سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل نٹال، ساؤتھ افریقہ کے صدر اور ایگزیکٹیو ممبر علامہ طاہر رفیق کے بہنوئی اور منہاج القرآن انٹرنیشنل تابنکولو، ساؤتھ افریقہ کے صدر محمد خالق گذشتہ روز رضائے الٰہی سے فیصل آباد میں انتقال کرگئے۔ بانی سرپرست اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے محمد خالق کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے منہاج یونیورسٹی لاہور میں اسلامی فن تعمیر کی شاہکار مسجد کا افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب میں صوبائی وزیر پبلک پراسیکیوشن چوہدری ظہیرالدین خان خصوصی دعوت پر شریک ہوئے۔ اس موقع پر ڈاکٹر حسن محی الدین، ڈاکٹر حسین محی الدین، ڈاکٹر محمد اسلم غوری، ڈاکٹر شاہد سرویا، خرم نواز گنڈاپور، بریگیڈئیر (ر) محمد اقبال، نور اللہ صدیقی موجود تھے۔
تحریک منہاج القرآن کراچی کے زیراہتمام 12 ربیع الاول کے موقع پر میلاد جلوس نکالا گیا، جلوس کی قیادت تحریک منہاج القرآن کے مرکزی قائدین مرزا جنید علی، قیصر اقبال قادری، راو کامران محمود، سید ظفراقبال اور راو محمد تاج نے کی جلوس لیاقت آباد اور شہر کی مرکزی شاہراوں سے گزرتا ہوا اختتام پزیر ہوا۔ اس موقع پر شرکاء کی بڑی تعداد جلوس میں شریک تھی۔
سابق وزیراعظم آزادکشمیر اور تحریک انصاف آزاد کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری ان دنوں کشمیر ویک کے سلسلے میں یورپ کے دورے پر ہیں، بیرسٹر سلطان محمود چوہدری جب آئرلینڈ پہنچے تو اس دوران تحریک منہاج القرآن آئرلینڈ کے صدر وسیم بٹ نے ان سے خصوصی ملاقات کی یہ ملاقات نہایت خوشگوار ماحول میں ہوئی۔
تحریک منہاج القرآن چکوال کے زیر اہتمام استقبال ربیع الاول کی ریلی منعقد ہوئی، جس کی قیادت سجادہ نشین پیر سید اجلال شاہ بخاری آف خانپور نے کی۔ ریلی میں محمد احسان ریڈر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج اور پی ٹی آئی کے راہنما عرفان حسین نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر حافظ منصب ساقی، مدنی تحریک کے سربراہ، شیخ عبد الغفور، حاجی محمدصابر، ابو فہیم البرکات، ساجد حسین اعوان، طاہر اعوان دلہہ، اعجاز اگرال، حاجی محمدصفدر، حافظ محمد خان، ہارون حید ر، ارسلان ملک، جہانگیر حسین، توفیق عباس، سجاول حسین بھیں، سجاول مغل ولانہ، سجاول حسین، یوسف جنداعوان، صفدر بلوچ نے جلوس کی قیادت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل انڈیا کولکاتا مغربی بنگال کے زیراہتمام 12 ربیع الاول کے موقع پر میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا جلوس نکالا گیا۔ جلوس میں منہاج القرآن کے عہدیداروں، قائدین، کارکنان کے علاوہ سینکڑوں لوگوں نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر شرکاء نے بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے۔ میلاد جلوس کے شرکاء کا جگہ جگہ خیرمقدم کیا گیا۔ لوگوں نے شرکاء پر پھول نچھاور کیے۔
تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام مینار پاکستان لاہور میں منعقدہ عالمی میلاد کانفرنس 2018ء میں شرکت کرنے والی غیر ملکی مہمان شخصیات، تحریک منہاج القران کے مرکزی قائدین اور عہدیداروں کے اعزاز میں میلاد ڈنر (ضیافتِ میلاد) کا اہتمام کیا گیا۔ یہ پروگرام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی ماڈل ٹاون میں رہائش گاہ کے باہر پارک میں منعقد ہوا۔ تقریب میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری، ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی۔
منہاج القرآن حیدرآباد کے زیراہتمام حیدرآباد کی دو تحصیلوں حیدرآباد سٹی اور لطیف آباد میں عید میلادالنبی میلاد منایا گیا، جسمیں مرکز لاہور سے تشریف لانے والے علامہ ندیم مظفر اعوان منہاجین (راولپنڈی) نے خطاب کیا۔ پروگراموں میں مردوں کیساتھ حیدرآباد کی تحصیل لطیف آباد میں خواتین کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن حیدرآباد کے زیراہتیمام 12ربیع الاول کے موقع پر میلاد استقبالیہ کیمپ لگایا گیا، جسمیں علامہ یونس القادری، عبدالرحیم قادری، عبدالوحید، خوشی محمد، اشتیاق قادری، مرزا نسیم بیگ، خالد راجپوت، سید مبشر، کامران پرویز اور عبدالقادر نے بھی شرکت کی۔
حکومت پاکستان کے زیراہتمام دو روزہ انٹرنیشنل رحمۃ للعالمین کانفرنس اسلام آباد میں منعقد ہوئی، جس میں وزیراعظم پاکستان عمران خان نے خصوصی شرکت کی۔ وفاقی وزیر مذہبی امور ڈاکٹر نور الحق سمیت ممبران اسمبلی، سینٹرز، کابینہ اراکین، حکومتی وزراء و شخصیات کے علاوہ ملک بھر سے مختلف مکاتب فکر سے علماء و مشائخ، محققین، ڈاکٹرز، پروفیسرز اور عالمی اسکالرز نے بھی کانفرنس میں شرکت کی۔ کانفرنس میں ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے تحریک منہاج القرآن کی نمائندگی کی اور خصوصی خطاب کیا۔
تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام 35 ویں عالمی میلاد کانفرنس گریٹر اقبال پارک مینار پاکستان لاہور میں منعقد ہوئی، جس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے خصوصی خطاب کیا۔ تحریک منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے بھی عالمی میلاد کانفرنس میں خصوصی شرکت کی۔ کانفرنس میں لاکھوں فرزندان اسلام و عشاقان مصطفیٰ نے قافلوں کیساتھ جوق دو جوق شرکت کی جبکہ ہزاروں خواتین بھی کانفرنس میں شریک ہوئیں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل گماکین کے زیرانتظام حاجی وارث کے گھر محفل جشن رسول ﷺ کا انعقاد کیا گیا جس میں سلیم خان، اصغر بھنڈر اور حافظ ایوب نے خصوصی شرکت کی۔ محفل کا آغاز تلاوت کلام مجید سے ہوا جس کے بعد تاجدار کائنات ﷺ کی بارگاہ میں معاذ اعجاز، اعجاز احمد اور محمد حفیظ نے عقیدت کے پھول نچھاور کیے۔
تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام مینار پاکستان پر ہونے والی 35ویں عالمی میلاد کانفرنس کے انتظامات مکمل ہو گئے، قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری رات 1 بجے خطاب کریں گے، عالمی میلاد کانفرنس میں تمام مذہبی، سیاسی جماعتوں کے قائدین، وفود شرکت کریں گے۔ الیکٹرانک میڈیا کیلئے الگ چبوترہ بنایا گیا، سماجی رابطوں کی ویب سائٹس اور سوشل میڈیا کوریج کیلئے تحریک منہاج القرآن کے سینکڑوں سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ تقریب کی کوریج کرینگے جس کیلئے ایک خصوصی میڈیا سنٹر قائم کیا گیا ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کینیڈا کے زیراہتمام 12 ربیع الاول کے موقع پر میلاد مصطفیٰ کانفرنس میسی ساگا کمیونٹی سنٹر میں منعقد ہوئی۔ پروگرام میں صاحبزادہ احمد مصطفیٰ العربی نے خصوصی شرکت کی۔ کانفرنس میں منہاج القرآن کینیڈا کے قائدین، کارکنان اور دیگر لوگوں نے بھی شرکت کی۔ پروگرام میں تلاوت اور محفل نعت کے بعد منہاج القرآن انٹرنیشنل کینیڈا کے ڈائریکٹر علامہ نور احمد نور اور شیخ عبداللہ راجہ نے خطاب کیا۔
تحریک منہاج القرآن کراچی کا ورکرز کنونشن طارق روڈ کراچی پر منعقد ہوا، جس میں مرکزی صدر سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی۔ ورکرز کنونشن میں کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن اس صدی کی تجدید احیائے اسلام کی تحریک ہے جسکا مقصد دین اسلا م کی سر بلندی ہے۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.