منہاج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ کے زیر اہتمام ڈبلن میں ماہانہ درود و سلام کی روح پرور محفل

مورخہ: 19 اگست 2025ء

Monthly Darood Salam Majlis MQI Ireland Dublin 2025

تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ کے زیراہتمام ڈبلن میں ماہانہ درود و سلام کی ایک روح پرور محفل منعقد ہوئی، جس میں رفقاء و اراکینِ تحریک کے ساتھ ساتھ پاکستانی کمیونٹی کی اہم شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔ محفل کا آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک سے ہوا جو عروش احمد نے پیش کی۔ اس کے بعد نوید ناصر بٹ اور حمزہ علی نے بارگاہِ رسالت مآب ﷺ میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے، جن کی پراثر نعت خوانی سے محفل کا ماحول نعرۂ تکبیر اور نعرۂ رسالت سے گونج اٹھا۔ نظامت کے فرائض محی الدین نے انجام دیے۔

محفل کے دوران خطاب کرتے ہوئے علامہ محمد عدیل نے درود و سلام کی فضیلت و اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ درود پاک پڑھنا ایک عظیم عبادت اور بابرکت ذکر ہے، جس کا حکم خود اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں دیا ہے۔ یہ کوئی عام عمل نہیں بلکہ ایسا مبارک عمل ہے جس میں اللہ تعالیٰ، اُس کے فرشتے اور اہلِ ایمان سب شریک ہیں۔

اختتامی لمحات میں تمام شرکاء نے کھڑے ہو کر بارگاہِ رسالت مآب ﷺ میں درود و سلام کا نذرانہ پیش کیا۔ اس کے بعد خصوصی دعا کی گئی جس میں امتِ مسلمہ کی ترقی، عالمِ اسلام میں امن کے قیام، آئرلینڈ سمیت پوری دنیا میں اخوت و بھائی چارے کے فروغ اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی صحت و سلامتی کے لیے دعائیں مانگی گئیں۔

Monthly Darood Salam Majlis MQI Ireland Dublin 2025

Monthly Darood Salam Majlis MQI Ireland Dublin 2025

Monthly Darood Salam Majlis MQI Ireland Dublin 2025

Monthly Darood Salam Majlis MQI Ireland Dublin 2025

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top