سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی تحریک منہاج القرآن خیبر پختونخواہ کے نائب ناظم علامہ عبدالحئی علوی کے بیٹے عمار علوی کی دعوتِ ولیمہ میں شرکت۔
بھکر: منہاج القرآن کے دفتر میں مسیحی شخص کا قبولِ اسلام
منہاج القرآن شاہیانوالا تحصیل کلور کوٹ ضلع بھکر کے زیراہتمام فکر امام حسین علیہ السلام کانفرنس منعقد ہوئی۔ جس میں انجینئر رفیق نجم اور علامہ عبدالرزاق منہاجین نے خطاب کیا۔ اس موقع پر اہل علاقہ کی بڑی تعداد کانفرنس میں شریک ہوئی۔
تحریک منہاج القرآن بھکر کے سابق ناظم شیخ ظہور احمد انتقال کر گئے، انا للہ و انا الیہ راجعون۔ چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے مرحوم کے بیٹے شیخ شوکت معین سے اظہار تعزیت کیا اور قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری مدظلہ العالیٰ کا تعزیتی پیغام بھی دیا۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ شیخ ظہور احمد مرحوم تحریک منہاج القرآن کے دیرینہ رفیق تھے، ان کی تحریک منہاج القرآن کیلئے گرانقدر خدمات ہیں۔
تحریک منہاج القرآن کلورکوٹ ضلع بھکر کا تعارفی و تنظمی اجلاس منعقد ہوا، جس میں انجینئر رفیق نجم نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے منہاج القرآن کلورکوٹ کے نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد پیش کی۔
منہاج القرآن گوہروالا تحصیل منکیرہ ضلع بھکر کے زیراہتمام ’’ذکر شہدائے کربلا‘‘ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، کانفرنس میں نائب ناظم اعلیٰ انجینئر رفیق نجم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محبت اہل بیت اطہار علیہم السلام قرآن کریم، احادیث نبوی، عمل صحابہ کرام اور تعلیمات فقہاء سے ثابت ہے۔
منہاج القرآن ضلع بھکر کے زیراہتمام پیغام شہادت حسین کانفرنس علیہ السلام یونین کونسل سیال میں منعق ہوئی، جس میں مرکزی نائب ناظم اعلیٰ انجینئر رفیق نجم نے خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ کربلا کے میدان میں معرکہ حق و باطل ہوا، جس کا فلسفہ اور پیغام رہتی دنیا تک باقی رہے گا۔ حق حسین اور باطل یزید ملعون ہے۔ یزیدی نظام آج بھی دنیا میں موجود ہے۔
منہاج القرآن ضلع بھکر کے زیراہتمام پنج گرائیں تحصیل دریا خان میں ’’فلسفہ شہادت حسین‘‘ علیہ السلام کانفرنس منعقد ہوئی۔ جس میں مرکزی نائب ناظم اعلیٰ انجینئر رفیق نجم نے خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ کربلا کے میدان میں معرکہ حق و باطل ہوا، جس کا فلسفہ اور پیغام رہتی دنیا تک باقی رہے گا۔
تحریک منہاج القرآن بھکرکے زیراہتمام تنظیمی ورکشاپ کا انعقاد ہوا، جس میں مرکزی نائب ناظم اعلیٰ انجینئر رفیق نجم نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن کے زیراہتمام محرم الحرام میں ضلع بھکر میں مختلف مقامات پر 32 ’’پیام حسین کانفرنسز‘‘ منعقد ہونگی۔
تحریک منہاج القرآن دریا خان ضلع بھکر کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں مرکزی نائب ناظم اعلیٰ انجینئر رفیق نجم نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں منہاج القرآن دریا خان کے عہدیداروں اور ذمہ داروں نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن ضلع ضلع بھکر کے جملہ فورمز کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں تمام فورمز کے صدرور اور ناظمین نے شرکت کی جبکہ مرکزی نائب ناظم اعلیٰ کوارڈینیشن شمالی پنجاب انجینئر رفیق نجم خصوصی طور پر اجلاس میں شریک ہوئے۔ اجلاس میں انہوں نے تحریک منہاج القرآن ضلع بھکر اور اس کے جملہ فورمز کو سابقہ کارکردگی پر مبارکباد دی۔
تحریک منہاج القرآن کلورکوٹ ضلع بھکر کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں مرکزی نائب ناظم اعلیٰ کوارڈینیشن اور نگران شمالی پنجاب انجینئر رفیق نجم نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر تحریک منہاج القرآن کلورکوٹ کے تمام فورمز کے ذمہ داران نے اجلاس میں شرکت کی۔
تحریک منہاج القراۤن تحصیل کلورکوٹ ضلع بھکر کی یونین کونسلز میبل، کلول اور غلاماں کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 70ویں سالگرہ منائی۔ اس سلسلہ میں مختلف قائد ڈے تقریبات منعقد ہوئی، جس میں قاضی شفیق اور صابر خان کی کی قیادت میں شمالی پنجاب کی قیادت نے خصوصی شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن تحصیل کلورکوٹ موندے والا ہیتو میں قائد ڈے کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں علامہ علی اختر اعوان نے خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔ اس موقع پر الطاف حسین خان ناظم منہاج القرآن ضلع بھکر اور عبدالواحد لودھرا ناظم منہاج القرآن تحصیل کلورکوٹ مہمان خصوصی تھے۔
پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے کہا ہے کہ عبدالطیف جو سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس میں بھکر جیل میں ناکردہ گناہ کی سزا بھگت رہے ہیں، کی 14 سالہ بیٹی جگر کے عارضہ میں مبتلا اور زیر علاج تھیں کا انتقال ہو گیا۔ کوشش کے باوجود اسیر باپ کو بیٹی کے آخری دیدار کی اجازت نہ ملی اور گزشتہ رات بشریٰ کو آہوں اور سسکیوں میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ خر م نواز گنڈاپور نے کہا کہ بظاہر ایک پاکستان میں دوقانون رائج ہیں ایک امیر کےلئے ہے اور ایک غریب کےلئے ہے۔ کوشش کے باوجود بشریٰ کے اسیر باپ کو بیٹی کی نماز جنازہ میں شرکت کی اجازت نہیں ملی، کسی ذمہ دار نے انسانی ہمدردی کی بنا پر مدد کرنا تو درکنار ٹیلی فون اٹینڈ کرنا بھی گوارا نہیں کیا۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.