سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
عوامی جمہوری لانگ مارچ میں 14جنوری اور یکم ربیع الاول کی صبح طلوع، مارچ 11 گھنٹوں بعد گوجرانوالہ پہنچا۔ جگہ جگہ پرجوش استقبال، گوجرانوالہ میں مقامی پولیس نے لاہور پولیس سے سیکیورٹی چارج سنبھالا، سردی کی شدت کے باوجود شہری سٹرک کنارے کھڑے ہو کر مارچ کی آمد کے منتظر رہے، صبح 4 بجے مارچ کی گجرات آمد، ہزاروں لوگ شدید سردی میں استقبال کے لیے سٹرکوں پر نکل آئے۔
ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا کہ فتح مکہ کے صدقے اسلام آباد پہنچ کر غریب عوام کو فتح دلائیں گے، حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھی بھی بے سروسامان تھے لیکن گھروں سے نکلے۔ ان کا کہناتھا کہ عوام ڈاکؤں اور چوروں کا راج ختم کرنے کے لیے گھروں سے نکلیں، زندگی بھیک سے نہیں ملتی چھینی جاتی ہے، پانچ سال حکومت کرنے والوں نے ڈیویلپمنٹ فنڈ کے نام پر کروڑوں روپے کھائے، مختلف منصوبوں کے نام پرپچاس سے سترارب روپے ہڑپ کیے گئے۔ آئندہ الیکشن میں مکاری کے ذریعے یہ لوگ دوبارہ حکومت پر براجمان ہوجائیں گے۔ طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ دوہزار دس میں حکومت نے بلوچستان کو پاکستان سے الگ کرنے کا نقشہ منظور کیا۔
لاہور سے اسلام آباد کا سفر، جی ٹی روڈ ‘‘شاہراہ لانگ’’ مارچ بن گیا، لانگ مارچ جہلم تک ساڑھے 23 گھنٹوں کا سفر، سینکڑوں بسوں کے قافلے ‘‘جمہوری مارچ’’ میں ہمسفر بن گئے، اہلیان جہلم نے لانگ مارچ کے شرکاء کو بسوں میں کھانا فراہم کیا، ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے ٹوئٹر پیغام میں لانگ مارچ کی حمایت کا اعلان کردیا،
تحریک منہاج القرآن کے سربراہ طاہر القادری کا جمہوریت مارچ اسلام آباد کی طرف روانہ ہے اور اس وقت پنجاب کے شہر گوجر خان پہنچا ہے۔ دوسری جانب اسلام آباد میں جلسے کے مقام پر لوگوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ یاد رہے کہ اسلام آباد کی انتظامیہ نے اس مارچ کو اسلام آباد داخل ہونے کی اجازت دے دی ہے۔ منصوبے کے مطابق پارلیمان جانے والی سڑک جناح ایونیو پر واقع سعودی پاک ٹاور کے سامنے دھرنا دیں گے۔
لاکھوں شرکاء 32 گھنٹے سفر کر کے اسلام آباد پہنچے، پاکستانی تاریخ کے سب سے بڑے عوامی مارچ نے نیا ریکارڈ قائم کردیا، جگہ جگہ رکاوٹیں، قافلوں کو روکنا، حکومتی بوکھلاہٹ بے نقاب، عوام کے سمندر نے ڈاکٹر طاہرالقادری اور لانگ مارچ کو خوش آمدید کہا، عوام حکمرانوں سے اپنا حق چھین کر ہی دم لیں گے، ڈاکٹر طاہرالقادری۔
تحریک منہاج القرآن کا لانگ مارچ کچھ دیر بعد مرکزی سیکرٹریٹ لاہور سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہوگا۔ مارچ کے لاکھوں شرکاء تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ کے باہر گراونڈ میں جمع ہو گئے ہیں۔ گاڑیوں کے قافلے تیار ہیں۔ حکومتی روکاٹوں کی وجہ سے ہزاروں لوگ راستوں میں پھنسے ہوئے ہیں۔ لانگ مارچ کے مختلف مجوزہ روٹس ہیں۔ مارچ کی روانگی کے وقت فائنل روٹ تمام شرکاء کو بتایا جائیگا۔
لانگ مارچ کا باقاعدہ آغاز ہوگیا، دوپہر دو بجے ڈاکٹر طاہرالقادری کی رہائش گاہ سے گاڑیوں کا قافلہ اسلام آباد کے لیے روانہ ہوا جس میں منہاج القرآن سیکرٹریٹ کے باہر موجود ہزاروں مردوخواتین شرکاؑ میں شامل ہوئے۔ روانگی سے قبل ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا کہ وہ تخت لاہور کی رکاوٹوں کے باوجود لاہور سے ایک لاکھ افراد کے ساتھ روانہ ہو رہے ہیں۔ اسلام آباد پہنچ کر یہ لانگ مارچ لاکھوں کا اجتماع بن جائے گا۔
جمہوریت مارچ کا تصویری منظرنامہ
لانگ مارچ سوا 7 گھنٹوں میں لاہور سے مرید کے پہنچا، شاندار استقبال، جی ٹی روڈ پر جشن کا ساماں، شرکاء پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں، انتظامیہ نے لانگ مارچ کے راستے پر تمام علاقوں میں موبائل سروس جام کردی، اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے شہر میں داخل ہونے کی باقاعدہ اجازت دے دی، ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی قیادت میں لانگ مارچ کا قافلہ اسلام آباد رواں دواں
ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ ہم اس وقت تک اسلام آباد سے نہیں جائیں گے جب تک ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کیے جاتے اور اس دن عوامی پارلیمان عوامی انقلاب کا فیصلہ صادر کر دے گی۔انھوں نے کہا تھا کہ صرف آئین کی شق باسٹھ اور تریسٹھ کے معیار پر پورا اترنے والے امیدواروں کو انتخابات میں حصہ لینے کا اہل ہونا چاہیے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل (آنسن سٹی) ساؤتھ کوریا کے زیر اہتمام مورخہ 13 جنوری 2013ء کو عظیم الشان محفل میلاد منعقد ہوئی جس میں عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بھر پور شرکت کی۔
ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا کہ ہم عوام کے حقوق کی جنگ لڑنے کے لیے باہر نکل رہے ہیں۔ یہ لانگ مارچ پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی قومی تحریک بنے گا۔ تمام سیاسی جماعتوں کے کارکنان اور ووٹرز اس مارچ میں شریک ہوں گے۔ ہم بالخصوص پاکستان تحریک انصاف کو لانگ مارچ میں شرکت کی دعوت دیتے ہیں کہ آپ تبدیلی کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں تو اس قافلے کا حصہ بنیں۔ یہ ملک پاکستان بچانے کا وقت ہے، ورنہ نسلیں پچھتائیں گی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ تحصیل جہلم کے زیراہتمام لانگ مارچ کی تیاریوں کے حوالے سے خصوصی اجلاس مرکزی نگران ضلع جہلم شمائلہ عباس کی زیرنگرانی منعقد ہوا۔ اجلاس کا ایجنڈا یہ تھا: کارکردگی رپورٹ برائے عوامی مارچ، شرکاء کی لسٹوں کی تیاری، انتظامی معاملات کی صورتحال کا جائزہ، موجودہ صورت حال اور حکمت عملی
ینگ لائرز فورم کے رہنماؤں طارق گوپانگ، یامین عباسی، محمد عارف بھٹی، طارق بٹ اور ابرار رضا ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ حکومت لانگ مارچ کو روکنے کی کوششیں کرکے توہین عدالت کی مرتکب ہورہی ہے جس کے خلاف عدالت میں جائیں گے، طاہرالقادری کو گرفتار کرنے کی کسی میں ہمت نہیں ہے تاہم ایسا ہوا تو بھی لانگ مارچ متبادل قیادت کے تحت جاری رہے گا۔
حسب معمول امسال بھی منہاج القرآن انٹرنیشنل ہانگ کانگ کے زیر اہتمام ماہ میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم شایان شان طریقے سے منایا گیا۔استقبال ربیع الاول کے حوالہ سے عظیم الشان محافل میلاد کا انعقاد منہاج القرآن ہانگ کانگ کا منفرد اعزاز ہے۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.