فیصل آباد: تحریک منہاج القرآن کی ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس

مورخہ: 03 مئی 2017ء

تحریک منہاج القرآن فیصل آباد کی ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس 03 مئی 2017 کو تحریک منہاج القرآن کے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ انجینئر محمد رفیق نجم کی صدارت میں ہوا۔ اجلاس میں تحریک منہاج القرآن فیصل آباد کے امیر سید ہدایت رسول قادری، ناظم رانا رب نوازانجم، غلام محمدقادری، حافظ محمودالحسن، آصف عزیز، رانا کرامت، سہیل مقصود، زاہد اقبال اور میاں ارسلان قادری شریک تھے۔

انجینئر محمد رفیق نجم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آف شور کمپنیاں بنانے والے حکمران غریب عوام کی خوشیوں کے قاتل ہیں۔ عوام اپنے حق کے لیے اب بھی نہ اٹھے تو جعلی حکمران بچا کھچا ملک بھی نگل جائیں گے۔ انہوں  نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کا 10 نکاتی انقلابی ایجنڈا پاکستان کے کسانوں، مزدوروں، کم آمدنی والے شہریوں کی خوشحالی کا ایجنڈا ہے ۔ غریب عوام مایوس نہ ہوں انکے دن بدلنے والے ہیں اور ظالم اپنے انجام کو پہنچنے والے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام سانحہ ماڈل ٹاؤن پر انصاف کے منتظر ہیں۔ ظالم اور جابر حکمرانوں نے ہمیشہ غریبوں کو دھوکہ دیا، لیکن اب ظلم کی تاریک رات ختم ہونے والی ہے۔ جب تک شہداء ماڈل ٹاؤن کے اصل قاتل گرفتار نہیں ہوتے یہ کیس بھی ختم نہیں ہو گا۔ ہمارے ملزمان وہ حکمران ہیں جو سانحہ ماڈل ٹاؤن پر بننے والے جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ دبا کر بیٹھے ہیں۔ موجودہ حکمران انسانیت اورانسانی حقوق کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہیں۔ اگر عوام نے اپنے حقوق اور حقیقی جمہوریت کی بحالی کیلئے ان قاتل حکمرانوں کو خیر آباد نہ کہا تو یونہی لٹیرے پیدا ہوتے رہیں گے۔ ہماری منزل انقلاب ہے، کارکنان فیصل آباد کی ہر گلی اور گاؤں میں منظم کریں۔ انہوں نے کہا کہ مئی کا سیاسی نقشہ کچھ اور ہو گا۔ موجودہ حکمرانوں نے عوام کو دکھ اور مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا۔ انہوں نے کہا کہ ان شاءاللہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری صحت یاب ہو کر مئی کے وسط میں پاکستان آرہے ہیں۔ انقلاب کا قافلہ اپنی منزل کی طرف رواں دواں ہو گا اور لوٹ کھسوٹ کا نظام اپنے انجام کو پہنچے گا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top