سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے مرکز ریندی میں ایک عظیم الشان جشن مولود کعبہ کانفرنس کا اہتمام کیاگیا جس میں لوگوں کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی جن میں ملک نسیم اعوان (ناظم ذیلی مرکز منہاج القرآن کو روپی)، محمد آصف چک بساوا، ارسلان خرم چیمہ (ناظم مالیات) اور دیگر شامل تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ساؤتھ کوریا کے زیر اہتمام انچھن خواجہ ڈونگ میں مورخہ 01 جون 2103 بروز ہفتہ کو بعد نماز عشاء عظیم الشان محفل بسلسلہ معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منعقد ہوئی جس میں گردونواح سے عوام الناس کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
یکم جون 2013ء کو انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل اور کرسچین سڈی سینٹر راولپنڈی کے باہمی اشتراک سے ایک روزہ سیمینار کا اہتمام کرسچین سڈی سینٹر راولپنڈی میں کیا گیا۔ جس کا موضوع انسانی زندگی میں مذہب کی ضرورت اور اہمیت تھا۔ اس سیمینار میں مسلم اور مسیحی مذہبی سکالرز کو مدعو کیا گیا تھا۔
یکم جون 2013 بروز ہفتہ منھاج القرآن انٹرنیشل اوسلو میں منہاج یورپین کونسل کی میٹنگ کا انعقاد کیاگیا۔ جس کا آغاز تلاوت کلام الٰہی سے ہوا۔جس کی سعادت ڈنمارک سےآئے ہوئے قاری ندیم اختر نے حاصل کی۔ اس کے بعد بارگاہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں گلہائے عقیدت کا نذرانہ محمد اعجاز نے پیش کیا۔
یکم جون 2013 بروز ہفتہ منہاج القرآن اوسلو میں ایک عظیم الشّان محفل نعت منعقد ہوئی۔ پہلے حصّہ کی ابتدا تلاوت کلام الٰہی سے اویس ثاقب نے کی اسکے بعد اٹلی سے تشریف لائے ہوئے محمد منشاد نے بارگاہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں نعت کی صورت میں ہدیہ عقیدت کے پھول نچھاور کیے۔
منہاج یورپین کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے سنیئر نائب صدر ظل حسن قادری اور سیکریٹری جنرل نوید احمد اندلسی مورخہ 31 مئی2013 بروز جمعہ ناروے کے دارالحکومت اوسلو پہنچے تو ائیر پورٹ پر منہاج یوتھ لیگ ناروے کے محمد ذوالقرنین نے اُن کا استقبال کیا۔
برطانوی میڈیا انتہاء پسندانہ سوچ کے لوگوں کی پشت پناہی چھوڑ کر اعتدال پسند دینی طبقے کی حوصلہ افزائی کرے میڈیا کا منفی پراپیگنڈہ برطانوی امن پسند اکثریت کے لیے مشکلات کا باعث بن رہا ہے۔ میڈیا سمیت تمام طبقات کو انتہاء پسند، بدامن اور مجرمانہ دہشت گردی کی سوچ رکھنے والوں کا بائیکاٹ کرنا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار ادارہ منہاج القرآن لندن میں ایسٹ لندن اور نیو اہیم کونسل کی مساجد کے مشترکہ اجلاس میں علمائے کرام نے کیا۔
منہاج القرآن آسٹریا کے صدر خواجہ محمد نسیم اور جنرل سیکرٹری محمد نعیم رضا نے مورخہ 28 مئی 2103 کو آسٹریا میں تمام اسلامی تنظیمات کی نمائندہ اسلامک گلاؤبن گیمائن شافٹ کے اہم اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں آسٹریا بھر سے تمام اہم اسلامک سنٹرز کے نمائندگان اور تنظیمات کے مندوبین نے شرکت کی۔
ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے شاہد لطیف قادری کا کہنا تھا کہ تحریک منہاج القرآن نے آج تک اپنے وسائل سے بڑھ کر تعلیمی میدان میں اپنا کردار ادا کیا ہے۔ تحریک منہاج القرآن نے تعلیم کیلئے اپنا علیحدہ سلیبس متعارف کرایا اور ذہنوں کو اسلام سے آگاہی کیلئے پہلی مرتبہ اسلامیات جیسے اہم مضمون کا سلیبس لازمی قرار دیا ہے۔ تحریک منہاج القرآن نے ایک کمسن بچے میں اپنی زندگی میں حقیقی تبدیلی کا شعور بیدار کیا ہے۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ گلبرگ ٹاؤن بی کے زیراہتمام حضرت علی کرم اللہ وجہہ الکریم اور حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیری رحمۃ اللہ علیہ کے عرس مبارک کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس کے میزبان سیکرٹری جنرل منہاج القرآن یوتھ لیگ گلبرگ ٹاؤن بی محمد علی ہارون تھے۔ اس پروگرام میں یونین کونسل 98 سے کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا، جس کی سعادت منہاج القرآن یوتھ لیگ گلبرگ ٹاؤن بی کے سینئر نائب صدر محمد نذر نورنے حاصل کی۔ ملک کے نامور نعت خواں حضرات نے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت پیش کیے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل برطانیہ ایڈوائز کونسل کے صدر ڈاکٹر زاہد اقبال نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ برطانوی فوجی کا قتل ایک غیر اسلامی، غیر انسانی اور بے رحمی پر مبنی ایک جرم ہے جو کہ اسلامی تعلیمات سے تصادم کرتا ہے۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل برطانیہ اور تمام مسلمان کمیونٹی کی طرف سے اس بزدلانہ اور سفاکانہ فعل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور ہماری ہمدردیاں مارے جانے والے برطانوی فوجی "لی رگبی" کی فیملی کے ساتھ ہیں۔
بلوچستان: نظامت تربیت تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام ملک بھر میں بنیادی دینی تعلیمات کے مختلف کورسز جاری ہیں۔ ان کورسز کے فروغ کےلیے بلوچستان کادورہ کیاگیا اور 27 مئی 2013 کو کوئٹہ اور بعد ازاں سبی میں آئیں دین سیکھیں کورس کا مکمل تعارف کروایا گیا۔
ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے ورلڈ اکنامک فورم (مشرق وسطی اور شمالی افریقہ 2013) کے اجلاس میں کہا کہ گزشتہ چند سالوں سے پوری دنیا میں بالعموم اور مشرق وسطیٰ میں بالخصوص عدم برداشت کا رویہ اور رحجان فروغ پا رہا ہے۔ ہمیں اس رویہ پر قابو پانے کے لیے مشترکہ طور پر منصوبہ بندی اور حکمت عملی بنانا ہوگی کہ انسانی رویوں کے اعتبار سے ساری دنیا ایک بار پھر جنت نظیر بن جائے۔
یوتھ انٹرنیٹ بیورو سیالکوٹ کے زیراہتمام یارک شائر ہوٹل میں مؤرخہ 26 مئی 2013ء بروز اتوار کو نوجوان رضاکاران کے لئے سوشل میڈیا ٹریننگ کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں تحریک منہاج القرآن کے شعبہ منہاج انٹرنیٹ بیورو سے چار رکنی ٹیم نے خصوصی شرکت کی۔ اس ٹریننگ کیمپ کو تین حصوں میں تقسیم کیا گیا تھا، جن میں (i) سوشل میڈیا کا عمومی تعارف، (ii) ٹوٹر کا تفصیلی تعارف اور (iii) سوشل میڈیا کا عملی استعمال شامل تھا۔
مو رخہ 26 مئی بروز اتوار دن 1 بجے مرکز منہاج القرآن ریندی میں مجلس شوریٰ کا اجلاس ہوا جس کی صدارت مجلس شوریٰ کے صدر میر محمد عارف بٹ نے کی۔ تحریک منہاج القرآن کے تمام ذیلی مراکز اور یونان بھر سے مجلس شوریٰ کے ممبران نے بھرپور شرکت کی۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.