سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
مرکزی نظامت ِ تربیت کے زیر اہتمام منہاج ٹریننگ اکیڈمی میں (24 تا 26 مئی 2013ء) سہ روزہ تربیتی کیمپ برائے معلمین و معلمات منعقد ہوا۔شرکاء کو 3 دن قرآن، حدیث، فقہ اور بنیادی عقائد پر مشتمل سلیبس پڑھایا گیا۔ 3 دن کلاسز میں اوسطاً 10 گھنٹے یومیہ تدریس کا عمل جاری رہا۔ جملہ معلّمین و معلّمات نے بھر پور تدریسی ذوق کا ثبوت دیا اور تیسرے دن تحریراً شفوی دونوں طریقوں سے 2 گھنٹے پر مشتمل امتحان لیا گیا۔
پاکستان عوامی تحریک کی فیڈرل کونسل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین نے کہا کہ 14 جنوری کو انقلاب کی اذان دی جا چکی ہے اب نماز ادا ہونا باقی ہے۔ 11 مئی کے جھرلو انتخابات کے بعد آج بھی اگر کوئی سمجھتا ہے کہ اگلے انتخابات سے تبدیلی آ جائے گی تو وہ غلط ہے۔ جس نظام نے صدیوں سے جکڑ رکھا ہے وہ اتنا سادہ نہیں کہ چار دن میں تبدیلی آ جائے۔ 11 مئی کو تبدیلی کے نام پر چند چہرے ضرور بدلے لیکن نظام نہیں بدلا۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے قوم کے حقیقی مرض کی تشخیص پہلے ہی کر دی تھی۔ پاکستان عوامی تحریک کی سیاسی جدوجہد نے کرپٹ عناصر کو ہلا کر رکھ دیا۔
25مئی 2013بروز ہفتہ منہاج القرآن، اوسپتالیت( بارسلونا، سپین) کے زیر اہتمام سپین کی تاریخ کی منفرد اور سب سے بڑی محفل نعت منعقد ہوئی جس کے لیے اوسپتالیت میں واقع وسیع و عریض ہال La Farga کا انتخاب کیا گیا۔ محفل کے انتظامات کے لیے منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے صدر محمد اکرم بیگ اور منہاج القرآن اوسپتالیت کے صدر حاجی زاہد اختر زاہدی کی زیر نگرانی مختلف انتظامی کمیٹیاں تشکیل دی گئیں جبکہ محفل کو کامیاب کرنے کے لیے تشہیری مہم میں منہاج یوتھ لیگ سپین کے صدر بلال یوسف قادری کی نگرانی میں نوجوانوں نے بھرپور کردار اداء کیا اس کے علاوہ Facebookپر بھی محفل کی خوب تشہیر کی گئی
بارسلونا( نوید اندلسی) مورخہ 25 مئی2013ء کو منہاج القرآن اوسپتالیت (بارسلونا،سپین) کے زیر اہتمام کامیاب محفل نعت کے انعقاد کے بعد بارسلونا (سپین) کے معروف پاکستانی ریسٹورنٹ ذیشان کبابش کی طرف سے مہمان نعت خوانوں اور محفل نعت کے منتظمین کے اعزا ز میں پرتپاک عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔
مورخہ 25 مئی 2013ء کو منہاج القرآن اوسپتالیت (بارسلونا، سپین) کے زیراہتمام منعقدہ محفل نعت کے اختتامی حصہ میں منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کی طرف سے بارسلونا کے نواحی شہر اوسپتالیت میں منہاج اسلامک سنٹر (مسجد) کے قیام اور انتہائی مختصر عرصہ میں اُس کے تعمیراتی کام کی تکمیل کے لیے احسن کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر حاجی زاہد اختر زاہدی کو خصوصی شیلڈ پیش کی گئی
25 مئی 2013ء کو منہاج القرآن اوسپتالیت (بارسلونا، سپین) کے زیر اہتمام کامیاب محفل نعت کے انعقاد پربارسلونا کی معروف کاروباری اور سماجی شخصیت میاں آصف محمود کی طرف سے گذشتہ دنوں منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کی انتظامیہ کے اعزاز میں بارسلونا کے معروف پاکستانی ریسٹورنٹ ذیشان کبابش پر شاندار عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔
مورخہ 25 مئی2013ء کو منہاج القرآن اوسپتالیت (بارسلونا،سپین) کے زیر اہتمام تاریخی محفل نعت میں شاندار انتظامات پربارسلونا کی معروف سماجی شخصیت اور عادل تندوری ریسٹورنٹ کے مالک الحاج قاری عبدالرحمان چوہدری کی طرف سے 2 جون 2013ء کو منہاج یوتھ لیگ سپین کے نوجوانوں کے اعزا میں شاندار عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔
تحریک منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ الیکشن کے عمل بے ضابطگیوں نے پوری قوم کی نگاہ میں الیکشن کمیشن کا وقار مجروح کیا۔ اے آر وائی نیوز کے پروگرام سوال یہ ہے میں گفتگو کے دوران داکٹر طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ آئین کے آرٹیکل باسٹھ اور تریسٹھ کی اسکروٹنی ایک ٹیسٹ تھا۔ ٹیکس چوروں سے ٹیکس کی ادائیگی کا پوچھنے کی بجائے بیویوں کی تعداد پوچھی گئی۔
نظامت تربیت تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام 10 مئی 2013 کو راوین فاونڈیشن گرائمر سکول نشتر ٹاون لاہور میں عرفان القرآن کورس کی تقریب تقسیم اسناد منعقد ہوئی، جس میں مرکزی ناظم عرفان القرآن کورسز علامہ محمد شریف کمالوی، معلم کورس ھذا علامہ محمد اشرف سراجوی فاضل جامعہ نظامیہ لاہور، صدر منہاج القرآن ویمن لیگ لاہور ارشاد اقبال اور پرنسپل راوین فاؤنڈیشن گرائمر سکول عذرا باجی نے شرکت کی۔
ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ ساری پارٹیاں دھرنے پر بیٹھی ہیں اور الیکشن کمیشن خود کو شفاف الیکشن کی مبارکبادیں دیے جارہا ہے۔ الیکشن ٹربیونلز کا وجود بھی الیکشن کمیشن کی طرح غیر آئینی اور غیر قانونی ہے اس لیے یہ انصاف نہ دے پائے گا صرف دکھاوے کے لیے چند زخموں پر مرہم رکھ دیے جائیں گے۔ کرپٹ نظام کے تحت دیے ہوئے مینڈیٹ کے تحت مرکز اور صوبوں میں حکومتیں تشکیل پا جائیں گی اور لوگ آہستہ آہستہ بھول جائیں گے کہ ان کے ساتھ کس بلا کی دھاندلی ہوئی تھی۔ نظام کو شکست دینے کے لیے ہم نے آئینی، قانونی اور جمہوری جدوجہد شروع کردی ہے۔ وقت آگیا ہے کہ پوری قوم کرپٹ نظام کے خلاف اٹھ کھڑی ہو۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے زیر اہتمام مورخہ 18 مئی2013ء کو ریندی مرکز میں ماہانہ گیارہویں شریف کا پروگرام منعقد ہوا جس میں کارکنوں کی کثیر تعدا د نے شرکت کی
پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ دنیا کی تاریخ کا انوکھا الیکشن ہے جس میں ہارنے اور جیتنے والے دونوں دھرنے دے رہے ہیں۔ کسی پارٹی اور عوام نے الیکشن کمیشن کو مبارک باد نہیں دی وہ خود ہی اپنے آپ کو مبارک دیئے جا رہا ہے۔ غیر قانونی اور غیر آئینی الیکشن کمیشن شفاف الیکشن کیسے کرا سکتا تھا اس نے جو کیا وہ By Design تھا۔ الیکشن 2013ء گھوڑوں کا الیکشن تھا انسانوں کا نہیں۔ استعفے آ رہے ہیں وقت آنے پر قوم کو بھی کرپٹ نظام انتخاب سے مستعفی ہونا پڑے گا۔ موجودہ نظام انتخاب د ھن دھونس اور دھاندلی ہے اس لیے نیک نیتی سے تبدیلی چاہنے والے بھی موجودہ نظام کے تحت تبدیلی نہیں لا سکتے۔
13 مئی کو منہاج القرآن علماء کونسل چکوال کے وفد نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری سے ملاقات کی۔ وفد میں علماء کونسل چکوال کے ناظم علامہ حافظ محمد خان قادری، نائب ناظم علماء کونسل علامہ احمد رضا خان قادری، منہاج القرآن اسلامک سینٹر چیک بھون کے ناظم اعلی حاجی نذر حسین، تحریک منہاج القرآن ابوظہبی کے صدر محمد سلیم طاہر، منہاج القرآن علماء کونسل لاہور کے ناظم علامہ ممتاز حسین صدیقی اور علماء کونسل لاہور کے صدر علامہ میر آصف اکبر شامل تھے۔
منہاج القرآن اسلامک سنٹرمانکیالہ مسلم (گوجرخان) کے زیراہتمام ’’ آئیں دین سیکھیں‘‘ کورس کا آغاز 14 مئی 2013 بروز منگل ہوا۔ جس میں اسلامک سنٹر کا مکمل سٹاف، طالبات، طلباء اور علاقے کی خواتین نے بھرپور شرکت کی۔ شرکاء کورس کی تعداد 53 تھی۔
ڈاکٹر طاہرالقادری نے دھرنوں کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ نظام انتخاب کبھی بھی حقیقی تبدیلی نہیں آنے دے گا۔ یہ نظام کسی ایک جماعت کو اکثریت نہیں دے گا۔ خاص طور پر جن کے جیتنے کا انتظام کیا گیا ہے، وہ کسی دوسرے کو قبول نہیں کریں گے۔ سیاسی جماعتیں یہ بات ذہن میں رکھ لے کہ اس ملک میں اقتدار پر آنے والی ایک ہی جماعت ہے۔ جو پارٹیاں باری باری، باری لے رہی ہیں، وہ ایک ہی پارٹی ہے۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.