سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن لاہور اور پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام ’’گرین پاکستان، کلین پاکستان‘‘ مہم کے سلسلے میں مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں پودے لگائے گئے، سیکرٹری جنرل عوامی تحریک خرم نواز گنڈاپور، تحریک منہاج القرآن لاہور کے امیر حافظ غلام فرید، ثناء اللہ خان، رانا تجمل، یونس نوشاہی و دیگر رہنماؤں نے پودے لگائے، مہم ماہ اگست تک جاری رہے گی، لاہور سمیت پورے ملک میں 10 لاکھ سے زائد نئے درخت لگائے جائینگے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے زیراہتمام الہدایہ کیمپ 2018 کوپن ہیگن میں شروع ہو گیا، افتتاحی روز شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے خصوصی خطاب کیا۔ اس موقع پر صاحبزادہ حماد مصطفیٰ المدنی اور صاحبزادہ احمد مصطفیٰ العربی بھی موجود تھے۔ کیمپ میں ڈنمارک سمیت یورپ بھر سے شرکاء کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ ڈنمارک میں تین روزہ الھدایہ کیمپ 12 اگست تک جاری رہے گا۔
تحریک منہاج القرآن وہاڑی گڑھا موڑ کے زیراہتمام کنونشن منعقد ہوا، جس میں تحریک منہاج القرآن کے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ سردار شاکر خان مزاری مہمان خصوصی تھے۔ انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں نظام کی تبدیلی کا آغاز ہو چکا، شہدائے ماڈل ٹاؤن کو انصاف فراہم کرنا عمران خان کی ذمہ داری ہے۔ ریاست مدینہ کا نمونہ بنانے کیلئے تحریک منہاج القرآن عمران خان کے ساتھ ہے۔
تحریک منہاج القرآن کھپرو کے زیراہتمام ماہانہ درس عرفــان القـرآن 5 اگــست 2018ء کو منعقد ہوا۔ درس عرفان القرآن کا یہ پروگرام شھزادہ غوث الوریٰ قدوۃ الاولیاء نقیب الاشراف قدوۃ الاولیاء پیر سیدنا طاہرعلاوءالدین القادری الگیلانی البغدادی کے سالانہ یوم وصال کے عرس مبارک کے سلسلہ میں منعقد ہوا، جس میں علامہ محمد محسن منہاجین نے خطاب کیا۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے دورہ یورپ کے دوران 9 اگست کو سویڈن مالمو میں انسان کی اخلاقی و روحانی ترقی کے موضوع پر کانفرنس سے خطاب کیا۔ کانفرنس میں شام کے معروف اسلامی سکالر شیخ تاج الدین مہمان خصوصی تھے۔ اس موقع پر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صاحبزادہ حماد مصطفیٰ المدنی اور صاحبزادہ احمد مصطفیٰ العربی بھی موجود تھے۔ سویڈن، مالمو سے تحریک منہاج القران کے عہدیداران، کارکنان، وابستگان، رفقاء اور خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن کے روحانی سرپرست نقیب الاشراف شہزاد غوث الوریٰ سیدنا طاہر علاءالدین القادری البغدادی الگیلانی کے یوم وصال پر 27 واں سالانہ مبارک عرس 6 اگست 2018ء کو دربار غوثیہ ٹاون شپ لاہور میں ہوا۔ عرس تقریبات کا آغاز شہزادہء غوث الوریٰ جگر گوشہ قدوۃ الاولیاء حضور پیر السید محمود محی الدین القادری الگیلانی نے کیا۔ اس موقع پر مزار کو عرق گلاب سے غسل دیا گیا، چارد چڑھائی گئی اور فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔
منہاج القرآن النور اسلامک سینٹر کنیٹیکٹ کے زیراہتمام منہاج سمر سکول کی اختتامی تقریب 4 اگست 2018ء کو منعقد ہوئی۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن سے ہوا، جس کی سعادت معراج ماجد، فاطمہ ماجد اور عدیلہ شریف نے حاصل کی۔ منہاج القرآن النور اسلامک سینٹر کے طلبہ نے درود و سلام اور قصیدہ بردہ شریف سے پروگرام کو رونق بخشی۔ نقانت کے فرائض محمد عارف زیری اور محمد عدن اخلاق نے سر انجام دیئے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اپنے دورہ یورپ میں 5 اگست 2018ء کو سویڈن اسٹاک ہوم میں ’’انسان کی اخلاقی و روحانی ترقی‘‘ کے موضوع پر خطاب کیا۔ کانفرنس میں سویڈن کے منسٹر نے خصوصی شرکت کی۔ چئیرمین سپریم کونسل منہاج القران انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، شیخ حماد مصطفی المدنی القادری اور شیخ احمد مصطفی العربی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ آپ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلمان فقط وہ شخص ہے کہ جس کے ہاتھوں سے لوگوں کی جان محفوظ ہو اور اس کی زبان سے لوگوں کی عزت محفوظ ہو۔
پاکستان عوامی تحریک کے سابق مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق احمد عباسی کے بھائی خلیق عباسی کے ایصال ثواب کے لئے چہلم کی دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں منہاج القرآن علماء کونسل کے مرکزی ناظم علامہ سید فرحت حسین شاہ، غلام ربانی تیمور، عوامی تحریک کے مرکزی رہنماء بشارت جسپال، فیاض وڑائچ، قاضی فیض، تنویر خان، حنیف مصطفوی، ساجد بھٹی اور دیگر مرکزی رہنماوں نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے دورہ آسٹریلیا میں درس عرفان القرآن کا اہتمام کیا گیا۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل وکٹوریا کے زیراہتمام منعقدہ درس عرفان القرآن میں آپ نے خطاب کیا۔ اس موقع پر منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریلیا اور وکٹوریا کے قائدین و کارکنان نے لیکچر میں شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن و منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم کے زیراہتمام 10 روزہ عرفان القران کورس برائے معلمین و معلمات کی افتتاحی کلاس کی دوسری نشست منعقد ہوئی، جس میں حافظ محمد سعید رضا بغدادی نے علم التجوید اور عربی گرامر کی کلاس میں لیکچرز دیئے۔
تحریک منہاج القرآن کے روحانی سرپرست قدوۃ الاولیاء حضرت پیر سیدنا طاہر علاؤ الدین الگیلانی القادری کے سالانہ عرس کے موقع پر تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں تحریک منہاج القرآن (بزم قادریہ) کے زیراہتمام ’’اصلاح معاشرہ، ترویج امن اور صوفیاء کا کردار‘‘ کے عنوان سے کانفرنس منعقد ہوئی، کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تحریک منہاج القرآن کے ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ صوفیائے کرام کی زندگیاں خدمت انسانیت کیلئے وقف تھیں، امن، رواداری اور اعتدال پر مبنی معاشرے کی تشکیل کیلئے صوفیاء کاطرز عمل آج بھی نسخہ اکسیر ہے۔
تحریک منہاج القران اور منہاج القران ویمن لیگ تحصیل جہلم کے زیراہتمام 10 روزہ عرفان القران کورس 5 اگست 2018ء کو شروع گیا۔ کورس میں تجوید و قرآت مع عملی مشق، لفظی و بامحاورہ ترجمہ، تفسیر و اصول تفسیر، حدیث و اصول حدیث، عربی گرائمر، فنِ خطابت اور مسنون دعائیں سکھائی جائیں گی۔
تحریک منہاج القرآن کے مرکزی گوشہ درود کی ماہانہ مجلس ختم الصلوۃ علی النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ماہ اگست کا پروگرام 4 اگست کو منعقد ہوا۔ ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، گوشہ درود کے مربی سید مشرف شاہ، تحریک منہاج القرآن لاہور کے امیر حافظ غلام فرید اور دیگر مرکزی قائدین بھی مجلس میں شریک ہوئے۔
تحریک منہاج القرآن کے مرکزی ڈائریکٹر نظامت دعوت علامہ سعید رضاالبغدادی نے کہا ہے کہ تلاوت قرآن افضل ترین عبادت ہے جس کی ایک حرف کی تلاوت پر دس نیکیاں ملتی ہیں۔ جس گھر میں تلاوت قرآن ہوتی ہے اس گھر میں اللہ کی رحمت کے فرشتے نازل ہوتے ہیں۔ روز محشر قرآن حکیم انسان کی شفاعت کرے گا۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.