سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے پیر سید شاہد رسول گیلانی سہروردی رح کے وصال پر اظہار تعزیت کیا ہے۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری تعزیتی وفد کیساتھ لاہور میں پیر سید شاہد رسول گیلانی کے گھر گئے اور ان کے صاحبزادے پیر سید اویس شاہد سے اظہارِ تعزیت کیا۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے مرحوم کے لیے فاتحہ خوانی اور بلندی دجارت کے لیے دعا کی۔
تحریک منہاج القرآن ہری پور ہزارہ کے وفد نے نائب ناظم تنظیمات ہزارہ زون جاوید ہزاروی کی سربراہی میں چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے مرکزی سیکرٹریٹ میں ملاقات کی۔ اس موقع پر ناظم اعلی منہاج القرآن خرم نواز گنڈاپور اور ڈائریکٹر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن پاکستان سید امجد علی شاہ بھی موجود تھے۔
منہاجینز کوآرڈینیشن کونسل کی طرف سے نو منتخب نائب صدر لاہور بار ایسوسی ایشن ایم ایچ شاہین ایڈووکیٹ کے اعزاز میں استقبالیہ دیا گیا۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقدہ استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ منہاجین ایم ایچ شاہین ایڈووکیٹ کو اس اہم کامیابی پر مبارکباد دیتے ہیں، لاہور بار ایسوسی ایشن آئین و قانون کی بالادستی، انصاف کی فراہمی کیلئے بے مثل قانونی خدمات انجام دینے والا ایک باوقار پلیٹ فارم ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ گلگت بلتستان اور بلوچستان سے تعلق رکھنے والے طلبہ کیلئے منعقدہ ونٹر سٹڈی و تربیتی کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کو منشیات سے بچانا ریاست، علماء کرام، سول سوسائٹی، سیاسی اور مذہبی جماعتوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ صحت مند، تعلیم یافتہ اور باکردار نوجوان ترقی اور خوشحالی کی ضمانت ہیں۔ انسداد منشیات کیلئے میڈیا مرکزی کردار کا حامل ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل امریکہ کے رہنماء محمد عبداللہ قادری نے تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ کا دورہ کیا، صاحبزادہ محمد قاسم قادری بھی ان کے ہمراہ تھے۔ مرکزی سیکرٹریٹ آمد پر نظامت امور خارجہ کی طرف ان کا استقبال کیا گیا، انہوں نے مرکز کے مختلف شعبہ جات اور دفاتر کا وزٹ کیا۔ مرکزی سیکرٹریٹ وزٹ کے بعد انہوں نے شہدائے ماڈل ٹاؤن کی یادگار پر بھی حاضری دی۔
تحریک منہاج القرآن اسلام آباد اور مری کے مشترکہ منہاج فیملیز ورکرز کنونشن کا انعقاد بہارا کہو میں کیا گیا، ورکرز کنونشن میں رانا محمد ادریس قادری (نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات شمالی زون) مہمان خصوصی تھے۔ اس موقع پر منہاج القرآن اسلام آباد اور مری کے سینکڑوں کارکنان نے ورکرز کنونشن میں شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن کی مرکزی نظامت دعوت کے نائب ناظم علامہ جمیل احمد زاہد کی والدہ محترمہ انتقال کر گئیں، انا للہ وانا الیہ راجعون۔ مرحومہ کی نماز جنازہ 18 جنوری 2021ء کو گاؤں جٹاں بھمبر آزادکشمیر میں ادا کی جائے گی۔
منہاجینز کوآرڈینیشن کونسل کے صدر ڈاکٹر نعیم انور نعمانی نے وفد کے ساتھ چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے ملاقات کی۔ وفد میں جواد حامد، شہزاد رسول قادری، نعیم الدین چودھری اور عابد بشیر قادری شامل تھے۔
منہاج القرآن گوجرانوالہ کی ضلعی باڈی کا اجلاس گوجرانوالہ میں ہوا، اجلاس کی صدارت مرکزی نائب ناظم اعلیٰ کوارڈینیشن انجینئر رفیق نجم نے کی۔ اس موقع پر منہاج القرآن گوجرانوالہ اور اس کے تمام فورمز کے ضلعی عہدیداروں نے اجلاس میں شرکت کی۔
جامعہ الازھر الشریف میں کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز منہاج یونیورسٹی لاہور کے منہاجینز طلباء نے ایک اور اعزاز اپنے نام کیا ہے۔ جامعہ الازھر کے سالانہ ہم نصابی سرگرمیوں کے مقابلہ جات منعقد ہوئے، جس میں منہاجینز طلباء سید بو علی شاہ نے خطاطی میں دوسری پوزیشن، محمد منہاج الاسلام نے مقالہ نگاری میں دوسری اور حافظ فیض احمد نے فوٹوگرافی مقابلہ میں نمایاں پوزیشن حاصل کر کے اپنے ملک اور ادارے کا نام روشن کیا ہے۔
چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے ”نظام دعوت بذریعہ سوشل میڈیا“ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فی زمانہ سوشل میڈیا خدمت دین و خدمت انسانیت، کردار سازی اور تعلیم و تعلم کے فروغ کا طاقتور ترین ذریعہ اظہار ہے، شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ہر دور کے تقاضوں کے مطابق دعوتِ دین اور تعلیم و تحقیق پر فوکس کیا ہے۔
تحریک منہاج القرآن کی مجلس عاملہ کا اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں ہوا، اجلاس کی صدرات چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کی۔ اجلاس میں ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، نائب صدر منہاج القرآن بریگیڈئر (ر) اقبال احمد خان، نائب ناظم اعلیٰ کوارڈینیشن انجینئر رفیق نجم، نائب ناظم اعلیٰ میڈیا افیئرز نوراللہ صدیقی اور مجلس عاملہ کے دیگر اراکین نے بھی شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں ختم گیارہویں شریف کا ماہانہ پروگرام کانفرنس ہال میں منعقد ہوا۔ پروگرام کی صدارت جی ایم ملک نے کی جبکہ کالج آف شریعہ سے ڈاکٹر شبیر احمد جامی نے حضور غوث الاعظم رضی اللہ عنہ کی تعلیمات کی روشنی درس تصوف دیا۔ انہوں نے کہا کہ شیخ عبدالقادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ ناصرف محبوب رسول تھے بلکہ آپ محبوب خدا کی شان اور فیض کے حامل بھی تھے۔
سیدنا حضرت عیسیٰ ابن مریم علیھم السلام کی ولادت کے موقع پر 25 دسمبر 2020ء کو پاکستان کی مسیحی برادری نے کرسمس تقریبات کا انعقاد جوش و جذبہ سے کیا۔ لاہور میں سیکرڈ ہارٹ کیتھڈرل کیتھو لک چرچ آف پاکستان کے آرچ بشپ سیبسٹین فرانسس شاء، نولکھا پریسبٹرین چرچ یونائٹیڈ کرسچین ہاسپٹل آف پاکستان کے ڈاکٹر مارڈیریٹر ڈاکٹر مجید ایبل، پیس سنٹر کیتھولک ڈومنیکن آرڈر آف پاکستان کے ڈائریکٹر فادر جیمز چنن اور کیتھڈرل ریزوریکشن چرچ آف پاکستان دی مال روڈ لاہور کے بشپ عرفان جمیل کی دعوت پر ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلشنز منہاج القرآن سہیل احمد رضا اور ڈپٹی ڈائریکٹر محمد شہزاد احمد خان نے شرکت کی۔
پیپلز پارٹی کے راہنما بیرسٹر عامر حسن نے اپنی رہائش گاہ لاہور میں حلقہ عرفان القرآن کا اہتمام کیا۔ حلقہ عرفان القرآن میں صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے شرکت کی۔ اس موقع پر صاحبزادہ محمد قاسم بھی موجود تھے۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.