منہاج القرآن علماء کونسل کے زیرِاہتمام پیغام امام حسین علیہ السلام و اتحاد امت کانفرنس

کانفرنس میں تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام کی شرکت، اہلبیت اطہار علیہم السلام کی عظیم قربانی پر خراجِ تحسین پیش کیا
شہادتِ امام عالی مقام رسول پاک ﷺ کو اذیت پہنچانے کا کفریہ عمل ہے: شیخ الاسلام کا آن لائن خطاب
ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، سید ضیاء اللہ شاہ بخاری، مفتی محمد زبیر فہیم، سید عاشق حسین شاہ کا خطاب

Paghyam-e-Imam Hussain wa Itthad-e-Ummat Conference under MQi

لاہور (7 جولائی 2025ء) تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام جامع شیخ الاسلام، ماڈل ٹاؤن لاہور میں ’’پیغام امام حسینؑ و اتحاد امت کانفرنس‘‘ کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس میں تمام مکاتب فکر کے جید علمائے کرام نے شرکت کی اور اہل بیت اطہار علیہم السلام کی عظیم قربانی پر خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ خانوادہ رسول ﷺ نے جانوں کے نذرانے پیش کرکے قیامت تک کے لیے ایک اصول متعین کر دیا کہ باطل قوتوں کے سامنے کبھی سر نہ جھکایا جائے اور ہر حال میں دینی اقدار کا تحفظ کیا جائے۔

کانفرنس میں تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے آن لائن اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ عترت رسول ﷺ کے قتل کو عام نفس انسانی کے قتل کے ساتھ جوڑنا ایک بہت بڑا فتنہ اور نئی نسل کے ایمان کے ساتھ کھلواڑ ہے۔ امام عالی مقام علیہ السلام کی شہادت نفسِ انسانی کا قتل نہیں ہے بلکہ ایسا کرکے حضور نبی اکرم ﷺ کو اذیت پہنچائی گئی، اللہ کے رسول کو اذیت پہنچانا کھلا کفر ہے۔ اللہ رب العزت کو بلا اجازت اپنے نبی کے گھر آنا اور بلا ضرورت گھر میں بیٹھنا بھی گوارا نہیں، اللہ فرماتا ہے کہ اس سے رسول اللہ ﷺ کو اذیت پہنچتی ہے۔ اور اس عمل سے روکا گیا۔ ذرا تصور میں لائیں کہ جس حسنین کریمین کو اللہ کے رسول ﷺ نے اپنے پھول قرار دیا اور فرمایا کہ حسین مجھ سے ہے اور میں حسین سے ہوں۔ انہوں نے علمائے کرام سے کہا کہ اہلبیت اطہار کی محبت میں ذرا برابر بھی کوتاہی جہنم کا ایندھن بنا ڈالے گی۔

کانفرنس سے ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ شہادتِ امام حسین علیہ السلام سے اُمت محمدیہ کو ظلم کے خلاف سینہ سپر ہونے کی ایمانی قوت ملی۔ اہلبیت اطہار علیہم السلام کی محبت ایمان کی روح ہے۔

مرکزی امیر متحدہ جمعیت اہل حدیث پاکستان علامہ ڈاکٹر سید ضیاء اللہ شاہ بخاری نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا امام حسین علیہ السلام کی یاد منانا رسول اللہ ﷺ کی سُنت ہے۔ اہلبیت صادقین ہیں اور ان سے محبت کرنے والوں سے اللہ اور اس کا رسول ﷺ محبت کرتا ہے۔ میں ادارہ منہاج القرآن اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری سے اس لئے محبت کرتا ہوں کہ یہ اہلبیت کی محبت کو عام کررہے ہیں۔

سربراہ جامعہ بیت القرآن علامہ مفتی سید عاشق حسین شاہ نے کہا کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام نے دعا کی تھی کہ اگر تیرا گھر امن والا ہے تو مجھے بھی امن والا بنا دے، اسی امن کے پیغام کو منہاج القرآن نے دنیا بھر میں عام کیا ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے حسینی فکر اور یزید کی باطل سوچ کو واضح کیا ہے۔

صدر اتحاد المدارس العربیہ پاکستان علامہ مفتی محمد زبیر فہیم نے کہا کہ صحابہ کرام علیہم الرضوان اور اہلبیت اطہار علیہم ا لسلام کی محبت ہمارے ایمان کا بنیادی حصہ ہے۔ جو لاعلمی میں بھی تفریق کرے گا وہ ایمان سے خارج ہے۔ واقعہ کربلا ہمیں صبر اور قربانی کا درس دیتا ہے۔

علامہ ڈاکٹر میر محمد آصف اکبر قادری نے کانفرنس میں شرکت پر علمائے کرام کا شکریہ ادا کیا۔ تلاوت قرآن مجید کی سعادت قاری سید خالد حمید کاظمی نے حاصل کی جبکہ حسان منہاج محمد افضل نوشاہی، خرم شہزاد برادران، امجد علی بلالی برادران، حافظ عمران یوسف علوی نے نعت رسول مقبولﷺ اور منقبت اہل بیت پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔

کانفرنس میں نائب ناظمین اعلیٰ محمد جواد حامد، نور اللہ صدیقی، راجہ زاہد محمود، غلام مرتضیٰ علوی، کرنل خالد جاوید، سید مشرف علی شاہ، سہیل احمد رضا، شہزاد رسول، غلام مرتضیٰ مرتضائی، علامہ عین الحق بغدادی، پیر اشفاق علی چشتی، صوفی مقصود قادری، علامہ خلیل حنفی، علامہ عابد بشیر قادری، علامہ مدثر رسول نوری، ناصر اقبال ایڈووکیٹ، رانا وحید شہزاد، شیخ فرحان عزیز سمیت تحریک منہاج القرآن کے جملہ فورمز اور لاہور بھر سے بڑی تعداد میں شرکاء نے شرکت کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top