سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج یونیورسٹی لاہور میں انٹرنیشنل کانفرنس ’’سماجی ذمہ داریوں کے حوالے سے مذاہب عالم کا کردار‘‘ کے موقع پر منہاج القرآن پبلی کیشنز نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اور ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی کتب کا اسٹال لگایا۔ دو روزہ کانفرنس میں شریک وفود، معزز مہمانوں، اسکالرز اور مقالہ نگاروں نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اور ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی کتب کے اسٹال کا وزٹ کیا۔
منہاج یونیورسٹی لاہور کی دو روزہ عالمی کانفرنس ’’سماجی ذمہ داریوں کے حوالے سے مذاہب عالم کا کردار‘‘ میں شریک غیر ملکی مہمانوں کے وفد نے تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ کا دورہ کیا۔ صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری اور ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور نے غیر ملکی مہمانوں کو وزٹ کرایا۔ اس موقع پر انہوں نے تحریک منہاج القرآن کے مختلف شعبہ جات کے دفاتر، گوشہ درود اور فرید ملت ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کو دیکھا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ساوتھ بیچ ڈربن کے زیراہتمام تنظیمی و تربیتی نشست21 اکتوبر 2018ء کو بعد از نماز مغرب صدر MQI ساوتھ بیچ عابد منیر کی رہائش گاہ پر منعقد ہوئی۔ جس میں علامہ طاہر رفیق نقشبندی نے خصوصی شرکت کی۔ پروگرام میں میں عمیر صابر فینکس سے، علی قریشی کلئیر وڈ سے، فقیر حسین بھوٹر اور پورٹ سے اپنے دوستوں کے ہمراہ جبکہ سنٹرل ڈربن سے صوفی ظفر اقبال نقشبندی، محمد آزاد، ثاقب نثار اور علامہ ایوب طفیل قادری نے بھی پروگرام میں بھی پروگرام میں شریک ہوئے۔
پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن اور منہاج یونیورسٹی لاہور کے مشترکہ تعاون سے ’’سماجی ذمہ داریوں کے حوالے سے مذاہب عالم کا کردار‘‘ کے موضوع پر انعقاد پذیر دو روزہ عالمی کانفرنس کے پہلے روز مہمان خصوصی وفاقی وزیر مذہبی امور ڈاکٹر نورالحق قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان بین المذاہب رواداری کے فروغ کیلئے منعقدہ اس کانفرنس کے ایجنڈا سے مکمل طور پر اتفاق کرتی ہے، حکومت مذہبی رواداری، ہم آہنگی اور برداشت کے اصولوں پر گامزن ہے۔
تحریک منہاج القرآن ضلع راجن پور کے زیرانتظام اسکالرز و معلمین کے لیے 10 روزہ عرفان القرآن کورس منعقد ہوا، جس میں خواتین اسکالرز نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر محمد سعید رضا بغداری اور علامہ محمود مسعود قادری نے خصوصی شرکت کی۔ کورس کے دوسرے روز علامہ محمود مسعود نے کورس کے شرکاء کو لیکچر دیا۔
تحریک منہاج القرآن کے شعبہ پبلک ریلیشنز نے کاروباری شخصیات و تاجروں اور تحریک منہاج القرآن کے اہم رہنماؤں کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا۔ مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقدہ عشائیہ میں تحریک منہاج القرآن کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی۔ ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن خرم نواز گنڈا پور، ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز شہزاد رسول چودھری، حاجی محمد اسحق معروف کاروباری شخصیات ملک عارف، ارشد مغل، میاں رضا لطیف، جنید وارثی، احمد صادق، اظہار حسین شاہ، شفقت محمود کموکا، شیخ آفتاب، راشد چودھری، عامر اسحاق، شیخ عامر رفیع، مدثر گوندل اور دیگر بھی تقریب میں موجود تھے۔
منہاج القرآن علماء کونسل کے زیرِاہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی علماءکرام کے ساتھ خصوصی علمی و فہقی نشست ’’بدلتے احوال و واقعات کے تناظر میں شرعی احکام میں رعایت اور تبدیلی‘‘ کے موضوع پر منعقد ہوئی، جس میں شیوخ الحدیث، شیوخ التفیسر، شیوخ الفقہ، علماء و خطبا، اسکالرز، جامعات کے اساتذہ کرام، طلباء اور محققین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن اپر سندھ کے زیراہتمام 17 اکتوبر 2018 کو دادو میں درس قرآن کا اہتمام کیا گیا، جس میں درس علامہ علامہ مظفر اعوان منہاجین نے خطاب کیا۔ جامع مسجد لوکل بورڈ آفس دادو میں شرکاء کی بڑی تعداد نے درس قرآن میں شرکت کی۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے تحریک منہاج القرآن کے 38ویں یوم تاسیس کے موقع پر کیک کاٹنے کی خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان کی واحد تحریک ہے جس نے 38 سال کی جدوجہد میں دنیا کے 90 سے زائد ملکوں میں اپنا فعال تنظیمی نیٹ ورک قائم کیا، تحریک کے کام کو پوری دنیا میں پذیرائی ملی، منہاج القرآن کے دائرہ کار میں احیائے دین، تجدید دین، روحانیت اور خدمت انسانیت شامل ہے، منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن، آغوش اور ملک گیر سکولوں کا نیٹ ورک اس کی قابل ذکر کامیابیاں ہیں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام تحریک منہاج القرآن کے 38 ویں یوم تاسیس کی تقریب منائی گئی۔ 17 اکتوبر 2018ء کو منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم کی قائدین نے کیک کٹنگ تقریب منعقد کی۔ اس موقع پر کیک کاٹا گیا اور تحریک اور قائد تحریک کی صحت و سلامتی کے لئے دعا کی گئی۔
تحریک منہاج القرآن کے ناظم اعلیٰ و سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک خرم نواز گنڈاپور کے بڑے بھائی جسٹس ریٹائرڈ جاوید نواز گنڈاپور کے انتقال پر تعزیتی اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا، اس موقع پر قائد تحریک ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور سے دلی دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے تعزیتی اجلاس میں خصوصی دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ رب العزت مرحوم کے درجات بلند کرے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے۔
تحریک منہاج القرآن لوئر سندھ کے زیراہتمام 15 روزہ دروس عرفان القرآن 16 اکتوبر سے 31 اکتوبر 2018ء تک ہوں گے۔ دروس قرآن میں علامہ ندیم مظفر اعوان منہاجینز خطاب کریں گے۔ ان تمام پروگراموں میں مختلف موضوعات ہوں گے۔ لوئر سندھ کے مختلف مقامات میں علامہ ندیم مظفر اعوان 25 مقامات پر درس قرآن دیں گے۔
تحریک منہاج القرآن لاہور کے زیر اہتمام پی پی 144 کے زیراہتمام ’’کربلا کے بعد‘‘ کے موضوع پر کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں مرکزی ناظم دعوت علامہ فیاض بشیر نے خطاب کیا۔ کانفرنس سے امیر تحریک لاہور حافظ غلام فرید، ناظم لاہور اشتیاق حنیف مغل نے بھی خطاب کیا۔ پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نوراللہ صدیقی نے کانفرنس میں خصوصی شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل پائن ٹاون ڈربن ساوتھ افریقہ کے زیراہتمام 14 اکتوبر 2018ء کو اسد حسینی (فنانس سیکرٹری MQI نٹال) کی رہائشگاہ پر حلقہ درود اور تربیتی پروگرام منعقد ہوا، جس میں صدر منہاج القران نٹال علامہ طاہر رفیق نقشبندی نے خطاب کیا۔ پروگرام میں شیخ خالد محمد، عمر شاہجہان، صداقت علی، ولید رضا اور حیدر علی نے بھی خصوصی شرکت کی۔
گوشہ درود کی مجلس ختم الصلوۃ علی النبی صلی اللہ وآلہ وسلم کا ماہانہ پروگرام 13 اکتوبر 2018ء کو مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا۔ جس میں تحریک منہاج القرآن کے مرکزی قائدین، علماء کونسل کے رہنماوں اور گوشہ درود کے گوشہ نشینوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر لاہور بھر سے لوگوں کی کثیر تعداد بھی پروگرام میں شریک ہوئی۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.