سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں منہاج انٹرنیٹ بیورو کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 70ویں سالگرہ کی مناسبت سے ’شیخ الاسلام کا فروغِ اسلام میں جدید ذرائع سے استفادہ‘ کے عنوان سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کہا کہ مجدد کی یہ شان ہوتی ہے کہ وہ اپنے عصری تقاضوں کے مطابق تجدید و احیاء دین کا کام کرتا ہے۔ لوگوں کے ذہنوں کے گرد تنگ نظری، شدت پسندی اور نفرت کے دائروں کو توڑ کر سوچوں میں وسعت، رویوں میں اعتدال اور باہمی احترام اور برداشت کی فضاء قائم کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دورِ حاضر کے مجدد ہیں۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اپنی جدو جہد سے پوری دنیا میں اسلام کا پرامن چہرہ عیاں کررہے ہیں تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور نے یہاں ڈاکٹر طاہر القادری کی 70ویں سالگرہ کے موقع پر ایک بہت بڑی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ امت مسلمہ کی وحدت کے لیے طاہر القادری ایک استعارہ بن گئے ہیں مرکزی صدر منہاج القرآن علماء کونسل پاکستان علامہ حاجی امداد اللہ خان نے اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کا پورا گھرانہ دین کی سربلندی کے لئے اپنی علمی تبلیغی خدمات سے اسلام کا پیغام جدید دور کے تقاضوں کے مطابق سرانجام دے رہے ہیں۔
تحریک منہاج القرآن دالبندین کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 71ویں سالگرہ کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کی صدارت تحریک منہاج القرآن ضلع دالبندین کے صدر محمد حاکم سمالانی نے کی جبکہ مہمانوں میں پاکستان عوامی تحریک چاغی کے صدر میکائیل نذر سنجرانی، نائب صدر خلیفہ نذیر احمد اہجباڑی، تحریک منہاج القران ضلع چاغی کے نائب صدر میر نبی بخش سنجرانی، تحصیل صدر میر زاہد خان سنجرانی اور نوراحمد انس کشانی شامل تھے۔
تحریک منہاج القرآن لاہور پی پی 167 کے زیرانتظام شخ اسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 70 ویں سالگرہ کے موقع پر سوشل ویلفیئر آڈیٹوریم ٹاؤن شپ میں ’’مجدد عصر حاضر سیمینار‘‘ منعقد ہوا۔ سیمینار کی صدارت حافظ غلام فرید صدر تحریک منہاج القرآن لاہور نے کی۔ پروگرام میں لاہور بار ایسوسی ایشن کے نائب صدر محمد حسین شاہین ایڈووکیٹ مہمان خصوصی تھے۔
منہاج انسٹیٹیوٹ آف قرآت اینڈ تحفیظ القرآن برائے طلباُ و طالبات دارالعلوم فریدیہ قادریہ بستی صالح شاہ جھنگ صدر میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 70ویں سالگرہ کی مناسبت سے قائد ڈے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کی صدارت الحاج صاحبزادہ صبغت اللہ قادری کر رہے تھے جبکہ آرگنائزر علامہ عبدالقدیر قادری تھے۔
چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کالج آف شریعہ میں ای لرننگ ڈیپارٹمنٹ کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 70ویں سالگِرہ کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آپ نے کہا کہ قرآن پڑھنا، قرآن سیکھنا اور سکھانا افضل ترین عمل اور دنیا و آخرت کی بہترین سرمایہ کاری ہے۔
منہاج القرآن وزیرآباد کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 70ویں سالگِرہ کے سلسلہ میں ’’شیخ الاسلام کانفرنس‘‘ منعقد ہوئی، جس میں چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خطاب کرتے ہوئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی علمی، دینی و ملی اور عالمی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔
تحریک منہاج القرآن سیالکوٹ کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 70ویں سالگرہ کے سلسلہ میں پیغام امن کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خطاب کیا۔ کانفرنس میں شیخ حماد مصطفیٰ المدنی القادری، راجہ زاہد محمود، انجینئر محمد رفیق نجم، علامہ میر آصف اکبر، چوہدری عرفان یوسف اور مقامی قائدین و کارکنان بھی شریک ہوئے۔
تحریک منہاج القرآن رحیم یار خان کے زیراہتمام پریس کلب میں ’’سفیر امن کانفرنس‘‘ منعقد ہوئی، جس میں ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور مہمان خصوصی تھے۔ پروگرام میں نائب ناظم اعلیٰ سردار شاکر خان مزاری، مرکزی صدر منہاج یوتھ لیگ مظہر محمود علوی اور زونل نائب ناظم محمد علی قادری نے بھی خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر کانفرنس میں ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، شاکر خان مزاری اور مظہر محمود علوی نے خطاب کرتے ہوئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی تجدیدی، علمی اور عالمی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔
تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا یوم پیدائش 19 فروری کو ہر سال کی طرح امسال بھی دنیا بھر میں منایا گیا، جس کا مرکزی پروگرام بعنوان’’دعائیہ تقریب‘‘ منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ پر منعقد ہوا۔ پروگرام کی صدارت زیب سجادہ دربار بابا فرید گنج شکر ؒ پیر احمد مسعود دیوان نے کی۔ چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، حماد مصطفیٰ المدنی، احمد مصطفیٰ العربی، اسلامی جمہوریہ ایران کے ڈپٹی ایمبسیڈر آغا محمد سرخابی، سیکنڈ سیکرٹری ایمبسی ایران آغا سعید ناصری نے خصوصی شرکت کی۔
گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی سیکرٹریٹ سے ملحق جامع شیخ الاسلام کی توسیع اور تزئین و آرائش کی تکمیل پر منعقدہ خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری اور ان کا ادارہ منہاج القرآن پوری دنیا میں نوجوانوں کی اسلامی تربیت کر رہا ہے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے آبائی گھر دارالفرید القادریہ جھنگ میں آپ کی 70ویں سالگرہ پر سالانہ قائد ڈے تقریب 19 فروری 2021ء کو منعقد ہوئی، جس کی صدارت صاحبزادہ الحاج صبغت اللہ قادری نے کی۔ تقریب میں تحریک منہاج القرآن جھنگ کے مقامی قائدین، کارکنان اور اہل علاقہ کے معززین نے بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔
تحفیظ القرآن انسٹیٹیوٹ کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 70ویں سالگرہ پر قائد ڈے تقریب منعقد ہوئی، جس میں صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں تحفیظ القرآن انسٹیٹیوٹ کے اساتذہ کرام، طلباء اور انتظامیہ نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر شیخ الاسلام کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔
منہاج یونیورسٹی لاہور میں چیئرمین بورڈ آف گورنرز شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 70ویں سالگرہ پر ’’فاؤنڈرز ڈے‘‘ تقریب منعقد ہوئی، جس میں ڈپٹی چیئرمین بورڈ آف گورنرز ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، حماد مصطفیٰ قادری اور احمد مصطفیٰ المدنی نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں ممتاز صحافی و دانشور تجزیہ کار سہیل وڑائچ، سماجی رہنماء و گلوکار ابرار الحق، معروف کامیڈین ہنی البیلہ سمیت زندگی کے مختلف طبقہ ہائے فکر سے ممتاز شخصیات نے بھی شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ کےقیام کو 34 برس مکمل ہو گئے، اس موقع پر مرکزی سیکرٹریٹ میں گوشہ درود، مینارۃ السلام کے سائے میں 34 ویں یوم تاسیس کی پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کیک کاٹا اور مرکزی عہدیداروں، قائدین اور سٹاف ممبران کو مبارکباد پیش کی۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.