سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن سنٹرل پنجاب کے زیراہتمام تقریب تقسیم انعامات 22 مئی 2021ء کو مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوئی، جس میں مختلف تنظیمات کو مثالی اور اعلیٰ کارکردگی پر انفرادی و اجتماعی ایوارڈ دئیے گئے۔ اس موقع پر سنٹرل پنجاب کی مختلف ضلعی تنظیمات کو زکوۃ مہم، چرم ہائے قربانی مہم، عالمی میلادکانفرس، ممبرشپ، قائد ڈے تقربیات، قرآنی انسائیکلوپیڈیا تقربیات اور covid -19 میں نمایاں کارکردگی کی حامل تنظیمات کو ایوارڈز دیئے گئے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے والد گرامی حضرت فرید ملت ڈاکٹر فرید الدین قادری رحمۃ اللہ علیہ کے 48ویں عرس مبارک کی سالانہ تقریب جھنگ میں ان کے مزار اقدس پر منعقد ہوئی۔ تقریب کی صدارت صاحبزادہ صبغت اللہ قادری نے کی جبکہ مختلف علماء و مشائخ اور شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے بھی عرس تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر زائرین کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ علامہ غلام ربانی تیمور نے عرس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فریدالدین قادری کی زندگی پر روشنی ڈالی۔
منہاج میڈیا فرانس کے چیئرمین اور سینیئر صحافی راؤ خلیل احمد رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے، انا للہ وانا الیہ راجعون۔ مرحوم کچھ عرصہ سے علیل تھے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے راؤ خلیل احمد کے انتقال پر اہلخانہ سے تعزیت کرتے ہوئے ان کی بلندی درجات کے لیے دعا بھی کی ہے۔ شیخ الاسلام نے کہا کہ مرحوم سچائی اور جرآت کے علمبردار صحافی تھے۔ انہوں نے ہمیشہ حق کا علم سربلند کیا، دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس اعلیٰ مقام عطاء فرمائے اور ان کے درجات بلند فرمائے۔
قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے والد گرامی فریدِ ملت حضرت ڈاکٹر فرید الدین قادریؒ کے 48ویں سالانہ عرس کی تقریب 28 مئی 2021ء کو جامع شیخ الاسلام لاہور میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی راہنما علامہ محمد خان لغاری، علامہ محمد بدرالزماں قادری، نائب صدر منہاج القرآن انٹرنینشل بریگیڈیئر (ر) اقبال احمد خان، جی ایم ملک، علامہ رانا محمد ادریس، نوراللہ صدیقی، جواد حامد، رانا محمد فاروق، حاجی منظور حسین قادری، قاضی فیض الاسلام، حافظ خان محمد، سید مشرف شاہ، حافظ غلام فرید، مظہر محمود علوی، سدرہ کرامت، عائشہ مبشر اور ام حبیبہ اسماعیل سمیت مرکزی عہدیداران اور سٹاف ممبران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن پاکستان کے زیراہتمام ڈسٹرکٹ خیبر پشاور حاجی کیمپ میں مستحقین میں راشن تقسیم کیا گیا، تقریب میں وفاقی وزیر مذہبی امور ڈاکٹر نورالحق قادری نے مہمان خصوصی کی حیثیت میں شرکت کی۔ اس موقع پر سینکڑوں مستحقین میں راشن تقسیم کیا گیا۔ تقریب میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن پاکستان کے کنٹری ڈائریکٹر سید امجد علی شاہ، ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز سہیل احمد رضا، جنرل سیکرٹری کے پی کے حاجی خالد عظیم درانی اور پشاور کے صدر جمشید علی خان بھی موجود تھے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی یہ انفرادیت ہے کہ انہوں نے خدمت دین کے ساتھ ساتھ خدمت انسانیت کے مثالی ادارے قائم کئے۔
محترم خرم نواز گنڈاپور نے مشاورت کے ساتھ فیصلہ کیا کہ شہدائے ماڈل ٹاؤن کے ورثاء سے مل کر 17 جون 2021ء کو غیر جانبدار تفتیش کیلئے قائم جے آئی ٹی کی بحالی کے حوالے سے اپنا پرامن احتجاج ریکارڈ پر لائیں گے۔ خرم نواز گنڈاپور نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کا پس منظر بیان کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ میں نواز شریف اور شہباز شریف براہ راست ملوث ہیں۔ شریف برادران نے اقتدار کے بل بوتے پر سانحہ ماڈل ٹاؤن کی درست تفتیش نہیں ہونے دی اور نہ ہی چشم دید گواہان کے بیانات قلمبند ہونے دئیے۔ انہوں نے بتایا کہ عدالتی حکم کے باوجود جسٹس باقر نجفی کمیشن کی مکمل رپورٹ آج کے دن تک شہدائے ماڈل ٹاؤن کے ورثاء کو نہیں دی گئی۔
تحریک منہاج القرآن کے قائد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے تحریک منہاج القرآن کے دیرینہ رفیق اور سابقہ امیر ایم کیو آئی قطر حاجی منیب الرحمان کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ مرحوم مشن کے مخلص اور وفاداری ساتھی تھے۔ وہ اوائل دور میں مشن کے ساتھ منسلک ہوئے، پوری زندگی ہر سطح پر اور ہر جگہ مشن کی خدمت کی، مرحوم نے ساری زندگی دین اسلام اور انسانیت کی خدمت کے لئے کام کیا۔
تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں گزشتہ دنوں ڈائریکٹر ریسورسز اینڈ ڈویلپمنٹ شاہد لطیف قادری کے والد گرامی، نائب ناظم اجتماعات سعید اختر کے بھائی، آئی ٹی مینجر محمد ثناء اللہ کی ہمشیرہ محترمہ، فرید ملت ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے آفس سیکرٹری محمد معروف کے والد محترم اور سابق مرکزی نائب صدر منہاج یوتھ لیگ محمد افتخار بیگ انتقال کر گئے، انا للہ و انا الیہ راجعون۔ مرحومین کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی و دعائیہ تقریب گوشہ درود میں منعقد ہوئی۔
آسٹریلیا کے صوبہ وکٹوریہ کی جیلوں میں قیدیوں کی اخلاقی تربیت اور کردار سازی کے لیے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی تحریر کردہ تین کتب با ضابطہ طور پر منظور کی گئی ہیں۔ شیخ الاسلام کی یہ کتب قیدیوں کے مطالعہ کے لیے سرکاری لائبریریوں میں بطور خاص دستیاب ہوں گی۔
کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے ٹریننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے زیراہتمام 4 سے 8 مئی تک 5 روزہ آنلائن مجالس التر بیہ کا انعقاد کیا گیا، جس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے طلباء کو خصوصی علمی و فکری لیکچر دیا۔ چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری اور صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے طلباء کو خصوصی لیکچر دیئے۔ کیمپ میں معروف موٹیویشنل سپیکر سید قاسم علی شاہ، ماہر اساتذہ اور سکالرز نے بھی طلباء کو علمی و فکری، اصلاحی اور دیگر اہم ترین موضوعات پر لیکچرز دیئے۔
قائد تحریک منہا ج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے عوامی تحریک اور منہاج القرآن کے ہزاروں سوشل میڈیا ایکٹوسٹس سے آن لائن خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوجوان جدید ذرائع ابلاغ کا دینی اقدار و تعلیمات اور سماجی، اخلاقی روایات کے مطابق استعمال یقینی بنائیں۔ سوشل میڈیا رواں صدی کا پاور فل ذریعہ ابلاغ و اظہار ہونے کے ساتھ بہت حساس معاملہ بھی ہے اس کے مثبت استعمال کے جہاں ثمرات ہیں وہاں اس کا منفی استعمال بہت بڑا فتنہ بھی ہے۔ جو شخص جس نیت کے ساتھ سوشل میڈیا کا استعمال کرے گا ویسے ہی نتائج ظاہر ہونگے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل انڈیا کے زیراہتمام متاثرین کورونا وائرس کے لیے دوسرے امدادی مرحلہ میں منہاج انٹرفیتھ اینڈ ویلفیئر فاؤنڈیشن نے مستحق مریضوں کو آکسیجن سلنڈرز فراہم کیے ہیں۔ اس سلسلہ میں منہاج انٹرفیتھ اینڈ ویلفیئر فاؤنڈیشن کی ٹیم نے ریاست مہاراشٹرا، کرناٹکا، تلنگہاہ، اترپردیش، مغربی بنگال اور کچھ کے مختلف علاقوں میں کوویڈ مریضوں تک آکسیجن سلنڈر پہنچائے اور قیمتی جانیں بچائیں۔ آکسیجن سلنڈرز ملنے پر کورونا مریضوں کے خاندانوں نے منہاج انٹرفیتھ اینڈ ویلفیئر فاؤنڈیشن ٹیم کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔
قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اسلامیان پاکستان اور ملت اسلامیہ کو عیدالفطر کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ رمضان المبارک میں رکھے گئے روزے اور کی گئی عبادات کو قبول و منظور فرمائے اور ملت اسلامیہ کے ہر بشر کو قرآن و سنت کے بتائے ہوئے راستے پر چلنے کی توفیق دے، ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ حالیہ عید ایک ایسی وباء کے موقع پر آئی ہے جس نے دنیا کے ہر خطے کو متاثر کیا ہے اور اس وباء کی وجہ سے بڑے پیمانے پر انسان متاثر ہوئے ہیں، کاروباری سرگرمیاں معطل ہوئی ہیں اور اس کی وجہ سے بیروزگاری، غربت بڑھی ہے، صاحب حیثیت افراد اور خاندانوں کے لئے مستحقین کی مدد کرنے کا یہ بہترین وقت ہے۔
ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن خرم نواز گنڈاپور نے کہا ہے کہ قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں روزانہ آن لائن خطابات کریں گے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے روح پرور خطابات عالم اسلام بالخصوص نوجوانوں کیلئے روحانی بالیدگی کا باعث ہوتے ہیں۔ کورونا وباء کی وجہ سے اس سال بھی اجتماعی اعتکاف (شہر اعتکاف) نہیں ہو گا۔ رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں اہل ایمان دس دنوں کیلئے گھروں میں اعتکاف کی طرز پر نیت کر کے گوشہ نشینی اختیار کریں۔ اپنی عبادات کو پہلے سے زیادہ کر لیں، طاق راتوں کی برکات سمیٹیں اور ترجمہ کے ساتھ قرآن مجید کی تلاوت کریں تاکہ قرآن مجید کا فہم حاصل ہو۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے ہزاروں مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم کیا گیا، کنٹری ڈائریکٹر سید امجد علی شاہ نے ویلفیئر کے مرکزی دفتر میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور کے ہمراہ مستحقین، بیوگان اور کم آمدنی والے خاندانوں میں راشن کے بیگ تقسیم کئے۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.