سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن واہ کینٹ کے زیراہتمام جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سلسلے میں عظیم الشان جلوس نکالا گیا۔ جس میں تحریک منہاج القرآن کے جملہ فورمز کے کارکنان سمیت اہل علاقے نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اہل عرب کی یاد کو تازہ کرتے ہوئے شرکاء جلوس نے عربی لباس زیب تن کیا ہوا تھا اور لبوں پر درود و سلام کے نغمے جاری تھے۔
تحریک منہاج القرآن میانوالی کے زیراہتمام جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سلسلے میں عظیم الشان جلوس نکالا گیا۔ جس میں تحریک منہاج القرآن کے جملہ فورمز کے کارکنان سمیت اہل علاقے نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔
کوہاٹ: تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام استقبال شب میلاد مصطفے صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سلسلے میں عظیم الشان جلوس نکالا گیا جس میں تحریک منہاج القرآن کے جملہ فورمز کے کارکنان سمیت اہل علاقہ نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔
ماہ ربیع الاول کی حسین ساعتوں میں 12 ربیع الاول کے روز تحریک منہاج القرآن مظفرآباد کے زیراہتمام عظیم الشان میلاد فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا، جس میں خانہ کعبہ شریف اور گنبد خضرا کے ماڈل بھی بنائے گئے جو کہ لوگوں کی خصوصی دلچسپی اور توجہ کو مرکز بنے رہے۔ اس میلاد فیسٹیول کو دیکھنے کے لیے دور و نزدیک سے لوگوں کی بڑی تعداد کشاں کشاں چلی آئی۔
ماہ ربیع الاول میں آمد مصطفی صلى اللہ علیہ وسلم کے موقع پر تمام دنیاۓ اسلام کی طرح جامعۃ الازھر مصر میں بھی منہاجینز کے زیراہتمام 11 12 ربيع الاول کی درمیانی شب محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کا انعقاد کیا گیا۔ محفل کا اہتمام الازہر يونيورسٹی کے مرکزی ہاسٹل کی جامع مسجد میں کیا گیا۔ پروگرام کی سرپرستی حافظ عاصم ممتاز، حافظ محمد شاھد اور محمد اشفاق نے کی۔
حضور نبی رحمت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے یوم ولادت کی خوشی میں منہاج القرآن یوتھ لیگ چوٹالہ کے زیراہتمام 12 ربیع الاول کو بعد نماز عشاء مشعل بردار مارچ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں اہل علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ درود و سلام پڑھتی ساعتوں میں یہ میلاد مارچ لائبریری منہاج القرآن سے شروع ہوا اور مختلف راستوں سے ہوتا ہوا میجراں والی مسجد میں اختتام پذیر ہوا۔ اس دوران شرکاء اپنے پیارے آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حضور درود و سلام کے نذرانے پیش کرتے رہے۔
لودھراں: تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام میلاد مارچ کیا گیا۔ مارچ اڈا پرمٹ سے شروع ہوکر مختلف راستوں سے ہوتا ہوا لودہراں پریس کلب کے سامنے اختتام پذیر ہوا۔ اس میلاد مارچ سے خطاب کرتے ہوئے صدر تحریک منہاج القرآن لودہراں ملک اسلم حماد نے کہا کہ نبی آخرالزماں حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی مکی اور مدنی دور کی زندگی انسانیت کے لئے مشعل راہ ہے۔ جہالت کے اس دور میں آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم تشریف لائے جب انسانیت اپنی قدریں کھو چکی تھی ہر طرف ظلم و بربریت کا دور دورہ تھا۔انہوں نے کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنے کردار کے ذریعے انسانیت کو توحید کا پیغام دے کر ایک لڑی میں پرو دیا۔
تحریک منہاج القرآن ڈسکہ کے زیراہتمام عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا مشعل بردار جلوس نکالا گیا جس میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ جلوس میں شرکاء نے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر ''محمد اور پروفٹ اور آنر'' لکھا ہوا تھا۔ علاوہ ازیں پوری فضا ''غلام ہیں غلام ہیں رسول کے غلام ہیں'' جیسے نعروں سے گونج رہی تھی۔
تحریک منہاج القرآن تحصیل گوجرخان کے زیراہتمام 11 ربیع الاول شام بعد نماز مغرب سول کلب جی ٹی روڈ میں ضیافت میلاد کا انعقاد کیا گیا۔ ضیافت میں خصوصی شرکت اسسٹنٹ کمشنر تحصیل گوجرخان قرۃ العین، معروف علمی و ادبی شخصیت پروفیسر نسیم تقی جعفری، ثاقب امام رضوی، علامہ محمد سجاد ساجد، تحریک منہاج القرآن تحصیل گوجرخان، منہاج القرآن یوتھ لیگ، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ اور منہاج القرآن ویمن لیگ تحصیل گوجرخان کی مرکزی قیادت نے کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل (ریندی) یونان کے زیر اہتمام مورخہ 23 جنوری 2013 ء جشن میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حوالہ سے ایک عظیم الشان محفل کا اہتمام کیا گیا جس میں ملک بھر سے نعت خوانوں کو شرکت کی دعوت دی گئی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے زیر انتظام مورخہ 23 جنوری 2013ء بروز جمعرات کو نارتھ ویسٹ ڈنمارک میں ایک روحانی و وجدانی محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منعقد ہوئی جس میں ڈنمارک کے مسلمانوں کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی
لاہور: حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی آمد کے سلسلہ میں منہاج القرآن یوتھ لیگ گلبرگ بی کے زیر اہتمام مشعل بردار جلوس 22 جنوری کو رحیم پارک سے نکالا گیا۔
تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام کامیاب اور پرامن لانگ کے مارچ کے انعقاد پر تہنیتی تقریب گوجرخان چوک میں منعقد کی گئی۔ اس تقریب کی صدارت امیر تحریک منہاج القرآن گوجرخان پیر سید صدیق حسین شاہ نے کی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کے بعد نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سعادت امجد رشید صائم چشتی نے حاصل کی۔
تحریک منہاج القرآن ڈسکہ کے زیراہتمام جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سلسلے میں عظیم الشان جلوس نکالا گیا، جس میں تحریک منہاج القرآن کے جملہ فورمز کے عہدیداران و کارکنان سمیت اہل علاقہ کی موثر شخصیات اور عوام الناس کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.