سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک خرم نواز گنڈاپور کے بڑے بھائی معروف قانون دان جسٹس (ر) جاوید نواز گنڈاپور انتقال کر گئے۔ ان کی نماز جنازہ حیات آباد پشاور میں سہ پہر 4 بجے ادا کی جائے گی۔
منہاج القران انٹرنیشنل نٹال ساوتھ افریقہ کے زیراہتمام 7 اکتوبر 2018 کو 104 واں نماز مغرب کے بعد ماہانہ حلقہ درود اور درس قرآن گرے سٹریٹ جمعہ مسجد ڈربن میں منعقد ہوا۔ جس میں تمام احباب نے ملکر درود شریف پڑھا جبکہ منہاج القرآن انٹرنیشنل KZN کے صدر علامہ طاہر رفیق نقشبندی نے خطاب کیا۔
قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری سے شہدائے ماڈل ٹاؤن کے ورثاء اور 17 جون کے سانحہ ماڈل ٹاؤن میں پولیس کی طرف سے درج کی گئی جھوٹی ایف آئی آر کا شکار کارکنان نے خصوصی ملاقات کی، جھوٹی ایف آئی آر کا شکار کارکنان انسداد دہشتگردی کی عدالت میں 304 پیشیاں بھگت چکے، اس موقع پر اشرافیہ کے ظلم کا شکار کارکنان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے قائد تحریک ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کارکنوں کے جذبہ استقامت کو سراہا اور کہا کہ وہ ظلم کے خلاف لڑرہے ہیں اور مظلوموں کو انصاف دلوانے کی جدوجہد کررہے ہیں۔
وفاقی وزیر مذہبی امور ڈاکٹر نورالحق قادری نے قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے انہیں وفاقی وزیر مذہبی امور کا قلمدان سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا، اس موقع پر چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین، صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین اور خرم نواز گنڈاپور و دیگر رہنما موجود تھے۔ وفاقی وزیر مذہبی امور نے ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اور ادارہ منہاج القرآن کی طرف سے انسداد دہشتگردی اور خودکش دھماکوں کے خلاف فتویٰ کو انسانیت اور عالم اسلام کی ایک بڑی خدمت قرار دیا۔
منہاج القرآن بریڈ فورڈ برطانیہ کے زیراہتمام عظیم تعلیمی پراجیکٹ ’’مدینۃ الزہراء‘‘ میں خواتین کے لیے باہم گفت و شنید اور ملاقات کے لیے سلسلہ وار تقریب ’’سسٹرز ہب Sisters` Hub‘‘ کے عنوان سے منعقد ہوئی جس میں خواتین اور بچوں کی بھرپور تعداد نے دلچسپی سے شرکت کی۔
قائد تحریک منہاج القرآن، سربراہ پی اے ٹی ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا ہے کہ قومی وسائل نوجوانوں کی تعلیم و تربیت پر خرچ ہوتے تو آج پاکستان خطہ کا ناخواندہ ترین غریب ملک ہوتا اور نہ ملک چلانے کیلئے آئی ایم ایف سے قرضے مانگنا پڑتے، پاکستان کو ترقی کی پٹڑی پر چڑھانے کے لیے کرپشن کے اژدھائوں کے سر کچلنا ہوں گے، نام نہاد جمہوری، سیاسی مداریوں نے سیاست کو مال بنانے کا ذریعہ بنا کر قائداعظم کے پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا، منہاج القرآن سے وابستہ طلبا، طالبات اور نوجوانوں نے پڑھے لکھے پاکستان، حقیقی جمہوریت کے قیام اور ظلم کے نظام کے خاتمے کیلئے بے مثال قربانیاں دیں، تحریک منہاج القرآن نے نوجوانوں کے دلوں میں علم، امن اور عشق مصطفی ﷺ کی شمعیں روشن کیں۔
تحریک منہاج القرآن ضلع راجن پور کا اجلاس صدر تحریک منہاج القرآن ضلع راجن پور محمد سعید مغل کی زیرصدارت ہوا، جس میں نائب ناظم اعلیٰ جنوبی پنجاب سردار شاکر خان مزاری نے بھی خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں جملہ تنظیمات کے ذمہ داران بھی شریک ہوئے۔
الحمدللہ 17 اکتوبر کو تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل کا 38 واں یومِ تاسیس منایا جارہا ہے، 38 سال کا یہ سفر قرآن و سنت کی عظیم فکر پر مبنی دعوت و تبلیغِ حق، اصلاحِ احوالِ امت اور فلاح معاشرہ کی بےمثال جدوجہد اور قربانیوں سے عبارت ہے، 38 سال میں تحریک منہاج القرآن دنیا کے 100 سے زائد ممالک میں ایک ماڈریٹ اور امن و ترقی پسند تجدیدی تحریک کے طور پر سب سے بڑی اسلامی تحریک کے طور پر سامنے آئی ہے۔
انسان کی تخلیق ایک عام تخلیق نہیں کہ انسان کو محض گوشت پوست کا ایک پیکر بنادیا ہو بلکہ اسے اللہ تعالیٰ نے انسانیت کے لیے ایک نمونہ حیات، رشد وہدایت کا پیکر، قائد، پیشوا، مربی، اُسوہ، قدوۃ اور پیامبر بنایا ہے اور اس کے اندر بہت سے اوصاف و کمالات اور خوبیاں رکھ کر احسنِ تقویم کے مقام پر فائز کردیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل برطانیہ کے عظیم الشان دینی و تعلیمی پراجیکٹ ’’مدینۃ الزہراء‘‘ میں اسلامک سٹڈیز کے دوسالہ نئے اسلام کورس کی کلاسز کی طالبات کے لیے 29 ستمبر2018 ایک خصوصی تعارفی نشست کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں طالبات اور انکے والدین نے بھرپور شرکت کرکے اپنی دلچسپی کا بھرپور مظاہرہ کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ساوتھ افریقہ نٹال کا ماہانہ اجلاس اوورپورٹ میں 29 تمبر 2018 کو منعقد ہوا، جس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل نٹال کے عہدیداران نے شرکت کی۔ اجلاس کا باقاعدہ اجلاس تلاوت قرآن مجید اور نعت رسول مقبولﷺ سے ہوا جس کی سعادت عمیر صابر نے حاصل کی۔
تحریک منہاج القرآن فاضل پور کے زیراہتمام فاضل پور سٹی میں شہادت امام حسین علیہ السلام کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں علامہ محمود مسعود نے خطاب کیا۔ اس موقع پر انہوں نے 20 اکتوبر 2018ء سے شروع ہونے والے 10 روزہ دروس عرفان القرآن کے حوالے سے بھی بریفنگ دی۔
ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کے حوالے سے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جن کیخلاف کیس ہے وہ طلب نہیں ہوئے، بنچ کے سربراہ کا اختلافی نوٹ قابل توجہ ہے، سازش کرنے اور کرانے والے دونوں کی سزا موت ہے۔ 50 تھانوں کے 1ہزار شوٹرز کس کے حکم پر ماڈل ٹاؤن جمع ہوئے؟ منصوبہ بندی اور سازش کرنے والے ہمیشہ پردے کے پیچھے ہوتے ہیں، اگر پولیس کی بھاری نفری کو آئی جی نے بھیجا تو آئی جی کو راتوں رات کوئٹہ سے لاہور کس نے بھیجا؟
منہاج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ کے زیراہتمام ڈبلن میں شہادت امام حسین علیہ السلام کانفرنس منعقد ہوئی جس میں مہمان خصوصی پیر غلام دستگیر تھے۔ تحریک منہاج القرآن آئرلینڈ کے قائدین و کارکنان کے علاوہ پی ٹی آئی آئرلینڈ، پی ٹی آئی کشمیر آئرلینڈ اور پاکستانی کمیونٹی کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن پی پی حلقہ 296 اے راجن پور کے زیراہتمام ماہانہ درس عرفان القرآن منعقد کیا گیا۔ جس شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے شاگرد علامہ محمود مسعود القادری نے ’’شہادت امام حسین علیہ السلام‘‘ کے موضوع پر خطاب کیا۔ اس موقع پر انہوں نے 20 اکتوبر سے راجن پور میں شروع ہونے والے دس روزہ درس عرفان القرآن کے حوالے سے بھی گفتگو کی۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.