سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے زیراہتمام معذوروں کے عالمی دن کے موقع پر خصوصی تقریب منعقد ہوئی، جس میں چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت معذوروں کو عزت اور ان کا حق دے، معذوری کے باعث پیچھے رہ جانے والوں سے شفقت اخلاق حسنہ ہے، ماضی میں معذوروں کے ساتھ فرضی وعدے کیے گئے اور انہیں تضحیک کا نشانہ بنایا گیا، اعلیٰ اخلاق اور تہذیب کا تقاضا ہے کہ معذوروں کو دیگر شہریوں کی نسبت زیادہ عزت اور حقوق دئیے جائیں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ کے زیراہتمام چوہدری منظور خان کی رہائشگاہ لمرک ایک نورانی محفل میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا گیا، جس میں تحریک منہاج القرآن آئرلینڈ کے قائدین و کارکنان کے علاوہ عاشقان مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے الحمراء کلچرل کمپلیکس قذافی میں منعقدہ قومی طلبہ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 1947ء سے اب تک 22 تعلیمی پالیسیاں بنیں سب کی سب ناکام ثابت ہوئیں، ایک قوم اور ایک پاکستان بنانے کے لیے ایک زبان میں ایک نصاب تیار کرنا ضروری ہے، جاپان، جرمنی، امریکہ، برطانیہ، چین سمیت کوئی ملک ایسا نہیں جس نے کسی اور کی زبان میں تعلیم حاصل کر کے ترقی کی ہو، پاکستان میں اغیار کی زبان کو تعلیمی زبان کے طور پر مسلط کرنے پر بضد صاحب اختیار پاکستان کو زمانہ غار کی طرف دھکیل رہے ہیں۔
تحریکِ منہاج القرآن حافظ آباد پی پی 70 کے سالانہ الیکشن منعقد ہوئے، جس میں عہدیداروں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ انتخابی عمل میں بشیر احمد رحمانی صدر اور نعمان شہزاد زرگر ناظم منتخب ہوئے۔
منہاج یوتھ لیگ کا 31 ویں یوم تاسیس کے موقع پر ’’ہے زندگی کتاب دوستی‘‘ کے عنوان سے سیمینار 30 نومبر 2019ء کو اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ سیمینار میں ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور مہمان خصوصی تھے۔ سیمینار میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے خطاب کیا جبکہ منہاج القرآن کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے بھی ویڈیو پیغام دیا۔ شیخ الاسلام نے کہا کہ منہاج یوتھ لیگ نے کتاب دوستی کے کلچر کو زندہ کرنے میں اہم کرادر ادا کیا۔ علم اور کتاب دوستی سے مسلمانوں کو عروج ملا۔
تحریک منہاج القرآن حیدرآباد کے زیرِاہتمام ایک عظیم الشان سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس 28 نومبر 2019ء کو بعد نماز عشاء بمقام امریکن کوارٹر حیدرآباد میں منعقد ہوگی۔ کانفرنس میں علامہ ندیم مظفر اعوان (راولپنڈی) مہمانِ خصوصی ہوں گے اور خطاب کریں گے۔
تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام سالانہ میلاد مصطفیٰ ﷺ کانفرنس منہاج القرآن اسلامک سنٹر میں منعقد ہوئی، جس میں علامہ محمد شکیل ثانی نے مرکزی خطاب کیا اور دلائل سے ثابت کیا کہ میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منانا توحید کی دلیل ناطق ہے، میلاد مصطفی ﷺ منانا حب مصطفیٰ ﷺ اور قرب الہٰی کے حصول کا ذریعہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے پوری دنیا میں عشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی دھوم مچا دی ہے۔
تحریک منہاج القرآن حیدرآباد کے زیرِ اہتمام 28 نومبر 2019ء کو سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس کے مہمانِ خصوصی نائب ناظم اعلٰی تحریک منہاج القرآن احمد نواز انجم تھے، جبکہ علامہ ندیم مظفر اعوان نے خطاب کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس مرکز میں قائم لائبریری کا وزٹ کیا اس موقع پر منہاج القرآن انٹرنیشنل یورپ کے رہنماء علامہ حسن میر قادری، منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے رہنماء بھی موجود تھے۔ اس موقع پر انہوں نے لائبریری میں موجود کتب کو دیکھا۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کو بتایا گیا کہ لائبریری کی تزئین و آرائش کا کام ابھی جاری ہے اور جلد مکمل کر لیا جائے گا۔
تحریک منہاج القرآن راجن پور کے زیرانتظام سالانہ میلاد النبی ﷺ کانفرنس الخلیل پارک درہ مچھی والا راجن پور میں منعقد کی گئی جس میں خصوصی خطاب علامہ انوار المصطفی ہمدمی نے کیا۔ مہمان خصوصی سردار شاکر خان مزاری (مرکزی نائب ناظم اعلیٰ جنوبی پنجاب)، محمد سعید مغل (سابق ضلعی صدر تحریک منہاج القرآن راجن پور)، ملک ابو ارسل مصطفیٰ المدنی (سابق ضلع ناظم تحریک منہاج القرآن راجن پور)، سعید احمد (ناظم تحریک منہاج القرآن راجن پور)، حافظ فہد، ڈاکٹر وحید اور کثیر تعداد میں مردوخواتین نے شرکت کی۔
چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری فرانس کے مختصر تنظیمی وزٹ کیا، دورہ میں انہوں نے منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے رہنماوں کے تنظیمی اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں ظل حسن، علی عباس بخاری ، فیصل حسین، شیخ زاہد، علامہ حسن میر قادری، راجہ بابر، چوہدری سلیمان اسلم، شعیب اشفاق و دیگر ذمہ داران شریک ہوئے۔ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن اس پر فتن دور میں ایک عظیم تجدیدی تحریک ہے جو آئندہ نسلوں تک قرآن وسنت کے حقیقی پیغام اور تعلیمات کو پہنچانے کے لیے اپنا عالمگیر کردار ادا کر رہی ہے۔
منہاج ویلیفیئر فاونڈیشن کے زیراہتمام فیصل آباد میں 12 شادیوں کی اجتماعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں 12 جوڑوں کے نکاح و رخصتی ہوئی، جنہیں جہیز کا مکمل سامان بھی دیا گیا۔ تقریب میں پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر پنجاب بشارت جسپال اور ممبر نیشنل اسمبلی خرم شہزاد اور ممپر پنجاب اسمبلی شکیل شاہد نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں منہاج القرآن و پاکستان عوامی تحریک کے قائدین، عہدیداروں اور لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ اس موقع پر مقررین نے اظہار خیال کرتے ہوئے منہاج ویلیفیئر فاونڈیشن کی اس کاوش کو سراہا۔
تحریک منہاج القرآن چکوال کے زیراہتمام ماہانہ درس عرفان القرآن کے سلسلہ میں میلاد مصطفی کانفرنس چشتیہ مسجد محلہ عید گاہ میں منعقد ہوئی، جس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے شاگرد علامہ محمد احسان رضوی القادری نے خطاب کیا۔ پروگرام حاجی محمد صابر اور حاجی عبد الغفور شیخ کی زیر صدارت منعقد ہوا۔
چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے ہالینڈ میں الھدایہ کیمپ 2019ء میں خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔ دو روزہ کیمپ کا انعقاد منہاج القرآن انٹرنیشنل ہالینڈ کی طرف سے کیا گیا۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل یورپ کے صدر ظل حسن اور دیگر معزز مہمانوں نے کیمپ میں خصوصی شرکت کی جبکہ ہالینڈ بھر سے مردوخواتین کی بڑی تعداد بھی کیمپ میں شریک ہوئی۔
تحریک منہاج القرآن آئر لینڈ کے زیراہتمام منہاج القرآن آئرلینڈ کے مرکزی رہنما نعیم اشرف کی رہائش گاہ لمرک میں ایک پروقار اور روحانی محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا، جس نے تحریک منہاج القرآن آئرلینڈ کے رفقاء و اراکین کے علاوہ عشاقان مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.