سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
مرکزی نظامت تربیت اور منہاج القرآن بلوچستان کے زیراہتمام 3 روزہ تربیتی و تنظیمی ورکشاپ منہاج القرآن اسلامک سنٹر کوئٹہ میں منعقد ہوئی، جس میں منہاج القرآن بلوچستان، کوئٹہ، منہاج یوتھ لیگ، ایم ایس ایم، منہاج القرآن ویمن لیگ اور دیگر تمام فورمز کے عہدیداروں اور نمائندگان نے شرکت کی۔
قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے آڈیو لنک پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہدائے ماڈل ٹاؤن کے ورثاء کے لئے تحریک انصاف کی حکومت میں بھی انصاف کا دروازہ نہیں کھلا۔ پاکستان کے تین بااختیار اور طاقتور ترین عہدیداروں کی یقین دہانی کے باوجود مظلوموں کو انصاف نہیں ملا۔ سپریم کورٹ کے لارجر بنچ کے سامنے بننے والی جے آئی ٹی کو ایک ملزم کانسٹیبل کی درخواست پر کام کرنے سے عین اس وقت روک دیا گیا جب جے آئی ٹی اپنا سارا کام مکمل کر کے تفتیشی رپورٹ پیش کرنے جارہی تھی۔
تحریک منہاج القرآن لاہور کے زیراہتمام مختلف پی پی حلقہ جات کے اجلاس منعقد ہوئے، جس میں صدر منہاج القرآن لاہور حافظ غلام فرید نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر مقامی تنظیمی عہدیداروں نے اجلاس میں شرکت کی۔ حافظ غلام فرید نے منہاج القرآن لاہور کے قائدین و عہدیداروں کو تنظیمی ہدایات دیں اور آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے بریفنگ دی۔
منہاج القرآن لاہور کے پی پی حلقہ جات 145 بادامی باغ لاہور، 149 ساندہ لاہور، پی پی 154 داروغہ والا اور پی پی 155 جلو موڑ کے اجلاس منعقد ہوئے۔ اس موقع پر منہاج القرآن لاہور کے صدر حافظ غلام فرید نے اجلاس میں شرکت کی، مقامی عہدیداروں اور ذمہ داران بھی اجلاس میں موجود تھے۔
منہاج القرآن لاہور کے پی پی حلقہ جات 150، 151 اور 160 کے اجلاس منعقد ہوئے، جس میں منہاج القرآن لاہور کے صدر حافظ غلام فرید اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔ اس موقع پر شہدائے ماڈل ٹاؤن کی ساتویں برسی کے موقع پر 17 جون کو ملک گیر احتجاج میں بھرپور حصہ لینے کا عزم کیا گیا۔
تحریک منہاج القرآن PP-167 لاہور کے زیرِاہتمام آغوش کمپلیکس ٹاؤن شپ لاہور میں علامہ رانا محمد ادریس قادری (نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات سنٹرل پنجاب و لاہور) کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر ان کے اعزاز میں استقبالیہ منعقد کیا گیا۔ استقبالیہ تقریب میں منہاج القرآن لاہور کے صدر حافظ غلام فرید اور منہاج القرآن لاہور کے جملہ فورمز کے زونل ذمہ داران اور تحریک منہاج القرآن PP-167 کے جملہ قائدین و کارکنان نے بھی شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن کے گوشہ درود کی ماہانہ مجلس ختم الصلوۃ علی النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا روحانی اجتماع مرکزی سیکرٹریٹ میں 5 جون 2021ء کو منعقد ہوا، جس میں صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے خطاب کیا۔ آپ نے بتایا کہ گوشہ درود کے قائم کر دہ نظام کے تحت ماہ مئی 2021ء میں پڑھے جانے والے درود پاک کی تعداد 90 کروڑ 83 لاکھ 92 ہزار اور 754 ہے جبکہ اب تک مجموعی طور پر 4 کھرب 63 ارب 81 کروڑ 24 لاکھ 93 ہزار اور 353 مرتبہ درود پاک پڑھا جا چکا ہے۔
تحریک منہاج القرآن کی نظامت تربیت (شعبہ کورسز)کے زیراہتمام علوم القرآن کے فروغ کے لئے منعقدہ ”سفر نور کانفرنس‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا کہ قرآن مجید میں انسانیت کو درپیش ہر مسئلہ کا حل موجود ہے۔ قرآن مجید امت مسلمہ کو تقسیم اور تفرقہ سے روکتا ہے، آج امت کو اتحاد و یکجہتی کی ضرورت ہے۔ قرآن امت مسلمہ کے مابین اتحاد کی علامت ہے۔ قرآن مجید سے ہم جتنا تعلق استوار کرینگے اتنی ہی فکر و نظر میں وسعت آئے گی۔ قرآن مجید کو جب بھی پڑھا جائے ہر بار مطالب و مفاہیم کا ایک نیا جہان سامنے آتا ہے۔
منہاج یونیورسٹی لاہور کے کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز میں سیشن 2004ء کے فارغ التحصیل ڈاکٹر شعیب عارف القادری منہاجین نے جی سی یونیورسٹی لاہور سے پی ایچ ڈی مکمل کر لی۔ انہوں نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور سے اسلامک اسٹڈیز میں ’’توہین مذہب، اسلامی اور مغربی قانون کے تناظر میں‘‘ کے موضوع پر امتیازی حیثیت میں ڈاکٹریٹ مکمل کی۔
تحریک منہاج القرآن (شعبہ کورسز) نظامت تربیت کے زیراہتمام قرآنی تعلیمات کے فروغ، قرآن پاک کی درست ادائیگی، تلاوت کلام مجید کی ترویج اور قرآن فہمی کے فروغ کیلئے ”سفر نور کورس“ کے عنوان سے 30 روزہ آن لائن پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ پاکستان سمیت دنیا کے 50 سے زائد ممالک سے اس 30 روزہ کورس میں شامل شرکاء (مرد و خواتین) کی تعداد ہزاروں میں تھی۔ سفر نور کورس کی اختتامی تقریب آج 3 جون جمعرات کو رات 7 بجے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں منعقد ہو گی۔ قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اختتامی تقریب سے خصوصی خطاب کریں گے۔
تحریک منہاج القرآن سنٹرل پنجاب کے زیراہتمام تقریب تقسیم انعامات 22 مئی 2021ء کو مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوئی، جس میں مختلف تنظیمات کو مثالی اور اعلیٰ کارکردگی پر انفرادی و اجتماعی ایوارڈ دئیے گئے۔ اس موقع پر سنٹرل پنجاب کی مختلف ضلعی تنظیمات کو زکوۃ مہم، چرم ہائے قربانی مہم، عالمی میلادکانفرس، ممبرشپ، قائد ڈے تقربیات، قرآنی انسائیکلوپیڈیا تقربیات اور covid -19 میں نمایاں کارکردگی کی حامل تنظیمات کو ایوارڈز دیئے گئے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے والد گرامی حضرت فرید ملت ڈاکٹر فرید الدین قادری رحمۃ اللہ علیہ کے 48ویں عرس مبارک کی سالانہ تقریب جھنگ میں ان کے مزار اقدس پر منعقد ہوئی۔ تقریب کی صدارت صاحبزادہ صبغت اللہ قادری نے کی جبکہ مختلف علماء و مشائخ اور شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے بھی عرس تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر زائرین کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ علامہ غلام ربانی تیمور نے عرس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فریدالدین قادری کی زندگی پر روشنی ڈالی۔
منہاج میڈیا فرانس کے چیئرمین اور سینیئر صحافی راؤ خلیل احمد رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے، انا للہ وانا الیہ راجعون۔ مرحوم کچھ عرصہ سے علیل تھے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے راؤ خلیل احمد کے انتقال پر اہلخانہ سے تعزیت کرتے ہوئے ان کی بلندی درجات کے لیے دعا بھی کی ہے۔ شیخ الاسلام نے کہا کہ مرحوم سچائی اور جرآت کے علمبردار صحافی تھے۔ انہوں نے ہمیشہ حق کا علم سربلند کیا، دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس اعلیٰ مقام عطاء فرمائے اور ان کے درجات بلند فرمائے۔
قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے والد گرامی فریدِ ملت حضرت ڈاکٹر فرید الدین قادریؒ کے 48ویں سالانہ عرس کی تقریب 28 مئی 2021ء کو جامع شیخ الاسلام لاہور میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی راہنما علامہ محمد خان لغاری، علامہ محمد بدرالزماں قادری، نائب صدر منہاج القرآن انٹرنینشل بریگیڈیئر (ر) اقبال احمد خان، جی ایم ملک، علامہ رانا محمد ادریس، نوراللہ صدیقی، جواد حامد، رانا محمد فاروق، حاجی منظور حسین قادری، قاضی فیض الاسلام، حافظ خان محمد، سید مشرف شاہ، حافظ غلام فرید، مظہر محمود علوی، سدرہ کرامت، عائشہ مبشر اور ام حبیبہ اسماعیل سمیت مرکزی عہدیداران اور سٹاف ممبران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن پاکستان کے زیراہتمام ڈسٹرکٹ خیبر پشاور حاجی کیمپ میں مستحقین میں راشن تقسیم کیا گیا، تقریب میں وفاقی وزیر مذہبی امور ڈاکٹر نورالحق قادری نے مہمان خصوصی کی حیثیت میں شرکت کی۔ اس موقع پر سینکڑوں مستحقین میں راشن تقسیم کیا گیا۔ تقریب میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن پاکستان کے کنٹری ڈائریکٹر سید امجد علی شاہ، ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز سہیل احمد رضا، جنرل سیکرٹری کے پی کے حاجی خالد عظیم درانی اور پشاور کے صدر جمشید علی خان بھی موجود تھے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی یہ انفرادیت ہے کہ انہوں نے خدمت دین کے ساتھ ساتھ خدمت انسانیت کے مثالی ادارے قائم کئے۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.