سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
شیخ الاسلام کے شیخ و مربی اور تحریک منہاج القرآن کے روحانی سرپرست شہزادہ غوث الوریٰ، شیخ المشائخ، قدوۃ الاولیاء حضور سیدنا طاہر علاؤ الدین القادری الگیلانی البغدادی رضی اللہ عنہ کی بڑی ہمشیرہ محترمہ دارِ فانی سے دارِ بقا کی طرف اِنتقال فرما گئی ہیں۔ ان کی رحلت پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے شیخ الاسلام نے کہا کہ پوری دنیا میں تحریک منہاج القرآن کے لاکھوں وابستگان خانوادۂ غوث الوریٰ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے کنٹری ڈائریکٹر سید امجد علی شاہ نے مرکزی قائدین کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے ہر سال ماہ مقدس میں ہزاروں مستحق خاندانوں کی راشن کی صورت میں مدد کی جاتی ہے اس سال بھی مستحقین کے لیے راشن کے خصوصی بیگ تیار کروائے گئے ہیں، راشن کی خریداری میں اشیاء کے معیار کا خاص خیال رکھا جاتا ہے۔ مستحقین کیلئے اسی معیار کا راشن خریدا جاتا ہے جو ہم اپنے لئے خریدتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی ہدایت اور چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی سرپرستی میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن مستحقین میں انسانی اور اسلامی جذبہ کے تحت راشن کی تقسیم کو یقینی بنا رہی ہے۔
تحریک منہاج القرآن کے شعبہ ریسورسز اینڈ ڈویلپمنٹ کی طرف سے محترم طارق سلطان کو حلال روزگار کمانے اور اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے کے لیے رکشہ ڈونیٹ کیا گیا جس کی چابی تحریک منہاج القرآن کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے اپنے ہاتھوں سے دی۔ اس موقع پر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا کہ فی زمانہ کسی کو رزق حلال کمانے کے لیے پاؤں پر کھڑا کرنا بہت بڑی نیکی اور انسانی ہمدردی ہے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے منہاجینز ڈے کے موقع پر منعقدہ خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منہاجینز تحریک منہاج القرآن کے مصطفوی مشن کے فروغ کے لئے عظیم خدمات انجام دے رہے ہیں۔ یوں تو سب کی خدمات قابل تحسین ہیں مگر منہاجینز تحریک کے ماتھے کا جھومر ہیں اور میرے فکر کے امین اور وارث ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یہ جان کر بے حد خوشی ہوئی ہے کہ 40 منہاجینز مختلف یونیورسٹیوں سے پی ایچ ڈی کی ڈگریاں حاصل کر چکے ہیں اور اتنے ہی تعداد ڈگری مکمل کرنے کے قریب ہیں۔ منہاجینز زندگی کے ہر شعبہ میں لائق تحسین خدمات انجام دے رہے ہیں۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے معتمدِ خاص، دیرینہ رفیق اور منہاج القرآن انٹرنیشنل کے بانی رکن پیر غالب پرویز لاہوری سفرِ آخرت پر روانہ ہوگئے ہیں۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔ پیر غالب پرویز لاہوری (مرحوم) ایک درویش صفت اور ہمہ وقت خدمتِ خلق کے جذبے سے سرشار رہنے والے انسان تھے۔ آخری وقت تک مصطفوی مشن کا درد ان کے سینے میں موجزن رہا اور وہ دین کی خدمت میں مصروفِ عمل رہے۔ اللہ رب العزت ان کی مساعی ہائے جمیلہ کو قبول فرمائے اور ان کے درجات اَعلیٰ عِلیین میں بلند فرمائے۔ (آمین)
جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن لاہور کے فاضل حافظ محمد شاهد خان الازہری نے عالم اسلام کی قدیم ترین درسگاہ ازهر الشریف سے ایم فل مکمل کر لیا۔ ایم فل کی تکمیل پر جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے پرنسپل اور اساتذہ و طلبہ نے حافظ محمد شاهد خان الازہری کو مبارکباد پیش کی ہے اور ان کی کامیابیوں کے لیے دعا کی ہے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری تحریک منہاج القرآن کے پلیٹ فارم سے چار دہائیوں سے سیرت النبی ﷺ اور قرآن و سنت کے علوم کے فروغ کے لئے کوشاں ہیں اور اس باب میں سینکڑوں کتب تصنیف کر چکے ہیں ان کی تحقیق و تصنیف کا مرکز و محور سیرت طیبہﷺ کا فروغ ہے۔ ہر ادنیٰ و اعلی بے عمل اور با عمل مسلمان حضور نبی اکرم ﷺ سے والہانہ محبت اور عقیدت رکھتا ہے۔ عام آدمی کےعقیدت پر مبنی ان جذبات کو عمل کے قالب میں ڈھالنے کے لئے شیخ الاسلام حضور نبی اکرم ﷺ کی شخصیت کے ہر گوشے کو ضبط تحریر میں لائے ہیں۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے رمضان المبارک کے آغاز پر اسلامیان پاکستان اور پوری امت مسلمہ کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ رمضان المبارک تزکیہ اور ضبط نفس کا مہینہ ہے۔ امت اس ماہ مقدس کو اپنے لئے مہلت اور غنیمت سمجھے۔ نماز پنجگانہ، نماز تراویح کی ادائیگی اور مستحقین کی مدد کے ذریعے اللہ کو راضی کیا جائے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ روزہ تزکیہ نفس واصلاح احوال کے حوالے سے ایک عظیم عبادت ہے۔ اللہ رب العزت کا کروڑ ہا شکر ہے کہ ہمیں اپنی زندگی میں پھر سے رمضان المبارک کی بابرکت گھڑیاں نصیب ہوئی ہیں۔
الحاج شیخ محمد جمیل رحمۃ اللہ علیہ کی یاد میں جامع مسجد شیخ الاسلام ماڈل ٹاؤن لاہور میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس اور محفل قرآن خوانی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ الحاج شیخ محمد جمیل قادری شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے دستِ راست اور تحریک منہاج القرآن کے بانی ممبر تھے، انہوں نے کہا کہ حاجی شیخ محمد جمیل قادری جیسے مخلص، عاشقِ رسول ﷺ اور دینِ اسلام کی تعلیمات کی ترویج و اشاعت میں حصہ لینے والے اہل اللہ کے ایثار اور عملی کاوشوں کے باعث آج تحریک منہاج القرآن دنیا بھر کے مسلمانوں کے لئے ذریعہ علم و ہدایت ہے۔
چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کی لائبریری کی نئی عمارت کی افتتاحی تقریب کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قوم کے بیٹوں اور بیٹیوں کو تعلیم اور دینی شعور دینا فی زمانہ دنیا و آخرت کی بہترین نیکی اور انویسٹمنٹ ہے۔ انہوں نے ناظم اعلیٰ خرم نوازگنڈاپور، حاجی امین القادری چیئرمین ریسورسز اینڈ ڈویلپمنٹ، حاجی ارشد سینئر ممبر، شاہد لطیف ڈائریکٹر آر اینڈ ڈی، ڈاکٹر ممتاز الحسن باروی کے ہمراہ کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز لائبریری کی نئی عمارت کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر اویس طاہر، ملک وزیر، شیخ محمد حنیف اور کالج آف شریعہ کے فیکلٹیز ممبر موجود تھے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا ہے کہ قیادت سیاسی ہو یا مذہبی قوم کی کردار سازی اسکی اولین ذمہ داری ہے۔ جس نظام میں حلال اور حرام کی تمیز ختم ہو جائے اس سے نجات میں ہی ملک و قوم کی خیر ہے۔ موجودہ دور کا سب سے بڑا بحران اخلاقی گراوٹ ہے۔ سچ اور جھوٹ میں تمیز ختم ہو گئی۔ اخلاقی اقدار کی جگہ حرص، ہوس اور لالچ نے لے لی ہے۔ علمائے کرام اور نوجوان سوشل میڈیا کے ذریعے اسلام کی حقیقی تعلیمات کو اجاگر کریں۔ تحریک منہاج القرآن نے نوجوانوں کی تعلیم و تربیت اور کردار سازی کیلئے بے مثال ادارے قائم کئے اور نوجوانوں کو تشدد، انتہا پسندی اور فرقہ واریت سے بچایا۔
چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام قائم ایگرز کلب کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سوسائٹی کو پرامن بنانے اور فرقہ واریت و انتہا پسندی سے پاک کرنے کے لیے بچوں کی اوائل عمری میں ہی اخلاقی تربیت کرنا ہوگی اس کیلئے والدین، اساتذہ، علمائے کرام اور میڈیا مرکزی کردار کا حامل ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے منہاج القرآن کے پلیٹ فارم سے ہر عمراور طبقہ کے افراد کی اخلاقی، روحانی تربیت کیلئے ادارے قائم کئے ہیں۔ انہوں نے منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام بچوں کی تربیت کیلئے قائم ڈیپارٹمنٹ ’’ایگرز‘‘ کی جملہ ذمہ داران بہنوں کو انکی شاندار کاکردگی پر مبارک باد دی۔ انہوں نے کہا کہ ایگرز کا ڈیپارٹمنٹ بیک وقت ماں، باپ، استاد اور بزرگوں والا تربیتی کردار ادا کر رہا ہے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ کی ہمشیرہ کے ایصال ثواب کیلئے "جامع شیخ الاسلام" لاہور میں قرآن خوانی کی محفل کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر ممتاز نعت خواں شہزاد برادران، پروفیسر ذیشان بیگ نے حضور سرور کونین ﷺ کی بارگاہ میں ہدیہ تبریک بھی پیش کیا۔ اختتامی دعا چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے مرحومہ کی بخشش اور درجات کی بلندی کے لیے دعا کروائی۔
امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق اور علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں چیئرمین سپریم کونسل تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے ملاقات کی۔ سینیٹر سراج الحق اور علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی ہمشیرہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی بخشش اور درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔
قائد تحریک منہاج القرآن حضور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ کی بڑی ہمشیرہ کا جھنگ میں انتقال ہو گیا تھا، ان کی نماز جنازہ چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے مرکزی جناز گاہ جھنگ میں پڑھائی۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.