تعداد 4 کھرب 94 ارب 58 کروڑ 65 لاکھ 54 ہزار اور899 ہو گئی ہے۔
منہاج ڈیجیٹل انسائیکلوپیڈیا (MDE) کی ڈویلپنگ ٹیم نے منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے ملاقات کی اور ڈیجیٹل انسائیکلوپیڈیا پراجیکٹ کے بارے میں بریفنگ دی۔ MDE کی ٹیم نے پراجیکٹ کے امتیازات اور خصوصیات کے بارے میں چیئرمین سپریم کونسل کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اس ڈیجیٹل پروگرام میں ایپ وزیٹرز اور ریسرچرز کے لئے Google کی طرز پر برق رفتار searching سہولت دسیتاب ہو گی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ منہاج ڈیجیٹل انسائیکلوپیڈیا کے پہلے فیز میں قرآنی انسائیکلوپیڈیا کے 5 ہزار موضوعات کے علاوہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے خطابات اور مختلف موضوعات پر تحقیقات شامل کی گئی ہیں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے لاہور بار ایسوسی ایشن کے زیراہتمام ”ریاست مدینہ کا دستور اور اس کا عملی نفاذ“کے موضوع پر ایوان عدل میں منعقدہ علمی و فکری نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست مدینہ کی انتظامی بنیاد امن و انصاف اور رول آف لاء پر قائم ہوئی۔ حضور نبی اکرم ﷺ نے اُمت کو بلدیاتی نظام، صوبائی خودمختاری، فنانشل مینجمنٹ اور جسٹس سسٹم دیا۔ ریاست مدینہ کا دستور ذات پات رنگ نسل سے بالا تر خالصتاً قانون و انصاف کی بالا دستی کے تصورات پر مشتمل تھا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے منہاج یوتھ لیگ کے 33ویں یوم تاسیس کے موقع پر مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقدہ خصوصی تقریب میں شرکت کی اور کیک کاٹا۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے چیئرمین سپریم کونسل نے کہا کہ نوجوانوں کو تعلیم و تربیت دینا بہترین قومی خدمت ہے۔ منہاج یوتھ لیگ کے 33 سالوں کا سفر علم، ادب اور فروغ امن کا سفر ہے۔ منہاج یوتھ لیگ نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری سے یہ عہد کیا تھا کہ وہ کسی بھی حال میں اپنے ہاتھوں سے قلم اور کتاب کو کبھی گرنے نہیں دیں گے اور الحمدللہ منہاج یوتھ لیگ کے جوانوں نے اپنے قائد سے کئے گئے اس عہد کو نبھایا ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے فلاحی ادارے آغوش آرفن کیئر ہوم میں 8 سال سے زیر تعلیم و رہائش پذیر رابعہ خادم کی گزشتہ روز تقریب رخصتی منعقد ہوئی۔ رابعہ خادم کو منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر و چیئرمین آغوش کمپلیکس ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، فضہ حسین قادری، نائب صدر بریگیڈیئر (ر) اقبال احمد خان، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈا پور، وزیراعلیٰ ٹاسک فورس برائے ویمن امپاورمنٹ تنزیلہ عمران، سماجی رہنما و سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں منظور احمد وٹو کی صاحبزادی جہاں آراء وٹو، ڈائریکٹر آغوش کمپلیکس کرنل (ر) مبشر اقبال، منیجنگ ڈائریکٹر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن انٹرنیشنل فیصل مشہدی، سید امجد علی شاہ، نوراللہ صدیقی، منہاج ویمن لیگ کی مرکزی صدر ڈاکٹر فرح ناز، سدرہ کرامت نے یتیم بیٹی رابعہ خادم کو دعاؤں کے ساتھ رخصت کیا۔
معروف ثنا خوان مصطفیٰ ﷺ شہباز سمیع اور محمد علی جرال نے منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹرحسن محی الدین قادری سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اس موقع پر دونوں مہمانان گرامی نے تحریک منہاج القرآن کی لائف ممبر شپ حاصل کی اور لائف مبرشپ کی اسناد ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے وصول کیں۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.