چیئرمین آغوش آرفن کیئر ہومز پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کا سویٹ ہوم پاکستان نواب شاہ کا دورہ

Prof

صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل، ڈپٹی چیئرمین بورڈ آف گورنرز منہاج یونیورسٹی لاہور اور چیئرمین آغوش آرفن کیئر ہومز، پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے اپنے دورۂ سندھ کے دوران سویٹ ہوم پاکستان نواب شاہ کا دورہ کیا، اور بچوں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال – سویٹ ہوم نواب شاہ، ضلع شہید بینظیر آباد، سندھ، شہزاد جسکانی نے پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کو ادارے کا دورہ کروایا اور بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ یہ ادارہ وفاقی حکومت کے تعاون سے یتیم بچوں کی پرورش، تعلیم اور تربیت کے لیے کام کر رہا ہے، جہاں 100 بچے رجسٹرڈ ہیں۔ پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے سویٹ ہوم میں ماحولیاتی بہتری اور فطرت سے محبت کے درس کے طور پر ایک یادگاری پودا لگایا۔

اس موقع پر تحریک منہاج القرآن سندھ کے نائب ناظم مظہر محمود علوی، علی قریشی، یاسر کھوسو، دیگر ذمہ داران، اور سویٹ ہوم پاکستان کے منتظمین بھی شریک ہوئے۔ سویٹ ہوم کے ذمہ داران نے پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کو سندھ کی ثقافت کی پہچان، سندھی اجرک اور سندھی ٹوپی تحفے میں پیش کی، جس پر انہوں نے میزبانوں کا شکریہ ادا کیا۔

مزید برآں، منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کی طرف سے تیار کردہ نصاب سویٹ ہوم کے لیے پیش کرنے کا اعلان کیا گیا۔ پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے سویٹ ہوم کی لائبریری کے لیے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری اور اپنی تصانیف کا تحفہ دینے کا وعدہ کیا۔

اس موقع پر انہوں نے ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی علمی و فکری تحقیق پر مبنی تصنیف "دستورِ مدینہ کا تصور" اور اپنی دیگر تصانیف بطور تحفہ پیش کی۔

اس موقع پر رفیق احمد بلر (نادرا زونل ہیڈ شہید بینظیر آباد)، غلام سرور چاچڑ (PTCL آفیسر نواب شاہ)، اسلم نوری سلطانی (سربراہ سینئر سٹیزن نواب شاہ)، کلیم اللہ جٹ (سربراہ منہاج القرآن ضلع شہید بینظیر آباد)، اور شہزادو جسکانی (اسسٹنٹ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال – سویٹ ہوم نواب شاہ) بھی موجود تھے۔

Prof

Prof

Prof

Prof

Prof

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top