سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج یونیورسٹی لاہور کے زیراہتمام دوسری سالانہ دو روزہ ورلڈ اسلامک بینکنگ اینڈ فنانس کانفرنس 5 جنوری 2018ء کو پرل کانٹی نینٹل ہوٹل لاہور میں منعقد ہوئی۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بین الاقوامی سکالرز، معاشی ماہرین نے کہا کہ اسلام کا معاشی نظام جدید صدی کے تقاضوں کو پورا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اسلام کے معاشی نظام کی اہمیت کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے، اہم موضوع پر منہاج یونیورسٹی لاہور نے کانفرنس منعقد کر کے اپنی قومی بین الاقوامی ذمہ داریوں کو پورا کیا ہے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے 30 ویں یوم تاسیس کے سلسلہ میں خصوصی تقریب مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوئی، جس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اور ڈاکٹر فضہ حسین قادری نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی ملک پاکستان میں خواتین کو ان کا جائز مقام نہیں ملا، خواتین کی تعلیم و تربیت پر توجہ نہ دینے والے ذمہ داران ملک و قوم کے مجرم ہیں۔ خواتین کو مساوی حقوق دینے کا مطلب انہیں سیاسی، معاشی، سماجی سرگرمیوں میں مردوں کے مساوی کردار کی ادائیگی کا ماحول فراہم کرنا ہے۔
منہاج یونیورسٹی لاہور کی پی سی ہوٹل میں منعقدہ سالانہ دو روزہ ورلڈ اسلامک بینکنگ اینڈ فنانس کانفرنس میں ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی نئی کتاب ’’اسلامی اخلاقیات تجارت‘‘ کی تقریب رونمائی منعقد ہوئی۔ اس موقع پر صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں سرفراز، سابق وزیر خزانہ ڈاکٹر سلمان شاہ اور ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کتاب کی باقاعدہ رونمائی کی۔
تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام دنیا بھر میں درود پاک پڑھے جانے کے نظام کا عالمی ہیڈکوارٹر مرکزی گوشہ درود کی ماہانہ مجلس ختم الصلوۃ علی النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ماہانہ مجلس ختم الصلوۃ کا پروگرام 5 جنوری 2019ء کی شب مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا، جس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اور ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے بھی خصوصی شرکت کی۔ شیخ الاسلام نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ درود و سلام ایک ایسی عبادت ہے، جو ہر وقت قبول ہی قبول ہے۔
منہاج یونیورسٹی کی دو روزہ ورلڈ اسلامک اکنامکس اینڈ فنانس کانفرنس میں شریک معاشی ماہرین و سکالرز کے اعزاز میں عشائیہ مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا، جس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے خصوصی شرکت کی۔ عشائیہ میں آسٹریلیا سے آئے ہوئے سکالرز ڈاکٹر روڈنی ولسن، ڈکٹر اسحاق بھٹی، ازبکستان سے ڈاکٹر ہادیہ ثاقب ہاشمی، ملائشیا سے ڈاکٹر فداللہ، ڈاکٹر نسیم الرھاہلہ، نائجیریا سے ڈاکٹر امینو الحاجی، چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین، ڈاکٹر محمد اسلم غوری، ڈاکٹر شاہد سرویا سمیت سنیئر کالم نویوں ، صحافیوں اور مختلف تجارتی سماجی تنظیموں کے عہدیداروں نے شرکت کی۔
ڈبلن آئرلینڈ ۔۔۔ فرخ وسیم بٹ ۔۔۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ کے صدر وسیم بٹ نے سفیر پاکستان سردار شجاع عالم سے سفارتخانہ ڈبلن میں خصوصی ملاقات کی، جس کا مقصد سفیر پاکستان سردار شجاع عالم کو حال ہی میں سفیر کی حیثیت سے چارج سنبھالنے پر مبارکباد دینا تھا، صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ وسیم بٹ نے سردار شجاع عالم کی آئرلینڈ آمد اور نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر خوش آمدید کہا، مبارکباد دی اور پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا۔
پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے سانحہ ماڈل ٹاؤن پر نئی جے آئی ٹی کی تشکیل کا خیر مقدم کیا ہے، انہوں نے کہاکہ بالاخر ساڑھے 4 سال سے زائد عرصہ پر مشتمل ہماری طویل قانونی جدوجہد رنگ لائی اور حصول انصاف کی طرف پہلا قدم اٹھا، ہماری جگہ کوئی اور ہوتا تو کیس دفن ہو چکا ہوتا اور کسی کو قبر کا نشان بھی نہ ملتا۔ سنا ہے اے ڈی خواجہ پیشہ ور پولیس افسر ہیں اور وہ بے گناہوں کے قتل عام کی تفتیش کے ہر مرحلہ پر قانون و انصاف کے تقاضوں کو پورا کریں گے، ہمیشہ اس بات کا مطالبہ کیا کہ جے آئی ٹی کے سربراہ کا تعلق پنجاب پولیس سے نہیں ہونا چاہیے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ممتاز اسلامی اسکالر و مبلغ مولانا طارق جمیل کی اچانک عارضہ قلب کی تکلیف و علالت پر انہیں ٹیلی فون کر کے خیریت دریافت کی۔ ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے مولانا طارق جمیل کی جلد صتحیابی کی دعا کی۔ مولاناطارق جمیل نے خیریت دریافت کرنے پر ڈاکٹر طاہرالقادری کا شکریہ ادا کیا۔
تحریک منہاج القرآن کے دیرینہ اور بزرگ کارکن و تاحیات رفیق بابا صوفی محمد نذیر وفات پاگئے۔ انا للہ و انا الیہ راجعون۔ ان کی نماز جنازہ عثمانیہ قبرستان میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں وابستگان تحریک منہاج القران کے علاوہ کثیر افراد نے شرکت کی۔
منہاج القرآن لنڈی سیدن کے زیرانتظام محفل میلادالنبی ﷺ منعقد ہوئی، جس میں علامہ صابر کمال وٹو منہاجین نے خصوصی خطاب کیا۔ اس موقع پر ضلعی صدر تحریک منہاج القرآن ضلع راجن پور محمد سعید مغل اور ملک ابو ارسل مصطفی المدنی نے بھی پروگرام میں شرکت کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام 10 روزہ عرفان الہدایہ قرآن لرننگ کورس کی اختتامی تقریب مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاون میں یکم جنوری 2019ء کو منعقد ہوئی، جس میں تحریک منہاج القرآن کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری مہمان خصوصی تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر حسین محی الدین نے کہا کہ قرآن کریم انسانیت کی ہدایت کیلئے نازل کیا گیا، اس کی تلاوت، اس کی سماعت، اس پر غور و فکر کرنا، اس کے معنی اور مطالب کو سمجھنے کی کوشش کرنا، اس کی تعلیمات سے زندگیوں کو روشن کرنا اور اس کے بتائے ہوئے طریقے کے مطابق زندگی گزارنے میں ہی کامیابی و کامرانی ہے۔
تحریک منہاج القرآن جنوبی پنجاب کے عہدیداروں کا اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت مرکزی نائب ناظم اعلیٰ سردار شاکر مزاری نے کی۔ اجلاس میں مرکزی رہنما علامہ محمود مسعود قادری، راؤ محمد اسحاق، مخدوم شہباز ہاشمی، یاسرارشاد دیوان، احسان سعیدی، میجر محمد اقبال چغتائی، جاوید اشرف وڑائچ، ارشد قادری، مصباح اسحاق ، چوہدری جاوید بندیشہ، شیر خان، راجہ مظہر اقبال قادری، ڈاکٹر رفیق احمد بھٹہ، رانا گلزار احمد اور دیگر عہدیداروں نے شرکت کی۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن جنوبی افریقہ کے زیراہتمام کرسمس تقریب 25 دسمبر 2018ء کو ساؤتھ افریقہ کے انقلابی لیڈر نیلسن منڈیلا کے گریٹ پیلس مویزو مٹاٹا ساؤتھ افریقہ میں منعقد کی، جس میں منڈیلا فیملی کے ساتھ سالانہ کرسمس کا پروگرام بھی شامل تھا۔ اس سلسلہ میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے دو بڑے کرسمس کیکس کا اہتمام کیا گیا جو کہ منڈیلا کی صد سالا تقریبات اور کرسمس کے لئے تھے۔
قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد 31 دسمبر 2018 ء کو وطن واپس پہنچیں گے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری کے ہمراہ چئیرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صاحبزادہ حماد مصطفیٰ مدنی اور صاحبزادہ احمد مصطفیٰ العربی نے بھی عمرہ کی سعادت حاصل کی۔ لاہور ائیرپورٹ آمد پر تحریک منہاج القرآن کے کارکنان و قائدین آپ کا استقبال کریں گے۔
قائد تحریک منہاج القرآن سربراہ پی اے ٹی ڈاکٹر محمد طاہرالقادری عمرہ کی ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔ لاہور ایئرپورٹ پر صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، مرکزی رہنماؤں خرم نواز گنڈاپور، جی ایم ملک، نوراللہ صدیقی، جواد حامد، حافظ غلام فرید، سید امجد علی شاہ، عدنان جاوید، لاہور اور سنٹرل پنجاب کے عہدیداروں اور کارکنوں نے آپ کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر کارکنوں نے آپ کو گلدستے پیش کئے اور فلک شگاف نعرے لگائے۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.