سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے ڈائریکٹر فریدِ ملت ریسرچ انسٹیٹیوٹ محمد فاروق رانا سے ان کے والد گرامی کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے۔ فرید ملت ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے محمد فاروق رانا کے لیے والد گرامی کے لیے فاتحہ خوانی اور بلندی درجات کی دعا کی۔
تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن لاہور میں حضور نبی اکرم ﷺ کے ماہ ولادت ربیع الاول کی آمد کے ساتھ ہی چراغاں کا اہتمام کیا گیا ہے۔ تحریک منہاج القرآن کی روایت ہے کہ ماہ میلاد اور حضور ﷺ کی ولادت باسعادت کے دن کو دنیا بھر میں انتہائی شان و شوکت سے منایا جاتا ہے۔ اس سلسلہ میں تحریک کے مرکزی سیکرٹریٹ، گوشہ درود، جامع مسجد منہاج القرآن، کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سٹڈیز اور ادارہ منہاج القرآن سے متصلہ گلی بازاروں میں بھی خصوصی چراغاں اور لائٹنگ کا اہتمام کیا گیا ہے۔
چئیرمین سپریم کونسل تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر حسن محی الدین قادری یورپ کے تنظیمی دورہ کے بعد پاکستان پہنچ گئے۔ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر تحریک منہاج القرآن کے ناظم اعلیٰ و سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک خرم نواز گنڈاپور، سیکرٹری اطلاعات نوراللہ صدیقی، امیر تحریک لاہور حافظ غلام فرید، ڈائریکٹر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن سید امجد علی شاہ، ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز شہزاد رسول، حاجی محمد اسحاق، حاجی فرخ و دیگر راہنماؤں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ربیع الاول کا چاند نظر آنے پر اپنے بیان میں کہا کہ حضور نبی اکرم ﷺ کی ولادت باسعادت سے انسانیت کو شخصی غلامی اور دنیا کوکفر و الحاد کے اندھیروں سے نجات ملی۔ آپ ﷺ کی ولادت اور بعثت مبارک انسانیت کے لیے اللہ کا احسان عظیم ہے۔ آپ ﷺ کی مبارک آمد سے غلاموں، کمزوروں، مظلوموں، بچوں، عورتوں اور بوڑھوں کو حقوق ملے، انہوں نے کہا کہ ربیع الاول کی آمد پر ملت اسلامیہ کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر، منہاج یونیورسٹی لاہور کے ڈپٹی چیئرمین ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے حکیم الامت علامہ محمد اقبال رحمۃ اللہ علیہ کے مزار پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور ملک وقوم کی سلامتی کے لیے دعا کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ رب العزت جب کسی قوم پر اپنی نعمتیں نچھاور کرنے کا ارادہ کرتا ہے تو اس مسائل زدہ قوم میں علامہ اقبال رحمۃ اللہ علیہ جیسی شہ دماغ شخصیات پیدا کر دیتا ہے۔
قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری سے جامعہ نعیمیہ کے سینئر کلاسز کے طلباء و اساتذہ کی خصوصی ملاقات آپ کی رہائش گاہ پر ہوئی۔ اس موقع پر علامہ فرحت حسین شاہ، علامہ امداد اللہ خان قادری، علامہ میر آصف اکبر، علامہ محمد خلیل حنفی، علامہ عثمان سیالوی اور دیگر اساتذہ بھی موجود تھے۔ اس موقع پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علماء انبیا کے وارث اور اسلاف کی علمی اقدار کے محافظ ہیں، عالم دنیاوی حرص میں مبتلا ہو جائے تو دینی، اخلاقی اقدار مسخ ہو جاتی ہیں اور اسکا نقصان ملک، معاشرے اور نسلیں بھگتتی ہیں۔
سجادہ نشین اجمیر شریف (انڈیا) پیر سید بلال چشتی نے قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اس موقع پر پیر سید شمس الرحمن مشہدی کاظمی اور علامہ میر آصف اکبر موجود تھے۔ ملاقات میں اسلام کے فروغ میں صوفیاء کے کردار پر گفتگو ہوئی۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا کہ صوفیاء نے اسلام کی آفاقی تعلیمات کو عام کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔
تحریک منہاج القرآن لاہور کے زیراہتمام استقبال ربیع الاول کنونشن مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا، جس میں صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محٰی الدین قادری نے خصوصی خطاب کیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیمات اور پیغام امن و محبت سے دہائیوں سے دست و گریبان قبائل شیر و شکر ہو گئے، جو ایک دوسرے کے خون کے پیاسے تھے وہ ایک دوسرے کے محافظ بن گئے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل نٹال ساوتھ افریقہ کے زیراہتمام گرے اسٹریٹ جمعہ مسجد ڈربن میں 4 نومبر 2018ء کو 105 واں حلقۂ درود اور درس عرفان القرآن کا پروگرام منعقد ہوا، جس میں صدر منہاج القران نٹال ساوتھ افریقہ علامہ طاہر رفیق نقشبندی نے خطاب کیا۔
منہاج یوتھ لیگ جہلم کی ’’ڈسٹرکٹ یوتھ اسمبلی ‘‘ کا اجلاس 4 نومبر 2018ء کو اسلامک سنٹر جادہ میں ہوا۔ جس میں یوتھ لیگ کے مرکزی قائدین نے خصوصی شرکت کی جبکہ ضلع جہلم سے یوتھ لیگ کی تمام تحصیلوں سے تحصیلی اور یونین کونسل سطح تک کے عہدیداروں نے بھر پور شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے زیرانتظام سالانہ عظیم الشان ضیافت و استقبال میلادالنبی ﷺ کانفرنس مورخہ 3 نومبر بروز ہفتہ بعد نماز عشاء مرکز منہاج القرآن سکائ ماچی ھوئ میں منعقد ہوئی، جس میں پاکستانی کمیونٹی کے علاوہ جاپان کی سیاسی و سماجی شخصیات اور جملہ مکاتب فکر کے افراد شریک ہوئے۔
تحریک منہاج القرآن چکوال کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں تحریک منہاج القرآن کے نائب ناظم اعلیٰ علامہ رانا محمد ادریس نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ماہ ربیع الاول کو شایان شان طریقے سے منائیں گی۔ اس سلسلے میں ماہ استقبال ربیع الاول اور ربیع الاول کی ملک بھر میں اور ملک سے باہر پروگرام ترتیب دیے گئے ہیں۔
تحریک منہاج القرآن اسلام آباد کے رہنماوں کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کنونشن سنٹر اسلام آباد میں 18 نومبر کو میلاد کانفرنس ہو گی۔ جس میں منہاج القرآن کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری خطاب کریں گے۔
تحریک منہاج القرآن کے شعبہ تحقیق فریدِ ملت ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر محمد فاروق رانا کے والد گرامی رانا تاج الدین منگل کی شب قضائے الہی سے انتقال فرما گئے۔ انا للہ و انا الیہ راجعون۔ مرحوم کی نماز جنازہ آج 31 اکتوبر 2018ء کو لاہور میں ان کی رہائش گاہ شوکت ٹاون میں دوپہر 2 بجے ادا کی جائے گی۔
تحریک منہاج القرآن لوئر سندھ کے زیراہتمام ماہانہ دروس عرفان القرآن کا انعقاد کیا گیا۔ اس سلسلے میں سندھ کے مختلف شہروں میں 16 اکتوبر سے 31 اکتوبر تک دروس عرفان القرآن منعقد ہوئے۔ دروس قرآن کا آغاز دادو سے ہوا، جس کے بعد بھان سعیدآباد، سیھون شریف، عمرکوٹ، حیدرآباد، ٹنڈو محمد خان، ماتلی، ڈگری، دمبالو، گولارچی، ٹنڈوالہ یار، میرپور خاص اور کھپرو میں بھی دروس قرآن منعقد ہوئے۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.