سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ہر نئے عیسوی سال کا آغاز اللہ اور اسکے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ذکر سے کرتی ہے، اس سلسلہ میں ہر سال پوری دنیا میں منہاج القرآن کے رفقاء و کارکنان شب التجا کو انعقاد کرتے ہیں۔ سال 2019ء کے آغاز پر 31 دسمبر 2018 کو منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس نے شب التجاء کا انعقاد کیا۔
منہاج آلقرآن حیدرآباد کے زیراہتمام 28 دسمبر 2018ء کو بعد نماز عشاء سیرت کانفرنس کا انعقاد ہوا، جس میں مفتی علامہ رانا نفیس قادری نے خطاب کیا۔ پروگرام کے مہمانوں میں امیر تحریک حیدرآباد یونس القادری، ناظم تحریک حیدرآباد علامہ ڈاکٹر جان محمد بروہی، تحصیل لطیف آباد سے عبدالوحید، عبدالرحیم قادری اور حیدرآباد سٹی سے یوسف قلندرانی اور حافظ منیر منگی نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے نائب ناظم اعلیٰ کوآرڈینیشن انجینئر محمد رفیق نجم اور صدر تحریک منہاج القرآن غلام محمدآباد محمد صدیق کے والدِِ محترم جناب حاجی عبدالغفور آج صبح قضائے الٰہی سے انتقال کر گئے
گوجرخان سرور شہید نشان حیدر ڈگری کالج کے سابق پرنسپلز اور 90 کی دہائی میں کالج میں علم کے زیور سے آراستہ ہونے والے افراد کے اعزاز میں ’’سرویرین ‘‘ کے نام سے عشائیہ کااہتمام گزشتہ روز مقامی میرج ہال میں کیا گیا۔ جس میں منہاج یونیورسٹی لاہور کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اسلم غوری مہمان خصوصی تھے۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن فرانس اور منہاج یوتھ لیگ فرانس کے زیراہتمام پیرس میں فری فوڈ کیمپ لگایا گیا، جس کی سربراہی سفیر یورپ علامہ حافظ نذیر احمد کے صاحبزادے محمد قاسم قادری نے کی۔ کیمپ میں مستحق افراد میں کھانے کی تقسیم کی گئی۔ اس موقع پر مختلف افراد، خواتین اور بچوں نے کیمپ سے کھانا کھایا۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ڈاکٹر نور الحق قادری (وفاقی وزیر برائے مذہبی امور) کے والد گرامی پیر شیخ گل صاحب قادری کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ رب العزت انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور انکے پسماندگان اور ان سے محبت کرنیوالوں کو صبر جمیل عطا کرے۔
بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے 142 ویں یوم پیدائش کے موقع پر پاکستان عوامی تحریک کراچی کے وفد نے مزار قائد پر حاضری دی۔ وفد نے سربراہ پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی طرف سے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ پڑھی۔
تحریک منہاج القران کھپرو کے زیراہتمام ’’شان غوث اعظم‘‘ کے عنوان سے گاؤں حاجی احمد میں درس قرآن کا انعقاد کیا گیا، جس میں علامہ محمد محسن قادری منہاجین نے خطاب کیا۔ اس موقع پر امیر تحریک منہاج القرآن ضلع سانگھڑ سید زاہد علی شاہ، صدر تحریک منہاج القرآن کھپرو شوکت علی خان قائم خانی، جنرل سیکرٹری پاکستان عوامی تحریک کھپرو عبداللہ کنبھار، ناظم دعوت کھپرو علامہ احمد رضا درس منہاجین، گاؤں کے معززین اور وابستگان تحریک منہاج القران نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن حاصل پور کے زیراہتمام شب وجدان کا انعقاد کیا گیا، جس میں مرکزی نائب ناظم دعوت علامہ محمد غضنفر حسین تونسوی نے خطاب کیا جبکہ محفل سماع میں عابد مہر و ہمنواوں نے قوالیاں پیش کیں۔ تحریک منہاج القرآن کے رہنماوں، پروفیسر محمد نعیم گھمن اور علاقہ سے معززین کی بڑی تعداد بھی پروگرام میں شریک ہوئی۔
تحریک منہاج القرآن کے کارکن اطہر جاوید صدیقی نے تحریک کی لائف ممبر شب لے لی۔ ایک تقریب میں سابقہ کوارڈینیٹر حیدرآباد ڈویژن شہزاد قریشی، راوُکامران اور محمد ظفر نے اطہر جاوید صدیقی کو لائف ممبر کی سند پیش کی۔ اطہر جاوید صدیقی 1989ء سے تحریک سے باقاعدہ منسلک ہیں اور منہاج القرآن کراچی کے تنظیمی نیٹ ورک میں انتہائی اہم ذمہ داریوں پر رہے۔
سانحہ ماڈل ٹاؤن میں شہید ہونے والے حافظ محمد رضوان کی ہمشیران اور خان محمد کی بیٹیوں کی شادی کی تقریب چکوال کے گاوں کوٹ چوہدریاں میں منعقد ہوئی جس میں پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن لاہور کے مرکزی قائدین نے شرکت کی۔ وفد میں منہاج ویلیفئر فاونڈیشن کے ڈائریکٹر سید امجد علی شاہ، علامہ رانا محمد ادریس نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن، طیب ضیاء اور محمد رضا شامل تھے۔
تحریک منہاج القرآن کے مرکزی قائدین سید امجد شاہ، علامہ رانا محمد ادریس نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن اور سیکرٹری کواڈرینشن تنظیمات طیب ضیاء نے منہاج القرآن ماڈل سکول کوٹ چوہدریاں چکوال اور اور منہاج اسلامک سنٹر چک بھون کا دورہ کیا۔ سکول اور اسلامک سنٹر کی آمد پر مرکزی قائدین کا شاندار استقبال کیا گیا۔
منہاج ویلیفئر فاونڈیشن فرانس نے پیرس میں لوگوں میں مفت کھانے کی تقسیم کا کیمپ لگایا۔ اس سلسلہ میں منہاج ویلیفئر فاونڈیشن کے رضا کاروں کی ٹیم نے عام لوگوں کے لیے مفت کھانے کا اہتمام کیا۔ کھانے میں بریانی پیک اور کولڈ ڈرنکس شامل تھے۔ اس موقع پر بہت سے لوگوں سے کھانا کھایا اور منہاج ویلیفئر فاونڈیشن کی اس کاوش پر شکریہ بھی ادا کیا۔
تحریک منہاج القرآن طلباء ونگ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیراہتمام کل پاکستان محفل مشاعرہ ہفتہ کی شب مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوئی، جس میں معروف شاعر پروفیسر ناصر بشیر مہمان خصوصی تھے۔ محفل مشاعرہ کی صدارت ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن خرم نواز گنڈاپور نے کی۔ اس موقع پر شعرائے کرام میں انوار المصطفیٰ ہمدمی، شہزاد قیس، محمد ادریس قریشی، آغر ندیم ساحر، عاطف بشیر، اظہرفراغ، ندیم بھابھہ، حمزہ ہاشمی سوز، اسحاق حارث، جمشید احمد، جانزیب سحر، ضمیر احمد ضمیر، ندیم راجہ اور عاطف بشیر نے کلام سنایا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ہالینڈ کے مرکزی رہنماء و سفیر یورپ علامہ حافظ نذیر احمد قادری نے 16 سے 20 دسمبر 2018ء کے دوران نارتھمپٹن برطانیہ کا دورہ کیا۔ دورے میں انہوں نے مختلف نشستوں میں شرکت کی اور خطاب کیے۔ اس موقع پر منہاج القرآن کے کارکنان و رفقاء، کاروباری، سیاسی و سماجی شخصیات نے آپ سے ملاقاتیں بھی کیں۔ دورے میں حافظ نذیر احمد نے تحریک منہاج القرآن کا پیغام پیش کیا۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.