سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
لاہور: تحریک منہاج القرآن سمن آباد ٹاؤن بی کے زیر اہتمام کارکنان کی حوصلہ افزائی کے لیے تقسیم اسناد برائے حسن کارکردگی اور قائد ڈے کی تقریب کا انعقاد مرکزی رہنما ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلشنز سہیل احمد رضا کی رہائشگاہ گلشن راوی لاہور میں کیا گیا۔
مظفرآباد میں 19 فروری 2013ء کا دن یوم تجدید عہد کے طور پر منایا گیا۔ اس حوالے سے ایک نہایت پروقار تقریب سہ پہر 4 بجے بلال کمپلیکس بالمقابل مرکزی دفتر تحریک منہاج القرآن مظفرآباد منعقد کی گئی، جس میں شہر کی چنیدہ معزز شخصیات اور خواتین نے شرکت کی۔ تقریب کی صدارت نائب امیر تحریک منہاج القرآن آزادکشمیر خواجہ عبدالرحمان نے کی، جبکہ نقابت کے فرائض نائب صدر تحریک منہاج القرآن تحصیل مظفرآباد صاحبزادہ محمد عتیق یاسر منہاجین نے ادا کیے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل (ریندی ) یونان کے زیر اہتمام مورخہ 19 فروری 2013ء کو سانحہ کوئٹہ کے شہداء کے ایصال ثواب کے لئے ایک دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ملک بھر سے سیاسی، سماجی، مذہبی اور صحافتی شخصیات نے بھر پور شرکت کی۔
منہاج ماڈل سکول سعیلہ جہلم میں 19 فروری کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی پیدائش کی خوشی میں محفل میلاد اور قائد ڈے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں بچوں نے مختلف پروگرامز میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ تقریب میں نعت خوانی، سبق آموز ڈرامے، اور مختلف ٹیبلوز پیش کیے۔
پاکپتن: مورخہ 19 فروری 2013 بروزمنگل تحریک منہاج القرآن پاکپتن کی ضلعی و تحصیلی قیادت کے زیر اہتمام قائد ڈے کو بھرپور انداز سے منایا گیاجس میں ضلع پاکپتن کی مشہور سیاسی و سماجی افراد کیساتھ ساتھ تحریک منہاج القرآن پاکپتن کے تمام کارکنان نے بھرپور شمولیت کی۔ اس موقع پر منہاج نعت کونسل کے صدر اظہر امین فریدی نے پُر سوز انداز میں آقاءِ دوعالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مدح سرائی کی جسے شرکاء نے بہت پسند کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے زیر اہتمام مورخہ 18 نومبر 2012ء کو پاکستان میں شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادری کے عوامی استقبال کے سلسلہ میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا
ڈاکٹر طاہرالقادری نے عوامی انقلاب مارچ و جلسہ عام فیصل آباد سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انقلاب کا آغاز ہمیشہ غریبوں سے ہوتا ہے اور سرمایہ والے ہمیشہ یکجا ہو کر انقلاب کے راستے میں رکاوٹ بنتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کمزور کو ظالموں کے نظام نے کبھی حفاظت نہیں دی۔ تاریخ انبیاء سے لے کر انقلاب فرانس، انقلاب روس، انقلاب چین، ہر انقلاب اس کا گواہ ہے۔
17 فروری 2013ء کو منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام فرسٹ مون میرج ہال سول لائن جہلم میں عظیم الشان محفل میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا گیا، جس میں علاقے بھر سے خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مہمانان گرامی میں محترمہ شاہدہ شاہ (صدر مسلم لیگ ق ویمن ونگ)، مسز فوزیہ ریحان (پرنسپل دی ایجوکیٹرسکول) ،پروفیسر بشریٰ لیاقت ( ایم اے جناح کالج)، محترمہ شازیہ شبیر (سابقہ مرکزی نائب ناظمہ تربیت) شامل تھیں۔
مورخہ 17فروری 2013 بروز اتوار تحریک منہاج القرآن تحصیل پاکپتن کی میٹنگ تحصیل دفتر تحریک منہاج القرآن تحصیل پاکپتن میں ہوئی جسمیں تمام ضلعی عہدیداران بشمول الحاج امیر تحریک ضلع پاکپتن رانا منظور علی اور تمام تحصیلی باڈی نے خصوصی شرکت کی۔
پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام 17 فروری کو فیصل آباد میں منعقد ہونے والے انقلاب مارچ کی تیاریوں کا آغاز ہو چکا ہے۔
تحریک منہاج القرآن کے سیکرٹریٹ میں حکومتی ٹیم اور ڈاکٹر طاہر القادری کے درمیان مذاکرات ہوئے جس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ حکومت نے طاہر القادری سے امیدواروں کی جانچ پڑتال کے لئے 30دن کامعاہدہ کیا تھا مگر آپریشنل مجبوری کے باعث اور الیکشن میں تاخیر کے منفی پراوپیگنڈے سے بچنے کے لئے اب یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ الیکشن ساٹھ دن میں ہی ہوں گے اور امیدواروں کی سکروٹنی کے لئے 14دن دئیے جائیں گے۔ ڈاکٹر طاہر القادری سے نگران وزیراعظم اور نگران وزرااعلٰی کے ناموں کی مشاورت کے حوالے سے کچھ تاخیر ہوئی ہے۔
وفاقی حکومت اور ڈاکٹر طاہر القادری نے انتخابات کے التوا کے الزام کے تاثر کو زائل کرنے کےلئے انتخابات 60 روز میں ہی کرانے اور امیدواروں کی سکروٹنی کے عمل کو 14 روز میں کرنے پر اتفاق کر لیا ہے جبکہ حکومتی اتحادی نگران وزیر اعظم اور نگران وزرائے اعلیٰ کے ناموں پر مشاورت کا عمل کرنے کے بعد ڈاکٹر طاہر القادری کو بھی اعتماد میں لیں گے۔
اسلام آباد 16 فروری 2013 سرینا ہوٹل اسلام آباد میں ہونے والی نیشنل انٹرفیتھ کانفرنس میں سہیل احمد رضا ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل نے شرکت کی۔ اس کانفرنس کے ابتدائی حصہ میں وزیر اعظم پاکستان نے شرکت کی۔ ڈاکٹر پاؤل بھٹی وفاقی وزیر نیشنل ہارمنی، اکرم مسیح گِل وزیر مملکت نیشنل ہارمنی کے علاوہ تمام مذاہب کے قائدین نے بھرپور شرکت کی۔
ڈاکٹر طاہرالقادری نے جلسہ عام کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرمایہ دار کبھی غریب کی بہتری کے لئے قانون سازی نہیں کریں گے۔ کیا آپ اپنی عزت کرپٹ سیاستدانوں کے ہاتھ بیچ دینا چاہتے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ میں قوم کو آئین کی تعلیم دیتا رہوں گا تآنکہ لوگ امیدواروں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر آئین کے مطابق ان کی جانچ پرکھ کر سکیں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے زیر انتظام مورخہ 15 فروری 2013 کو بچوں، نوجوانوں اور فیملیز کے لئے ایک خصوصی پروگرام ترتیب دیا جس کا مقصد بچوں میں قرآن کریم اور آقاء نامدار صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محبت و اہمیت کو اجاگر کرنا تھا۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.