سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
طمنہاج القرآن انٹرنیشنل ساؤتھ افریقہ ک ناظم پبلک ریلیشنز فیاض اکبر جوندہ نے جنوبی افریقہ میں پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر سہیل خان اور رائل فیملی کے چیف مانڈلا منڈیلا کے ایڈوائزر سے ملاقات کی۔ ملاقات میں انہوں نے ہائی کمشنر کو ساؤتھ افریقہ میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کی کاوشوں اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی آٹھ جلدوں پر مشتمل نئی معرکۃ الاراء تصنیف قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی اشاعت کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔
ناظم منہاج القرآن انٹرنیشنل رانا آصف جمیل خان نے پاکستان ہائی کمشنر برائے ساؤتھ افریقہ ڈاکٹر سہیل خان سے ملاقات کی۔ رانا آصف جمیل خان نے ہائی کمشنر کو ساؤتھ افریقہ میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کی کاوشوں اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی آٹھ جلدوں پر مشتمل نئی معرکہ آرا تصنیف قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی کامیاب اشاعت کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔ جسے ہائی کمشنر نے بے حد سراہا۔ ناظم منہاج القرآن انٹرنیشنل رانا آصف جمیل نے انہیں شیخ الاسلام کی تصانیف بھی پیش کیں۔
براعظم افریقہ کے ملک سوازی لینڈ میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کی باقاعدہ ممبرشپ کا آغاز ہوگیا۔ سب سے پہلے لائف ممبرشپ حاصل کرنے والوں میں محمد جمیل اور محمد عظیم شامل ہیں۔ نظامتِ اُمورِخارجہ کی جانب سے نئے ممبران کو مبارکباد پیش کی گئی ہے۔ نئے ممبران نے سوازی لینڈ میں تحریک منہاج القرآن اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے پیغام امن کے فروغ کےلئے ہر ممکنہ کاوشوں کو بروئے کار لانے کا بھی عزم کیا ہے۔
منہاج یونیورسٹی لاہور میں طلباء کی تحقیق و تدوین کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے نئی جدید لائبریری کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب 7 فروری 2019ء کو منعقد ہوئی، جس میں بورڈ آف گورنرز کے ڈپٹی چیئرمین ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں وائس چانسلر ڈاکٹر محمد اسلم غوری، پرو وائس چانسلر ڈاکٹر شاہد سرویا، ڈاکٹر ہرمن روبوک اور پنجاب یونیورسٹی کے چیف لائبریرین ڈاکٹر ہارون عثمانی بھی بطور مہمان شریک تھے۔ ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب عالم اسلام آسمان علم وحکمت کا درخشندہ ستارہ تھا تب اس کے حکمران محلات تعمیر کرنے کی بجائے بڑی بڑی لائبریریاں تعمیر کرتے تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل اور منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن ساؤتھ افریقہ کی جانب سے اسلامک و کمیونٹی سنٹر جوہانسبرگ ساؤتھ افریقہ میں نئے سال 2019 کے آغاز پر دوسری سالانہ سوشل ویلفیئر تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں مستحق بچوں اور بوڑھوں میں کپڑے، بسکٹ، سویٹس، چپس، کھانا تقسیم کیا گیا۔ بچوں میں خوبصورت کھلونے اور تحائف بھی تقسیم کئے گئے۔
پاکستان ہائی کمیشن پریٹوریا جنوبی افریقہ میں کشمیر ڈے کے موقع پر ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر سہیل خان اور سینٹر فیصل جاوید خان اور منہاج القرآن انٹرنیشنل جنوبی افریقہ کے عہدیداران اور کارکنان نے خصوصی شرکت کی۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل اور پاکستان عوامی تحریک ساؤتھ افریقہ کی نمائندگی کرتے ہوئے رانا محمد آصف جمیل خان نے تقریب میں اظہار خیال کیا۔
منہاج ویلفیئر فاونڈیشن خانقاں ڈوگراں کے زیراہتمام 15 جوڑوں کی شادیوں کی اجتماعی تقریب منعقد ہوئی، جس میں چیئرمین سپریم کونسل تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی۔ شادیوں کی اجتماعی تقریب میں 15 نوبیاہتا جوڑے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا ہے کہ اسلام کمزوروں کے دکھ درد میں شریک ہونے کی تعلیمات دیتا ہے الحمدللہ منہاج القرآن نے مواخات مدینہ کے تصور احترام انسانیت کو آج زندہ رکھا ہوا ہے۔
تحریک منہاج القرآن راجن پور کے ضلعی ناظم ملک ابو ارسل مصطفی المدنی نے تحصیل روجھان کا وزٹ کیا۔ وزٹ کے دوران انہوں نے اجلاس میں شرکت کی اور 4 لائف ممبر 3 نئے رفقاء کو تحریک منہاج القرآن کا ممبر بنایا۔ دورے کے دوران تحصیلی عہدے دران سے خصوصی ملاقات کی اور میراں پور یونین کونسل میں حلقہ درود کا آغاز کیا۔
ساوتھ افریقہ کے مشہور شہرڈربن میں 2 فروری 2019ء بروز ہفتہ پاکستانی بزنس مین محمد اسد کے ہاں ایک ذولو بزنس خاتون نے ڈاکٹر طاہرالقادری کی تعلیمات سے متاثر ہو کر اسلام قبول کر لیا۔ مقامی افریقن خاتون نے صدر منہاج القران انٹر نیشل KZN ساوتھ افریقہ علامہ طاہر رفیق سے ملاقات کی اور ان کے ہاتھ قبول اسلام کیا۔
چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے منہاج القرآن کے نظامت دعوت کے نئے دفتر کا افتتاح کر دیا۔ افتتاحی تقریب 4 فروری 2019ء کو منعقد ہوئی، اس موقع پر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے فیتہ کاٹ کر نئے آفس کا افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب میں ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ دعوت و تربیت کا جدید، مربوط اور منظم نظام ہی منہاج القرآن کا طرہ امتیاز ہے، اس نظام کی وجہ سے منہاج القرآن اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی فکر آئندہ نسلوں تک پہنچ رہی ہے۔
تحریک منہاج القرآن حیدرآباد کا اجلاس ہوا، جس میں مرکزی نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات احمد نواز انجم نے خصوصی شرکت کی۔ یہ اجلاس حیدرآباد آفس میں منعقد ہوا جسمیں قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی تقریب رونمائی اور قائدڈے کی تقریبات منعقد کرنے کی حکمت عملی طے کی گئی۔
صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے مؤرخہ 3 فروری 2019 کو چکوال کا تنظیمی دورہ کیا اور قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی عظیم الشان تقریب رونمائی سے خطاب کیا۔ ڈاکٹر حسین محی الدین نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ پاکستان اور عالم اسلام کا خوشحال مستقبل علم و تحقیق سے جڑا ہے، علم کی مقدار تو بڑھ رہی ہے مگر معیار گررہا ہے، معیار کو تربیت سے بہتر بنانا ہو گا، انہوں نے کہا کہ قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے پڑھے لکھے پاکستان اور عالم اسلام کے لیے منہاج القرآن کے پلیٹ فارم کو وقف کر رکھا ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل نٹال ساؤتھ افریقہ کے زیراہتمام 108 واں حلقہ درود و درس عرفان القرآن 3 فروری 2019ء کو بعد از نماز مغرب گرے سٹریٹ جمعہ مسجد ڈربن میں منعقد ہوا، جس میں علاقائی تنظیمات کے عہدیداران اور ممبران کے علاوہ پاکستانی بزنس کمیونٹی نے بھر پور شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چئیرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے 2 فروری 2019 کو منہاج انٹرنیٹ بیورو کی ٹیم کیساتھ عرفان القرآن کی نئی ویب سائٹ www.Irfan-ul-Quran.com کا افتتاح کر دیا۔ ویب سائٹ کی افتتاحی تقریب میں منہاج انٹرنیٹ بیورو کے ڈائریکٹر عبدالستار منہاجین نے بتایا کہ عرفان القرآن کی نئی ویب سائٹ موبائل فرینڈلی ریسپانسو ڈیزائن کی گئی ہے، صارفین کی سہولت کیلئے اس میں بیش تر نئے فیچرز شامل کئے گئے ہیں۔
صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے ’’قرآنی انسائیکلوپیڈیا‘‘ کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علم عمل کے بغیر کوئی فائدہ نہیں دیتا، قرآن ہدایت اور نجات کا راستہ ہے، فرقہ واریت کی آلودگی نے دین اسلام کے علم، امن اور محبت والے پیغام کو سخت نقصان پہنچایا، منہاج القرآن اصلاح احوال اور احیائے دین کے علم و محبت پر مبنی آفاقی پیغام کو لے کر قریہ قریہ جارہی ہے۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.