سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ حویلی لکھا کے زیر اہتمام مورخہ 15 دسمبر 2012 کو پاکستان بچاؤ طلبہ ریلی نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت مرکزی صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ تجمل حسین انقلابی نے کی۔ جس میں کثیر تعداد میں طلبہ شریک تھے۔ ریلی میں تحریک منہاج القرآن، منہاج القرآن یوتھ لیگ کے قائدین اور کارکنان بھی شریک تھے۔
تحریک منہاج القرآن اسلام آباد کے رہنما بابا غلام حیدر بٹ کا پیدل کارواں کامونکی پہنچ گیا۔ جہاں کامونکی سے چوہدری اعجاز احمد سندھو چیف آرگنائزر TMQ، ایم سلیم قادری صدر تحریک منہاج القرآن، احمد مبیب صدر ایم ایس ایم، شمشاد انور بصرہ صدر یوتھ لیگ اور سینکڑوں کارکنوں اور عوام نے ان کا شاندار استقبال کیا۔
تحریک منہاج القرآن اسلام آباد کے رہنما بابا غلام حیدر بٹ کا پیدل کارواں مریدکے پہنچ گیا۔ جہاں تحریک منہاج القرآن، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ، منہاج القرآن یوتھ لیگ، سینکڑوں کارکنوں اور عوام نے ان کا شاندار استقبال کیا۔ اس پیدل قافلے میں بابا غلام حیدر بٹ، ان کے پوتوں محمد طلحہ بٹ، محمد منان بٹ، محمد فیضان بٹ، محمد نور میر، محمد حسین میر، بابا محمد انور اور دیگر کارکنان بھی شامل ہیں۔
مورخہ 14 دسمبر 2012ء بروز جمعۃ المبارک کو منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی کمیٹی برائے عوامی استقبال نے 23 دسمبر کو ہونے والے سیاست نہیں ریاست بچاؤ عوامی اجتماع کے حوالے سے مینار پاکستان کا وزٹ کیا، اس وزٹ میں سدرہ کرامت نائب سربراہ عوامی استقبال کمیٹی، عائشہ شبیر سربراہ پنڈال کمیٹی، انیلا الیاس ڈوگر سیکرٹر ی پنڈال کمیٹی اور شما ئلہ عباس ڈپٹی سیکرٹر ی پنڈال کمیٹی شامل تھیں۔
طلباء نے ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے ریاست بچاؤ پیغام کا خیرمقدم کرتے ہوئے مکمل حمایت کا اعلان کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ نظام انتخابات پاکستان کے تمام تر مسائل کی جڑ ہے جس نے غریب سے دو وقت کی روٹی کے ساتھ طلبہ کے حقوق چھین رکھے ہیں۔ یہ نظام ہرگز طلبہ میں شعور کی آگاہی نہیں چاہتا۔
شرکاء رکشہ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری محمد افضل گجر صدر پاکستان عوامی تحریک لاہور نے کہا کہ موجودہ انتخابی نظام عوامی مسائل حل کرنے میں ناکام ہو چکا ہے۔ اگر عوام اس عوام دشمن نظام سے چھٹکارا چاہتے ہیں تو قومی یکجہتی کا ثبوت دیتے ہوئے 23 دسمبر کو مینار پاکستان پہنچیں۔
منہاج ویلفیئر فاؤندیشن یورپ کے ڈائریکٹر علامہ محمد اقبال اعظم الازہری نے 07 دسمبر کو دورہ سپین کے موقع پر منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کی مجلس عاملہ کے اجلاس سے خصوصی خطاب کیا۔ اجلاس میں منہاج القرآن بارسلونا، منہاج القرآن بادالونا، منہاج القرآن اوسپتالیت اور منہاج یوتھ لیگ کے ایگزیکٹو ممبران نے شرکت کی۔ اجلاس کی صدارت محمد اکرم بیگ صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین نے کی۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے بی بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ میں ملک کے جمہوری اور سیاسی نظام کے فروغ پر مکمل یقین رکھتا ہوں۔ اور یہ غلط تاثر ہے کہ میں انتخابات کو ملتوی کروانے یا انتخابات کو ختم کروانے کے لیے پاکستان نہیں جارہا۔ میرا یہ نقطہ نظر ہے کہ انتخابات اصلاحات کے بغیر نہیں ہونے چاہیے۔ ورنہ اس ملک میں وہی کچھ ہو گا، جو انتخابی تاریخ کے پچھلے ساٹھ سال سے ہوتا چلا آرہا ہے۔
گوجرانوالہ: 14 دسمبر 2012ء تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام ریاست بچاؤ موٹر سائیکل ریلی نکالی گئی۔ جس کی قیادت تحریک منہاج القرآن، تحریک منہاج القرآن یوتھ لیگ، ایم ایس ایم اور عوامی تحریک کے علاقائی قائدین نے کی۔ اس ریلی میں کارکنان اور طلباء نے تحریک منہاج القرآن کے جھنڈے اٹھا رکھے تھے۔
تحریک منہاج القرآن اور نظامت منہاجینز کی طرف سے پاکستان ہاکی ٹیم کو چیمپئنز ٹرافی 2012ء میں کانسی کا تمغہ جیتنے پر خصوصی مبارکباد پیش کی گئی ہے۔ اس سلسلہ میں 13 دسمبر 2012ء کو منہاجینز کے وفد نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر دفتر میں صدر پی ایچ ایف قاسم ضیاء، سیکرٹری آصف باجوہ اور چیف کوچ قومی ہاکی ٹیم چوہدری اختر رسول سے ملاقات کی۔ وفد میں تحریک منہاج القرآن کے رہنماء جی ایم ملک، سینیئر نائب صدر منہاجینز جواد حامد اور سیکرٹری منہاجینز شہزاد رسول قادری بھی شامل تھے۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ گوجرخان نے 23 دسمبر کے حوالے سے مختلف کالجز کے دورہ جات کیے۔ جن میں گوجرخان شہر کے معروف کالجز ابن سینا سائنس سکول اینڈ کالج، اقراء کالج آف کامرس اور ونگز کالج گوجرخان میں بھی 23 دسمبر کی مہم کے سلسلے میں شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹرمحمد طاہرالقادری کا خطاب بذریعہ پروجیکٹر دکھایا و سنایا گیا۔
ریلی کا آغاز منہاج القرآن آفس چاندنی چوک سے ہوا، اور راولپنڈی کی معروف شاہراہ مری روڑ سے ہوتی ہوئی کمیٹی چوک پر ختم ہوئی۔ ریلی کے شروع سےآخر تک مری روڑ جرات و بہادری طاہرالقادری اور نظام بدلنے کے نعروں سے گونجتا رہا ۔ طلبہ نے پاکستانی جھنڈے ہوا میں لہرائے۔ دوران ریلی سارے راستے بارش بھی جاری رہی مگر مصطفوی طلبہ موسمی حالات کو خاطر میں لائے بغیر نہایت نظم و ضبط کا مظاہرہ کرتے ہوئے ریلی میں شریک رہے۔
محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا ہے کہ ریاست پاکستان کو شدید خطرات لاحق ہیں، اس لئے ’سیاست نہیں ریاست بچاؤ‘ کا نعرہ اس بکھری ہوئی قوم کی شیرازہ بندی کیلئے ضروری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز تحریک منہاج القرآن کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر عبدالقدیر نے ڈاکٹر طاہرالقادری نے نظریات کو سراہتے ہوئے ملک میں تبدیلی کے ایجنڈے پر اپنے جانب سے مکمل تائید کا یقین دلایا۔
تحریک منہاج القرآن یو سی منگلہ ہملٹ تحصیل افضل پور ضلع میر پور آزاد کمشیر کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی پاکستان آمد اور 23 دسمبر کو مینار پاکستان پر ہونے والے عظیم الشان سیاست نہیں ریاست بچاؤ عوامی اجتماع کے سلسلے میں علاقے بھر میں تشہیری مہم کا کام جاری ہے، اس سلسلے میں علاقے بھر میں وال چاکنگ، فلیکس ہولڈنگز، بینرز اور پوسٹرز لگائے جا رہے ہیں، جبکہ عوامی رابطہ مہم اور دعوتی مہم کا کام بھی تیزی سے جاری ہے۔
تحریک منہاج القرآن ضلع قصور کی تمام باڈیز کے صدور اور ناظمین کی صاحبزادہ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے خصوصی نشست 13 دسمبر 2012ء کو مرکزی سیکرٹریٹ میں ہوئی۔ منہاج القرآن قصور کے ناظم رحمت انصاری، قصور کے ضلع رہنما سید محمد علی شاہ، منہاج القرآن پتوکی کے صدر ندیم مصطفائی، منہاج القرآن مصطفیٰ آباد کے صدر چوہدری سرفراز، منہاج القرآن کوٹ رادھا کشن کے ناظم حامد سعید، منہاج القرآن کھڈیاں خاص کے صدر رانا اکبر علی، منہاج القرآن الہ آباد کے صدر شیخ ظفر اقبال جنید اور ضلع قصور کے دیگر رہنماء معزز مہمانوں میں شامل تھے۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.