سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ میرے نزدیک اگر الیکشن صاف، شفاف اور آزادانہ ہوئے اور قوم کا پیسہ لوٹنے والے، کرپشن کرنے والے چور، ڈاکووں اور لٹیروں کو الیکشن کے عمل سے نکال باہر کیا گیا تو ایسے الیکشن پاکستان کے لیے روشن مستقبل کا باعث ہوں گے اور اگر الیکشن صاف، شفاف اور غیر جانبدار نہیں ہوتے تو یہ پاکستان کی تباہی کے باعث ہوں گے۔ پاکستان کی بقا خطرے میں اور ملک کو دہشت گردوں کے حوالے کرنے کے مترادف ہوگا جہاں دہشت گردوں کا پہلے ہی محفوظ پناہ گاہیں دی گئی ہیں۔
علامہ نزاکت حسین گولڑوی نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری امت مسلمہ کے کھوئے ہوئے وقار کی بحالی اور سربلندی کیلئے کوشاں ہیں۔ ان کی جدوجہد سے کرپٹ، نا اہل اور ٹیکس چورروں کے چہرے بے نقاب ہو چکے ہیں۔ انہوں نے پاکستان کے نظام انتخابات میں اصلاحات کا جو ایجنڈا دیا ہے اسکو سو فی صد حق سمجھتے ہیں اور اسی پر لبیک کہتے ہیں۔
صوبہ خیبرپختونخواہ کے ضلع مردان سے عادل نیاز نے پاکستان عوامی تحریک میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔ عادل نیاز مردان کی سماجی شخصیت ہیں۔ انہوں نے پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی صاف ستھری جمہوریت اور شفاف الیکشنز کی پالیسیوں کی حمایت کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی آواز حق کی آواز ہے، میں اس آواز کو عوام تک پہنچانے کی ہر ممکن کوشش کروں گا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض مورخہ 27 فروری 2013ء کو ایک ماہ کے دعوتی وتنظیمی دورہ پر پیرس پہنچ گئے۔ اپنے دورہ کے دوران وہ فرانس، اٹلی، جرمنی، سپین اورہالینڈ میں ورکرز کنونشنز سے خطاب کریں گے اور پاکستان کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کریں گے۔
ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کی طرف سے اٹھائے جانیوالے اقدامات کا بڑی گہرائی سے مشاہدہ کر رہے ہیں اور ان تمام اقدامات کو سراہیں گے جو الیکشن کمیشن کی طرف سے الیکشن کے عمل کو شفاف بنانے کیلئے کئے جائیں گے۔ باوجود اس کے کہ الیکشن کمیشن کی تشکیل پر ہمارے تحفظات موجود ہیں جن کو آج کے دن تک عدالت عالیہ نے دور نہیں کیا۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان عوامی تحریک کے تمام مطالبات ہی کو اپنا کر سپریم کورٹ کی 8 جون کی Judgement اور 30 دن کی سکروٹنی و دیگر امور پر ترمیمی بل بنا کروفاقی حکومت کو بھجوا دیا ہے۔ الیکشن کمیشن اپنے اس اصولی موقف پر ڈٹا رہے ہم تعاون کریں گے اور اگر ضرورت پڑی تو الیکشن کمیشن آف پاکستان کو عوامی طاقت بھی مہیا کریں گے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے زیر اہتمام مورخہ 24 فروری 2013ء کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 62 ویں سالگرہ کے موقع پر اظہار تشکر اور کارکنان کو شیخ الاسلام کی شخصیت سے متعارف کرانے کے لئے حسب سابق ایک نشست کا اہتمام کیا گیا لیکن سانحہ کوئٹہ کے شہدا ء کے سوگ میں اس تقریب کو قرآن خوانی اور دعائیہ تقریب میں شفٹ کردیا گیا
24 فروری 2013ء کو منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم کے زیراہتمام محمدی چوک میں محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا گیا، جس میں خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام مجید اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا، جس کی سعادت منہاج نعت کونسل جہلم نے حاصل کی۔ بعدازاں حافظہ سمیعہ ظفر نے خصوصی خطاب کیا۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ گلبرگ بی لاہور کے زیر اہتمام جھنگ کے علاقہ غازی والا میں 24 فروری 2013 بروز اتوار کو فری میڈیکل اینڈ آئی کیمپ کا انعقاد منہاج القرآن ماڈل سکول غازی والا میں کیا گیا۔ کیمپ میں ماہر ڈاکٹرز نے شرکت کی۔ مقامی انتظامیہ کے ریکارڈ کے مطابق مجموعی طور پر 1958 افراد نے اس کیمپ سے استفادہ کیا۔
تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام مجید اور ہدیہ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ جس کے بعد امیر پنجاب احمد نواز انجم نے پروگرام کے جملہ آرگنائزرز کو 22 فروری کو ملتان کی سرزمین پر کامیاب ترین جلسہ عام منعقد کرنے پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی جانب سے مبارکباد دی اور آئندہ کے لائحہ عمل کے بارے میں خصوصی ہدایات بھی دیں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل (ریندی) یونان کے زیر اہتمام مورخہ 23 فروری 2013ء بروز ہفتہ کو رانا وقار احمد خاں (صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان) کی صدارت میں عظیم الشان بڑی گیارہویں شریف کی محفل منعقد ہوئی، جس میں یونان بھر سے ہر مکتبہ فکرکی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل (دی ہیگ) ہالینڈ کے زیر اہتمام مورخہ 23 فروری 2013ء کو تذکرۃ الاولیاء کے عنوان سے شیخ عبدالقادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ کی دین اسلام میں خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے بڑی گیارہویں شریف کا اہتمام کیا گیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل(بریشیا) اٹلی کے زیر اہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے 62 ویں یوم ولادت کے موقع پر تقریب منعقد ہوئی جس میں رفقاء کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔
ڈاکٹر طاہرالقادری نے عظیم الشان جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محمد علی جناح نے حصول پاکستان کے لیے اپنی جدوجہد شروع کی، جس سے وہ قائد اعظم بنے۔ انہوں نے پاکستان کو ایک ریاست بنایا، لیکن بدقسمتی یہ کہ آج باسٹھ، تریسٹھ سال کے بعد اس ملک میں جاگیرداروں، وڈیروں نے قبضہ کر لیا ہے۔ جس سے یہ ملک کھوکھلا ہو گیا۔ قائد اعظم جب نظریہ پاکستان کی جنگ لڑ رہے تھے تو اس وقت بھی مخالفین انہیں کافر اعظم کہہ رہے تھے۔ قائداعظم کو برطانوی سامراج کا ایجنٹ قرار دیا گیا تھا۔ عظیم بھائیو اور بہنو، آج اس ملک میں قائد اعظم کی جدوجہد جاری ہے، کیونکہ میرا خواب قائداعظم اور علامہ اقبال کےخواب سے مختلف نہیں ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل (دی ہیگ) ہالینڈ نے مورخہ 22 فروری 2013ء کو میونسپلٹی ڈین ہاگ کے ساتھ کنٹریکٹ پر دستخط کر کے اسلامک سنٹر اور کمیونٹی ہال کے لئے جگہ خرید لی۔
آزاد کشمیر: تحریک منہاج القرآن نیو بندرال ٹاؤن میرپور کے زیرِاہتمام عظیم الشان میلادِ مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم و غوث الاعظم رحمۃ اللہ تعالی علیہ کانفرنس حافظ احسان الحق ناظمِ کشمیر کی رہائش گاہ میں منعقد ہوئی۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.