سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے زیراہتمام یورپین امن کانفرنس کوپن ہیگن شہر کے قلب میں Tivoli Congress Center میں 9 ستمبر 2012 کو منعقد ہوئی۔ جس سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے سیرت الرسول کی روشنی میں "اسلام دین امن ہے" کے موضوع پر خصوصی خطاب کیا۔
بانی وسرپرست اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری ایک ہفتہ کے نجی دورہ پر ڈنمارک تشریف لائے۔ اس موقع پر مورخہ 07 ستمبر 2012ء کو منہاج ویمن لیگ اور منہاج یوتھ لیگ کی طرف سے عشائیہ کا اہتمام کیا گیا جس میں تنظیات کے علاوہ بڑی تعداد میں متحرک خواتین و کارکنان نے شرکت کی۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی قیادت میں منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے زیراہتمام میرٹ ہوٹل ڈنمارک میں "دہشت گردی کے خلاف فتویٰ" کی تقریب رونمائی 6 ستمبر 2012 کو منعقد ہوئی۔ شیخ الاسلام نے فتویٰ کی تقریب رونمائی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام امن و امان، انسانیت کے احترام اور معاشرتی عدل و انصاف کا دین ہے۔ اس کے پیروکار حیوانات و نباتات کی فلاح و بہبود کا بھی خیال رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی، انتہاء پسندی اور بدامنی کا اسلام یا امت مسلمہ سے کوئی تعلق نہیں۔
تحریک منہاج القرآن بین المذاہب رواداری اور پرامن رویوں کے فروغ میں صف اول کا کردار ادا کر رہی ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری تحریک منہاج القرآن (ڈنمارک) کے زیر اہتمام کوپن ہیگن میں 9 ستمبر کو ہونیوالی یورپین امن کانفرنس میں شرکت کیلئے ڈنمارک پہنچ گئے۔ وہ کانفرنس سے خصوصی خطاب کریں گے۔
بانی وسرپرست اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے مورخہ 05 ستمبر 2012ء کو منہا ج القرآن انٹرنیشنل (ڈنمارک) کے نئے مرکز کا دورہ کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل (ڈنمارک)کے زیر اہتمام مورخہ 14اگست 2012ء کو یوم آزادی پورے جوش وخروش سے منایا گیا۔ یہ خصوصی پروگرام ڈنمارک کی تاریخ میں پاکستانی کمیونٹی کا ایک منفرد اور خوبصورت اجتماع تھا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیراہتمام دنیا بھر کے مراکز پر اس موقع کی مناسبت سے اجتماعات منعقد ہوئے۔ منہاج القرآن اوڈنسے ڈنمارک میں بھی مورخہ 16 جون 2012ء کی شام ایک بارونق محفل کا اہتمام کیا گیا۔ جس کے لئے پروفیسر نصراللہ میمن اور معروف کاروباری شخصیت محمد شمریز نے خصوصی تعاون کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے زیر اہتمام مورخہ 16 جون 2012ء بروز ہفتہ منہاج اسلامک سنٹر Bispevej میں سالانہ فقید المثال معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس منعقد ہوئی۔کانفرنس کے مہمان خصوصی برطانیہ سے تشریف لائے سکالر علامہ محمد اشفاق عالم قادری تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل (آما سنٹر، ڈنمارک) کے زیراہتمام مورخہ 10 جون 2012ء بروز اتوار عظیم الشان معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس منعقد ہوئی جس میں پاکستانی کمیونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کی ممبر محترمہ غزالہ حسن قادری ڈنمارک کا 4 روزہ کامیاب دعوتی وتنظیمی دورہ مکمل کرنے کے بعد مورخہ 08 مئی 2012ء کو کینیڈا کے لئے روانہ ہو گئیں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کوپن ہیگن کے مرکز نورتھ ویسٹ میں منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام مورخہ 05 مئی 2012ء کو ایک عظیم الشان میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس منعقد ہوئی جس میں ایک ہزار سے زائد خواتین نے شرکت کی۔ کانفرنس کی مہمان خصوصی منہاج القرآن انٹرنیشنل سپریم کونسل کی ممبر محترمہ غزالہ حسن قادری تھیں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ ویلبی (ڈنمارک) کی طرف سے منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کی ممبر محترمہ غزالہ حسن قادری کے اعزاز میں مورخہ 5 مئی 2012ء کو عشائیہ دیا گیا۔
بانی و سرپرست اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے مورخہ 05 مئی 2012ء کو منہاج القرآن ڈنمارک ویلبی مرکز میں منہاج القرآن ویمن لیگ اور سسٹرز لیگ سے خصوصی ٹیلی فونک گفتگو فرمائی اور انہیں سیکنڈینیویا کی خواتین کی سب سے بڑی میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منعقد کرانے پر مبارکباد اورخصوصی دعاؤں سے نوازا۔
مورخہ 04 مئی 2012ء کو ممبر سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل اور منہاج القرآن ویمن لیگ کی سیکرٹری جنرل محترمہ غزالہ حسن قادری نے ویربروپارکن کا دورہ کیا اور منہاج القرآن سے وابستہ خواتین سے ملاقات کی،
منہاج القرآن انٹرنیشنل سپریم کونسل کی ممبر محترمہ غزالہ حسن قادری نے مورخہ 04 مئی 2012ء کو منہاج القرآن ویمن لیگ اوڈنسے (ڈنمارک) کے زیراہتمام منعقد ہونے والی عظیم الشان معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس میں شرکت کی اور خصوصی خطاب کیا۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.