سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے مدارس دینیہ کے نصاب کے موضوع پر منعقدہ قومی کانفرنس میں ”نظام المدارس پاکستان“کا نیا نصاب پیش کر دیا ہے۔ انہوں نے علمائے کرام کو دعوت دی کہ وہ معیاری نصاب کی تشکیل کے لیے تجاویز دیں، ان کی تجاویز کھلے دل کے ساتھ قبول کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا کسی بورڈ، مکتب فکر سے کوئی مقابلہ نہیں ہے، ایسی سوچ کو بھی گناہ سمجھتا ہوں۔ ہم اسلاف کی اعلیٰ علمی، اخلاقی اقدار کے احیاء کیلئے جدوجہد کررہے ہیں، میں مکالمہ پر یقین رکھتا ہوں۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ملک شام سے تعلق رکھنے والے عالم اسلام کے نامور عالم دین، محقق اور بحر العلوم الشیخ محمد علی الصابونی کے انتقال پر گہرے رنج و الم کا اظہار کیا ہے۔ شیخ صابونی کا ترکی میں استنبول کے نواحی علاقے میں وصال ہوا ہے۔ اس حوالے سے شیخ الاسلام نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ اس رحلت سے عالم اسلام ایک معتبر اور مستند علمی شخصیت سے محروم ہو گیا ہے۔ وہ عالم اسلام کا بالعموم اور اہل سنت و جماعت کا بالخصوص علمی اثاثہ تھے۔ انہوں نے کہا کہ الشیخ محمد علی الصابونی علوم القرآن والتفسیر، علوم الحدیث اور علوم الفقہ کے بلند پایہ عالم تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے پی پی 153 لاہور میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام منہاج ویلفیئر کلینک کا افتتاح کیا۔ انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غریب اور مستحق مریضوں کی طبی مدد فی زمانہ عبادت اور انسانیت کی بہترین خدمت ہے۔ پاکستان میں علاج بہت مہنگا ہو گیا، عام آدمی علاج کیلئے مہنگی ادویات، بھاری فیسیں ادا کرنے کی سکت نہیں رکھتا۔ انہوں نے منہاج ویلفیئر کلینک کے قیام پر مقامی رہنماؤں اور مخیر حضرات کے جذبہ خدمت انسانیت کو سراہا۔
تحریک منہاج القرآن کے ذیلی تعلیمی ادارے ”منہاج انسٹی ٹیوٹ برائے قراءات و تحفیظ القرآن“ و آغوش کمپلیکس کے زیراہتمام سینئر فارغ التحصیل حفاظ طلباء کے اعزاز میں منعقدہ خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا کہ بچوں پر تشدد کرنے والے اساتذہ نئی نسل کو علم اور دین سے دور کررہے ہیں۔ بچوں پر تشدد ناقابل قبول ہے، جس طرح ڈاکٹرز، انجینئرز بننے والے طلباء کو جدید سائنسی خطوط پر تعلیم دی جاتی ہے اسی طرح حفاظ اور دینی مدارس میں زیرتعلیم طلباء کو تعلیم دی جانی چاہیے۔ قرآن مجید کو سینے میں محفوظ کرنا ایک بڑی سعادت ہے مگر بہترین قراءت کے لئے مسلسل تلاوت بھی ضروری ہے۔
منہاج یونیورسٹی لاہور کے ڈپٹی چیئرمین بورڈ آف گورنرز ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے جامعہ عروۃ الوثقیٰ لاہور کے سربراہ حضرت علامہ سید جواد حسین نقوی کی خصوصی دعوت پر ’’مکتبۃ الکتاب المبین‘‘ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی اور خطاب کیا۔ تقریب میں منہاج یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر ساجد محمود شہزاد، جسٹس ریٹائرڈ نذیر غازی، اعجاز عالم آگسٹین صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور پنجاب، ڈاکٹر طارق پیرزادہ، ڈاکٹر علی اکبر قادری، سہیل احمد رضا ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات شریک ہوئیں۔
تحریک منہاج القرآن کے قائد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقدہ ’’معراج النبی ﷺ کانفرنس و ماہانہ مجلس ختم الصلوٰۃ علی النبی ﷺ‘‘ سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن مجید حضور نبی اکرم ﷺ کو عطا ہونے والا سب سے بڑا اور دائمی معجزہ ہے، قرآن مجید کے بعد دوسرا سب سے بڑا معجزہ معراج ہے، عرب دنیا میں واقعہ معراج کو الإسراء والمعراج پکارا جاتا ہے، الإسراء کا لفط قرآن سے اور معراج کا لفظ احادیث مبارکہ سے لیا گیا ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سنٹرل ورکنگ کونسل کا اجلاس چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی زیرصدارت منعقد ہوا، اجلاس میں رمضان المبارک کے حوالے سے تعلیمی، اصلاحی و تربیتی پروگرامز کے بارے میں مشاورت کی گئی۔ چیئرمین سپریم کونسل نے قائد ڈے کی شاندار تقریبات کے انعقاد اور مثالی انتظامات پر تمام تنظیمات، فورمز شعبہ جات کو مبارک باد دی۔
تحریک منہاج القرآن منڈی بہاؤالدین کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 70ویں سالگِرہ کی مناسبت سے "اِتحادِ اُمت و شیخ الاسلام کانفرنس" کا انعقاد کیا گیا، جس میں چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری اور شیخ حماد مصطفیٰ المدنی القادری نے خصوصی شرکت۔ کانفرنس سے ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خصوصی خطاب کیا۔ کانفرنس سے دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا، انہوں نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی دینِ اسلام کی سربلندی اور اصلاحِ معاشرہ کیلئے علمی، فکری اور تجدیدی کاوشوں پر انہیں خراج تحسین پیش کیا اور منہاج القرآن انٹرنیشنل کے عالمگیر علمی، فلاحی کردار کو سراہا۔
شہرہ آفاق کتب کے مصنف، ادیب اور صوفی حضرت واصف علی واصف رحمۃ اللہ علیہ کے 29ویں عرس کے موقع پر 8 مارچ 2021ء کو الحمراء ہال لاہور میں ’واصف علی واصف سیمینار‘کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار کے مہمانِ خصوصی منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری تھے جنہوں نے سیمینار سے خصوصی خطاب کیا۔ منعقدہ سیمینار میں معروف مذہبی، سماجی اور ادبی شخصیات شریک تھیں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے بانی و سرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمدطاہرالقادری کے 70ویں یوم پیدائش پر دنیا بھر کی طرح بریڈفورڈ برطانیہ میں بھی ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب کی سرپرستی مدینہ الزہراء کے ڈائریکٹر علامہ محمد افضل سعیدی نے کی جبکہ مقامی رفقاء ووابستگان نے بھرپور شرکت کی۔ کووِڈ لاک ڈاون کی وجہ سے مختصر دورانیہ کی اس تقریب میں سوشل ڈسٹینسنگ سمیت دیگر کووِڈ قواعد و ضوابط کا مکمل خیال رکھا گیا۔
دارالعلوم فریدیہ قادریہ جھنگ میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سالگرہ کی تقریب منعقد ہوئی جس میں چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری اور صاحبزادہ حماد مصطفیٰ المدنی القادری نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر چیئرمین سپریم کونسل نے شرکاء سے اظہار خیال بھی کیا۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 70ویں سالگرہ کی مناسبت سے 19 فروری 2021ء کو منہاج القرآن انٹرنیشنل برطانیہ کے زیراہتمام قائد ڈے کی دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ کرونا وائرس لاک ڈاون کی وجہ ورچول تقریب تھی۔ تقریب کی صدارت منہاج القرآن انٹرنیشنل برطانیہ کے صدر سید علی عباس بخاری کر رہے تھے اور تحریک منہاج القرآن کے مرکزی ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ تقریب میں زوم لنک کے ذریعے برطانیہ و یورپ کے عہدایداران و کارکنان شریک تھے جبکہ اور سوشل میڈیا کے ذریعے تقریب کو براہ راست بھی دیکھا گیا۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے 19 فروری کو قائد ڈے کی مرکزی تقریب کے موقع پر تحریک منہاج القرآن کے کارکنان، وابستگان اور عوام الناس کو روزانہ تلاوت قرآن اور فہم قرآن کے حوالے سے پیغام دیتے ہوئے فرمایا کہ قرآن مجید سے محبت کرنا، اس سے جُڑنا، اس کو بڑی چاہت سے سننا، اسے گہرائی کے ساتھ سمجھنا اور اہتمام کے ساتھ اپنی زندگی میں اتارنا، اس پر عمل کرنا، اس کے پیغام کو سمجھ کر آگے دوسروں تک پہنچانا اور اس کے نور کو اطراف و اکنافِ عالم میں پھیلانا بہت بڑی برکت اور سعادت کا باعث ہے۔
سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن نے انتہاء پسندی کے خاتمے کیلئے گرانقدر علمی، تحقیقی خدمات انجام دیں ہیں اور فکری اعتبار سے منتشر امت کو قرآن و سنت کی تعلیمات کی روشنی میں متحد کرنے کیلئے عملی کاوشیں کیں ہیں۔ عقائد اسلامیہ کا تحفظ، علم و تحقیق کا فروغ اور اتحادِ امت تحریک منہاج القرآن کی شناخت ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ساؤتھ افریقہ کے تحت صدر منہاج القرآن نٹال کی رہائش گاہ مارننگ سائڈ ڈربن میں بھی مجدد دوراں، مفسر قرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 70 ویں سالگرہ انتہائی شان و شوکت سے منائی گئی۔ جس میں صوبائی و علاقائی سطح کی تنظیمات کے قائدین، عہدیداران، فیملیز اور بچوں نے بھر پور شرکت کی۔ کیپ ٹاؤن سے حافظ محمد قاسم (جنرل سیکرٹری MQI کیپ ٹاؤن) نے پروگرام میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.