یونان: ذیلی مرکز الف سینا کی تنظیم نو

منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے زیراہتمام ذیلی مرکز الف سینا کی تنظیم نو کی تقریب 29 جولائی 2017ء کو ہوئی، جس میں گردونواح سے کثیر تعداد میں تحریکی ساتھیوں نے بھرپور شرکت کی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت مجید سے ہوا جس کی سعادت محمد ندیم نے حاصل کی۔ اس کے بعد تمام ساتھیوں نے مشترکہ طور پر بارگاہِ رسالت مآب ﷺ میں ہدیہ عقیدت پیش کیا۔ صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان محمد اسلم چوہدری نے دو سال مدت پوری کرنے پر الف سینا تنظیم کو تحلیل کرکے از سر نو نئی تنظیم بنانے کا اعلان کیا۔

تنظیم نو کیلئے نیشنل ایگزیکٹو کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے اہم عہدیدران نے شرکت کی۔ جن میں صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان محمد اسلم چوہدری، سینئرنائب صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان مرزا امجد جان، ناظم محمد شاہد بٹ، نائب ناظم طارق شریف اعوان اور ناظم ممبر شپ سعید ظفر شامل تھے۔ تمام تحریکی ساتھیوں کی مشاورت سے تنظیم نو کی گئی جس میں عرصہ دوسال کیلئے محترم سلمان باجوہ کو صدر منتخب کیا گیا۔

آخر میں قاری مدثر مصطفیٰ نے دعائے خیر فرمائی۔ اس موقع پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی عمر درازی اور تحریک منہاج القرآن کی ترقی کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

(رپورٹ: شیخ اسد الٰہی ناظم نشرواشاعت منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان)

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top