سندھ، دمبالو: پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی تحریک منہاج القرآن اور جملہ فورمز کے ذمہ داران و کارکنان سے ملاقات

Dr

پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی تحریک منہاج القرآن اور جملہ فورمز کے ذمہ داران و کارکنان سے ملاقات، صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے دمبالو، ماتلی، اور ڈگری کے تحریک منہاج القرآن اور اس کے تمام فورمز کے ذمہ داران و کارکنان سے خصوصی ملاقات کی۔ اس موقع پر تنظیمی امور، جاری مہمات اور دعوتی سرگرمیوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کارکنان کی محنت اور لگن کو سراہتے ہوئے انہیں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے ویژن کے مطابق دین کی خدمت اور تنظیمی استحکام کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن کی دعوتی اور تنظیمی جدوجہد کو مزید منظم اور مستحکم کرنے کی ضرورت ہے تاکہ مشن کے پیغام کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچایا جا سکے۔

اس ملاقات میں مظہر محمود علوی (نائبِ ناظم اعلیٰ تنظیمات سندھ)، مشتاق احمد قائم خانی (سیکرٹری کوآرڈینیشن منہاج القرآن سندھ)، علی قریشی (مرکزی نائب صدر MSM)، یاسر کھوسو (صدر MSM سندھ)، حفیظ اللہ بلوچ (کوارڈینیٹر ڈویژن نوابشاہ)، حافظ کاشف جمیل کمبو (صدر TMQ)، حافظ محمد جمن (ناظم TMQ)، علامہ کامران جمیل کمبو (منہاجین)، شبیر احمد کھرل (صدر TMQ دمبالو) اور حمد مھٹل انصاری سمیت دیگر تنظیمی رہنماؤں نے شرکت کی۔

Dr

Dr

Dr

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top