سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ راولپنڈی کے زیر اہتمام 5، 6 دسمبر کو یونین کونسل 30 گلاس فیکٹری، یونین کونسل 31 چاہ سلطان اور یونین کونسل 32 گلاس فیکٹری میں بیداریءِ شعور کے حوالے سے پروجیکٹر پروگرامز کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ان مختلف پروگرامز میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سیاست نہیں ریاست بچاؤ کے حوالے سے خصوصی گفتگو بذریعہ پروجیکٹر سنوائی گئی۔
ڈاکٹر حسین محی الدین القادری نے کہا کہ نظام کے جنازے اٹھنے کا یہ عمل عوامی شعور کی بیداری کا اشارہ ہے اس لئے اب ملک میں حقیقی تبدیلی کو کوئی نہیں روک سکتا۔ ملک بھر میں علامتی طور پر جنازوں کا اٹھایا جانا اس بات کا ثبوت ہے کہ موجودہ نظام انتخاب عملی طور پر مر چکا ہے اور اس کی تدفین کا عمل شروع ہو گیا ہے۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز لاہور کے زیراہتمام مورخہ 07 دسمبر 2012ء کو بعد نماز جمعہ ماڈل ٹاؤن تا اکبر چوک ’پاکستان بچاؤ ریلی‘ نکالی گئی، جس کی قیادت امیر تحریک صاحبزادہ مسکین فیض الرحمن درانی اور نائب امیر تحریک و وائس پرنسپل کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز علامہ محمد صادق قریشی نے کی۔ ریلی میں پاکستان میں رائج فرسودہ نظام کا علامتی جنازہ بھی اٹھایا گیا۔ اس ریلی میں مرکزی قائدین، مرکزی سٹاف اور تعلیمی ادارہ جات کے سٹاف سمیت طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن ضلع گوجرانوالہ کے زیر اہتمام ریاست بچاؤ سیمینار الودود میرج ہال شیخوپورہ روڈ گوجرانوالہ میں منعقد ہوا۔ جس میں سینئر نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل شیخ زاہد فیاض مہمان خصوصی تھے جبکہ اُن کے ہمراہ نائب ناظم پنجاب سید محمود الحسن شاہ بھی تھے۔
مورخہ 7 دسمبر 2012ء کو منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں MWF یورپ کے ڈائریکٹر علامہ اقبال اعظم (الازہری) نے نماز جمعہ کے اجتماعات سے خطاب کیا، منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں اس موقع پر 3 جماعتیں ہوئیں۔ علامہ اقبال منہاجین نے فلسفہ شہادت امام حسین رضی اللہ عنہ پر گفتگو کرتے ہوئے ذکر حسین رضی اللہ عنہ کے ساتھ ساتھ فکر حسین کو سمجھنے اور اپنانے کی ضرورت ہے۔
مختلف کالجز سے آئے ہوئے طلبہ نے ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے ایجنڈے ’’سیاست نہیں ریاست بچاؤ‘‘ کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے مینار پاکستان آنے کی یقین دہانی کرائی۔ طلبہ کا کہنا تھا کہ موجودہ نظام نے انہیں مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا۔ ہم اس سسٹم کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے ڈاکٹر طاہر القادری کے سنگ ہیں۔
مورخہ 07 دسمبر 2012 بروز جمعۃ المبارک تحریک منہاج القرآن تحصیل پاکپتن U.C 2 کی کارنر میٹنگ تحصیل صدر تحریک منہاج القرآن شیخ محمد اشرف حیدری کے گھر منعقد ہوئی، جسمیں UC 2 کے ناظمین نے شرکت کی۔ میٹنگ کا باقاعدہ آغاز عشاء کی نماز کے فوراً بعد تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ بعدازاں میٹنگ کا ایجنڈا پیش کیا گیا، جس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی پاکستان آمد کے حوالے سے بہت سے اہم امور پر غور و فکر کیا گیا۔
07 دسمبر 2012ء کو نظامت تربیت تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام لاہور جامعہ ریاض القرآن نشتر ٹاؤن میں عرفان القرآن کورس کی تقریب تقسیم اسناد کا انعقاد کیا گیا، جس میں علامہ محمد شریف کمالوی مرکزی ناظم عرفان القرآن کورس، علامہ قاری عبدالمختار قادری اور مسز قاری عبدالمختار قادری کے علاوہ شرکاء کورس نے شرکت کی۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ سسٹرز کی صدر شاکرہ چوہدری نے کہا کہ فلسفہ شہادت ’’حسین منی وانامن حسین‘‘ بچپن سےکربلا تک حسین مصطفے سے ہیں اور کربلا سے آج تک مصطفے حسین سے ہیں۔ کربلا میں جس قدر شجاعت، دلیری، توحید کی عظمت حتی کہ مقدس خون سے ایسی آبیاری کی جو رہتی دنیا تک کے لیے تمام بنی نوع انسان کو حیات ابدی کا اصول پہنچایا ہے۔ ان کی یزیدی نظام کے خلاف جنگ ذاتی مفادات کی غرض سے نہیں بلکہ سرور کائنات حرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نظام کی بالا دستی کے لیے تھی۔
تحریک منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے صدر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری ڈاکٹریٹ مکمل کرنے کے بعد مصر سے وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ ان کی وطن واپسی پر مرکزی سیکرٹریٹ کے اسٹاف کے ساتھ خصوصی ملاقات کی نشست کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض، سیکرٹری ٹو پیٹرن انچیف جی ایم ملک، ناظم امور خارجہ راجہ جمیل اجمل سمیت تمام شعبہ جات کے ناظمین اور مرکزی اسٹاف نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل اوسلو (ناروے) کے زیر اہتمام مورخہ 05 دسمبر 2012 سے 07 دسمبر 2012ء (بدھ تا جمعہ) تین روزہ سیکرٹری شپ کے کورس کا اہتمام کیا گیا۔ کورس میں آفس ورک اور سیکرٹری کی بنیادی ذمہ داریوں اور اس کے بنیادی فرائض کے بارے میں شرکاء کو آگاہ کیا گیا۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ (طالبات) کی صدر شاکرہ چوہدری نے کہا ہے کہ موجودہ انتخابی نظام کے بت کدے میں ڈاکٹر طاہرالقادری کی آمد کے اعلان سے ارتعاش پیدا ہو گیا۔ کرپشن، برادری ازم، غنڈہ گردی، وننگ ہارسز اور ایک حلقے پر کروڑوں کے خرچ پر کھڑا نظام انتخاب زمین بوس ہونے کا آغاز 23 دسمبر کو ہو جائے گا۔ 23 دسمبر مستحکم اور خوشحال پاکستان کی تکمیل کیلئے بنیاد ثابت ہو گا۔ ڈاکٹر طاہر القادری مینار پاکستان میں قومی ایجنڈے کا اعلان کر کے پوری قوم کو لائحہ عمل دیں گے۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ منڈی بہاؤالدین کے زیراہتمام مورخہ 06 دسمبر 2012ء کو ’پاکستان بچاؤ طلبہ ریلی‘ نکالی گئی، جس میں سابق سیکرٹری جنرل ایم ایس ایم ساجد ندیم گوندل نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ ریلی میں کثیر تعداد میں طلبہ نے شرکت کی اور پاکستان میں رائج بدترین نظام سے اظہار نفرت کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ 23 دسمبر تاریکی کو اجالے سے بدلنے کا دن ہو گا۔
سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک پنجاب محمد حسین شاہین ایڈووکیٹ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مقصد ریاست بچانا ہے، اس لئے طلبہ و طالبات سمیت زندگی کے ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے خواتین و حضرات کو شرکت کی دعوت دے رہے ہیں۔ ہم ملک میں پرامن طریقے سے تبدیلی لانا چاہتے ہیں۔ عرب ریاستوں میں آنے والی تبدیلی کسی فرد یا حکمران کے خلاف تھی مگر ہماری جنگ کرپٹ نظام انتخاب سے ہے
06 دسمبر 2012ء کو منہاج القرآن یوتھ لیگ لاہور کے زیراہتمام پاکستان بچاؤ موٹر سائیکل ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس میں نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ریلی کا آغاز تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ سے ہوا اور بعد ازاں متعدد علاقوں کا چکر لگانے اور دعوتی مہم کو کوچہ کوچہ پھیلانے کے بعد مرکزی سیکرٹریٹ پر اختتام پذیر ہوئی۔ انہوں نے مختلف علاقہ جات میں ریلی کے دوران 23 دسمبر کو مینار پاکستان پر ہونے والے عظیم الشان سیاست نہیں ریاست بچاؤ عوامی اجتماع کی دعوت بھی دی۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.