منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی دربارِ عالیہ گولڑہ شریف پر حاضری
چیئرمین سپریم کونسل پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے دربارِ عالیہ گولڑہ شریف حضرت سیدنا پیر مہر علی شاہ رضی اللہ عنہ کے مزار پرُانوار پر حاضری دی، اور سجادہ نشینان دربارِ عالیہ گولڑہ شریف پیر سید غلام قطب الحق گیلانی اور پیر سید علی جنید الحق گیلانی سے ملاقات کی، اور درگاہ سے متصل تاریخی لائبریری کا وزٹ بھی کیا۔
اس موقع پر چیئرمین سپریم کونسل نے پیر سید غلام قطب الحق گیلانی اور پیر سید علی جنید الحق گیلانی کو حضور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ، اپنی اور شیخ حماد مصطفیٰ المدنی القادری کی نئی مطبوعہ کُتب بطور تحفہ پیش کیں۔
ملاقات میں ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، انجینئر محمد رفیق نجم، ڈاکٹر میر آصف اکبر قادری، چودھری عرفان یوسف، قاضی فیض الاسلام، علامہ میر اشتیاق احمد ایڈووکیٹ، رانا وحید شہزاد، شیخ فرحان عزیز، راؤ جاوید انجم، راجہ منیر اعجاز، محمد حفیظ اعوان سمیت دیگر احباب بھی شریک تھے۔
تبصرہ