بے نمازی پر شیطان کا غلبہ ہوتا ہے۔ استقامت کا راز وضو میں ہے، پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری

مورخہ: 24 مئی 2025ء

چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے روح پرور اور وجد آفرین خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نماز کو اگر صرف ایک رسمی فریضہ سمجھ کر ادا کیا جائے تو وہ روحانیت سے خالی ہو جاتی ہے، لیکن اگر اس کے چھوٹنے پر دل میں وہی اضطراب پیدا ہو جو کسی خزانے، قیمتی شے، قیمتی لباس کے گم ہونے پر ہوتا ہے، تو سمجھ لیجیے کہ اقامتِ صلاۃ کی دولت نصیب ہو چکی ہے۔

َ

ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ ہمیں سوچنا ہو گا کہ کتنے ایسے لوگ ہیں جنہیں نماز قضا ہونے پر ایسا غم ہوتا ہے جیسے ان کا سب کچھ لٹ گیا ہو۔ جس دن بندہ نماز کے جانے پر اتنا افسردہ ہو کہ دل رو پڑے، وہ دن خوش نصیبی کا دن ہوتا ہے کیونکہ وہ رب سے تعلق کی گہرائی کو پا چکا ہوتا ہے۔

ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے وضو کی اہمیت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ وضو کا دائم رہنا شیطان کو بھگانے اور رحمان کے قریب ہونے کا ذریعہ ہے۔ اگر وضو قائم رہے گا تو نماز آسان ہو گی، اور اگر شیطان غالب آ جائے تو بندہ نماز کے وقت بہانے تراشنے لگتا ہے۔

خطاب کے اختتام پر ان کا کہنا تھا کہ اگر سیرتِ مصطفیٰ ﷺ، اخلاقِ نبوی اور شریعتِ محمدی پر عمل نہ ہونے کا دکھ زیور کے کھو جانے سے زیادہ ہو جائے، تو سمجھ لیجیے کہ عبادت کا اصل فیض مل چکا ہے جس دن کوئی نہ پوچھے، کوئی سٹیج پر نہ بلائےاور کوئی نام نہ لے، اس دن اگر دل رب کی رضا سے مطمئن ہو تو یہی اصل کامیابی ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top