سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل انڈیا کے زیرِاہتمام ریاست گجرات کے شہر بڑودا (وڈودرا) میں گلوبل نالج انٹرنیشنل سکول کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل انڈیا کے مرکزی صدر سید نادِ علی نے عہدیداران کے ہمراہ 23 جولائی 2016 کو سکول کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سکول کے انتظامات کا جائزہ لیا اور طلبہ و اساتذہ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر سید نادِ علی کا کہنا تھا کہ منہاج القرآن انڈیا نے گلوبل نالج انٹرنیشنل سکولز سسٹم کے نام سے ایک جامع تعلیمی منصوبہ کا آغاز کیا ہے، جس کے تحت پہلا سکول بڑودا میں قائم کیا گیا ہے۔
بانی و سرپرستِ اعلیٰ تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے والد گرامی، فریدِ ملت ڈاکٹر فریدالدین قادری رحمۃ اللہ علیہ کے 42 ویں یومِ وصال کے موقع پر 22 جولائی 2016 منہاج انسٹیٹیوٹ آف قراءات و تحفیظ القرآن میں قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا، جس میں پرنسپل آغوش کمپلیکس صاحبزادہ محمود احمد فیضی، وائس پرنسپل محمد عباس نقشبندی، منہاج انسٹیٹیوٹ آف قراءات و تحفیظ القرآن کے اساتذہ اور طلبہ شریک تھے۔ قرآن خوانی کے بعد محفلِ نعت کا بھی اہتمام کیا گیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل آفن باخ کے زیرِاہتمام 22 جولائی 2016 کو معروف سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کی یاد میں تعزیتی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں عبدالستار ایدھی کی سماجی خدمات پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔ تقریب میں منہاج القرآن انٹرنیشنل آفن باخ کے عہدیداران اور کارکنان سمیت مختلف سماجی شخصیات شریک تھیں۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل فرینکفرٹ کے صدر فخر خان اور اظہر فاروق پروگرام میں خصوصی طور پر شریک ہوئے۔
تحریک منہاج القرآن کے مرکزی میڈیا سیل نے معروف ثناءخوانِ رسول صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم سید منظورالکونین کی وفات پر گہرے رنج اور دکھ اظہار کیا۔مرکزی میڈیا سیل کے نمائندہ عین الحق بغدادی نے میڈیا بریفنگ کے دوران اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ سید منظورالکونین عظیم نعت خوان ہونے کے ساتھ نہایت متقی انسان اور سچے عاشقِ رسول صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم تھے۔القرآن کے مرکزی میڈیا سیل کی معروف ثناءخوان منظورالکونین کی وفات پر تعزیت
بانی و سرپرستِ اعلیٰ تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے والد گرامی، فریدِ ملت ڈاکٹر فریدالدین قادری رحمۃ اللہ علیہ کے 42 ویں عرس مبارک کی تقریب 21 جولائی 2016 کو دارالعلوم فریدیہ قادریہ، ملحقہ درباد فریدِ ملت جھنگ صدر میں ہوئی۔ عرس کے موقع پر ’فرید ملت سیمینار‘ کا انعقاد کیا گیا، جس میں پاکستان بھر سے مشائخ عظام اور علمائے کرام سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی اور مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ سیمینار میں ڈاکٹر فرید الدین قادری رحمۃ اللہ علیہ کی اسلام، پاکستان اور شعبہ طب کیلئے انجام دی گئی خدمات پر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ووپاٹال کے زیراہتمام 20 جولائی 2016 کو معروف سماجی کارکن عبدالستار ایدھی اور شہدائے ماڈل ٹاؤن کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے ووپاٹال میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ووپاٹال، اینی پٹال، نیوایز اور ڈورٹمنڈ سے منہاج القرآن انٹرنیشنل کے کارکنان اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب میں نیدرلینڈ سے علامہ احمد رضا اور برلن سے میاں عمران خصوصی طور پر شریک ہوئے۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ اسلام آباد کے زیراہتمام 19 جولائی 2016ء کو کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی اور ان پر ہونے والے مظالم اور بربریت کی خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرے میں طلبہ کی بڑی تعداد شریک تھی، مظاہرے میں نہتے کشمیریوں کے قتل عام کی سخت مذمت کی گئی۔ احتجاجی مظاہرے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ اسلام آباد کے صدر نعمان کریم نے کہا کہ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ مقبوضہ کشمیر میں عوام پر ہونے والے مظالم پر عالمی برادری کی خاموشی باعث حیرت ہے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے برمنگھم المراد ہال میں منعقدہ ویمن امپاورمنٹ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کی تعلیم اور ترقی کے مخالفین اور دہشتگردوں میں کوئی فرق نہیں۔ خواتین کو تعلیم سے روکنا انسانیت کے خلاف جرم ہے جس کی کوئی گنجائش نہ اسلام میں ہے اور نہ ہی کسی آئین اور قانون میں، اس دقیانوسی اور انتہا پسندانہ سوچ کے خلاف علم جہاد بلند کرنا ناگزیر ہو گیا۔
پاکستان عوامی تحریک کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عمر ریاض عباسی کے والد مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے 18 جولائی 2016 کو چہلم کی تقریب منعقد ہوئی جس میں علمائے کرام، مشائخ عظام، تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کے عہدیداران و کارکنان نے شرکت کی۔ اس موقع پر شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ریاض عباسی نے کہا کہ والدین کے ایصالِ ثواب کی محافل سجانا اور ان کے لیے دعائے مغفرت کرنا سنتِ محمدی صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم ہے۔
تحریک منہاج القرآن فیصل آباد کی ایگزیکٹو کونسل نے 18 جولائی 2016ء کو عیدملن پارٹی کا اہتمام کیا جس میں تحریک منہاج القرآن فیصل آباد کے ضلعی ناظم رانا رب نواز انجم، پاکستان عوامی تحریک فیصل آباد کے ضلعی صدر رانا طاہر سلیم، اللہ رکھا نعیم، علامہ عزیزالحسن اعوان، غلام محمد قادری، رانا غضنفر علی، علامہ غلام مرتضیٰ، رانا محمودالحسن، میاں امجد قادری، رانا ناصر نوید، شاہد سلیم اور خالد رفیق سندھو سمیت کارکنان اور سماجی شخصیات شریک تھیں۔
تحریک منہاج القرآن یونین کونسل کوٹلہ فقیر کے زیراہتمام مکی مسجد جہلم کینٹ میں 17 جولائی 2016 کو ماہانہ دروسِ عرفان القرآن کا انعقاد کیا گیا جس میں مرکزی ناظمِ دعوت تحریک منہاج القرآن علامہ فیاض بشیر قادری نے خطاب کیا۔ درس میں تحریک منہاج القرآن کے کارکنان سمیت مقامی علمائے کرام، مختلف سماجی شخصیات اور خواتین و حضرات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کویت اور پاكستان عوامى سوسائٹى کویت کے زیراہتمام 11 جولائی 2016 کو مسجد علویہ القلاف، کویت سٹی میں مسیحائے پاکستان عبدالستار ایدھی کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب میں عبدالستار ایدھی کے ایصالِ ثواب کے لیے قرآن خوانی کی گئی اور محفلِ نعت کا اہتمام کیا گیا، جس کے بعد شرکاء نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل دُبئی کی جانب سے شیح الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اور پاکستان میں بسنے والے تمام افراد بالخصوص منہاج فیملی کو عیدالفطر مبارک ہو۔ عرب امارات کی پاکستانی کمیونٹی اور تمام دیگر مما لک کے بسنے والے افراد کو منہاج فیملی نہ صرف مبارک دیتی ہے بلکہ عرب امارات کی ہر لمحہ ترقی کی دُعا بھی کرتی ہے۔
تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام 25واں سالانہ شہراعتکاف 5 جولائی 2016ء کو چاند نظر آنے پر مکمل ہوگیا ہے۔ فہم دین، اصلاح احوال، توبہ اور آنسوئوں کی بستی میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اختتامی دعا کرائی، اس موقع پر ہرآنکھ پرنم تھی۔ شہر اعتکاف میں معتکفین نے اپنے ایمانی جوش وجذبہ سے شرکت کی اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے ایمان افروز دروس تصوف سنے۔ معتکفین کی تعلیم وتربیت کا خاص اہتمام کیا گیا تھا۔
پرانا اتوار بازار واہ کینٹ کی مسجد جامع عمرِ فاروق رضی اللہ عنہ میں نماز تراویح کے ختمِ قرآن کے موقع پر ’جشنِ نزولِ قرآن کانفرنس‘ کا انعقاد کیا گیا جس سے تحریک منہاج القرآن حسن ابدال کے راہنما اور معروف خطیب علامہ علی اختر اعوان نے خطاب کیا۔ کانفرنس میں علماء سمیت عوام کی بڑی تعداد شریک تھی۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ علی اختر اعوان نے کہا کہ اسلام کو صرف ایک مذہب کے طور پر پیش کرنا اسلامی تعلیمات کی روح کے منافی ہے۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.