سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کینیڈا کے ٹیم کا 4 سالہ شاندار ٹینور مکمل ہونے پر مرکز منہاج القرآن انٹرنیشنل مسی ساگا کینیڈا پر ایک پُروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا، تقریب میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے بانی و سرپرست اعلیٰ حضور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ اور صاحبزادہ شیخ احمد مصطفیٰ العربی القادری سمیت کمیونٹی کی مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔
چئیرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن پاکستانکے ایگزیکٹو ممبران کی ملاقات، اس موقع پر کنٹری ڈائریکٹر بریگیڈیئر ریٹائرڈ عمر حیات، ڈائریکٹر آپریشنز انجینئر ثناءاللہ خان، ڈائریکٹر انٹرنیشنل افیئرز معظم مصطفوی، ڈپٹی ڈائریکٹر تنظیمات اشتیاق حنیف مغل، ڈپٹی ڈائریکٹر پروجیکٹس منصور قاسم اعوان، ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن رانا فیصل، ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس شفقت ندیم، عصمت علی بھی موجود تھے۔
گلگت بلتستان میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے رضاکاران نے انتھک کاوشوں اور جانفشانی کےساتھ موسم سرما کا امدادی سامان مستحق اور نادار خاندانوں کو مہیا کیا یہ ایسے غریب خاندان ہیں جو سخت سردی کے باعث میدانی علاقوں کا رجوع نہیں کرتے اور اپنے بچوں کے ساتھ گھر کے ایک کمرہ میں بند رہ کر سردیوں کے گزر جانے کا انتظار کرتے ہیں، منہاج ویلفئیر فاوؑنڈیشن اور اس کے رضاکاران ایسے لوگوں کے لئےامید کی کرن ہے۔
ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے سکھر اور سندھ سے رائل فین کمپنی کے وفد کی ملاقات
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے سپیکر چودھری لطیف اکبر، سابق صدر و وزیراعظم سردار یعقوب، سابق مشیر حکومت آزاد کشمیر سردار امجد یوسف، معاون خصوصی سید عزادار شاہ، معاون خصوصی سپیکر اسمبلی ندیم کھوکھر اور عباس میر نے گزشتہ روز منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ کا دورہ کیا۔
تحریک منہاج القرآن کے نائب ناظم اعلیٰ علامہ رانا محمد ادریس قادری کی ورکرز کنونشن میں شرکت و خطاب، ورکرز کنونشن میں ممتاز حسین نون، چوہدری جاوید اشرف وڑائچ سمیت تحریک منہاج القرآن کے جملہ فورمز کے قائدین و کارکنان نے شرکت کی۔ نائب ناظم اعلیٰ نے ورکرز کنونشن کے انعقاد پر جملہ فورمز اور قائدین کو مُبارک باد دی اور آئندہ ورکنگ پر بریفنگ دی۔
صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کا تحفیظ القرآن انسٹیٹیوٹ میں زیر تعلیم بچوں کے لئے نئے ڈائیننگ ہال کا وزٹ اور تحفیظ القرآن ڈویلپمنٹ کونسل کی ٹیم کو خصوصی مبارکباد، اس موقع پر ڈائریکٹر حج آپریشنز اقرار احمد، عباس نقشبندی، کرنل مبشر، نوید بٹ اور انجینئر محمد سلیم بھی موجود تھے
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا تحفیظ القرآن انسٹیٹیوٹ اور جامع المنہاج کا دورہ، چیئرمین سپریم کونسل نے جامع المنہاج ٹاؤن شپ لاہور میں جاری تزئین و آرائش کے کام کا جائزہ لیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا گلگت بلتستان سے آئے ہوئے طلبہ کے ونٹر سٹڈی کیمپ 2024 سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علم اللہ کا نور ہے اور یہ نور دل کے میلے برتن میں جمع نہیں ہوتا، لہذا اپنے دل کو دنیا کی میل، لالچ، حرص و ہوس سے پاک صاف رکھیں، اللہ علم کا نور دل کے صاف برتن میں اتارتا ہے،
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے شیخ اللغۃ و الادب پروفیسر محمد نواز ظفر کی بہو اور منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے دیرینہ رفیق مطیع الرحمٰن کی صاحبزادی کی نمازِ جنازہ پڑھائی، مرحومہ کی بخشش اور درجات کی بلندی کے لیے دعا کی اور ان کے اہل خانہ سے اظہارِ تعزیت کیا۔
جنرل سیکرٹری مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ پاکستان میاں محمد عنصر محمود کی والدہ ماجدہ اور ڈپٹی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر محسن اقبال کی نانی کیلئے بخشش اور درجات کی بلندی کیلئے دعا کی گئی
منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے زیراہتمام گنما سنٹر میں 105ویں حلقہِ درود و فکر و آن لائن تربیتی نشست کا اہتمام کیا گیا۔ حلقہِ درود کا آغاز تلاوت کلام مجید سے ہوا جس کے بعد بارگاہِ رسالت مآب ﷺ میں گلہائے عقیدت پیش کئے گئے۔
چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا پریس کلب لاڑکانہ کا وزٹ اور عہدیداران سے ملاقات، اس موقع پر چیئرمین سپریم کونسل نے اپنی شہرۂ آفاق کتاب "دستورِ مدینہ اور فلاحی ریاست کا تصور" صدر پریس کلب مرتضیٰ کلورو کو بطور تحفہ دی، چیئرمین سپریم کونسل کو پریس کلب لائبریری کا وزٹ بھی کروایا گیا،
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی شہرہ آفاق تصنیف ”دستور مدینہ اور فلاحی ریاست کا تصور“ کی تقریب رونمائی ایوان اقبال لاہور میں منعقد ہوئی۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی کتاب اردو، عربی اور انگریزی زبان میں بیک وقت شائع ہوئی ہے۔ دستور مدینہ کے موضوع پر14 سو صفحات پر مشتمل یہ پہلی جامع تجزیاتی تحقیق ہے۔ تقریب سے شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادری ریٹائرڈ ججز، نامور وکلاء، دانشور، علما خطاب کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے ممبر یوکے- یورپ کوارڈینیشن کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل محمد اقبال وڑائچ اور صدر ساؤتھ اٹلی شاہد حمید کی ان کی رہائش گاہ پر ملاقات
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.