سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن فیصل آباد کے زیراہتمام مورخہ 21 اپریل 2016ء کو ’’فکر اقبال رحمۃ اللہ علیہ اور آج کا پاکستان‘‘ سیمینار کا انعقاد منہاج القرآن اکیڈمی نگہبان پورہ میں کیا گیا جس میں تحریک منہاج القرآن کے ضلعی ناظم رانارب نوازانجم اور میاں کاشف محمود نے خصوصی شرکت کی جبکہ دیگر مہمانوں میں میاں اکرام الحق طاہر، عبدالرشیداعوان، حاجی نصیراحمد، سلیمان غازی، ڈاکٹر خالد محمود، استخار احمد اور غلام محمد قادری بھی موجود تھے۔
تحریک منہاج القرآن کے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ انجینئر رفیق نجم نے فیصل آباد کا دورہ کیا جہاں انہوں نے تحریک منہاج القرآن کے کارکنان سے ملاقات کی۔ ان سے ملاقات کرنے والوں میں تحریک منہاج القرآن ضلع فیصل آباد کے ناظم رانا رب نواز انجم، غلام محمدقادری، میاں امجدقادری، خالدرفیق ایڈووکیٹ، جعفرحسین گجر، بوٹا گجر، اعجاز احمد ترہانہ، میاں ذوالفقار اور صدیق قادری شامل تھے۔
مورخہ 11 اپریل 2016ء تحریک منہاج القرآن فیصل آباد کے زیراہتمام ضرب علم سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں خصوصی شرکت تحریک منہاج القرآن کے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ انجینئر محمد رفیق نجم نے کی۔ اس موقع پر انجینئر محمد رفیق نجم نے کہا کہ اسلامی معاشرہ عدل و انصاف، برداشت اور انسانی حقوق کے احترام کے بغیر قائم نہیں ہو سکتا، کرپشن، معاشی استحصال، قتل و غارت گری، ناانصافی اور انتہا پسندی کافرانہ نظام کی پہچان ہیں۔
مورخہ 04 اپریل 2016ء کو تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام ضلی آفس فیصل آباد میں تنظیمی عہدیداران کا اجلاس بلایا گیا جس میں خصوصی شرکت تحریک منہاج القرآن کے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ انجینئر محمد رفیق نجم نے کی جبکہ کہ اجلاس میں بابر چوہدری، میاں کاشف محمود، رانا رب نوازانجم، بدر رمیض، رانا وحیدشہزاد، رانا ناصر اور مدثر فاروق بھی موجودتھے۔
تحریک منہاج القرآن پی پی65 فیصل آباد کے زیرِاہتمام اقبال ٹاؤن میں میلادِ مصطفیٰ صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس منعقد ہوئی جس سے تحریک منہاج القرآن کے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ دعوت مفتی ارشاد احمد سعیدی اور تحریک منہاج القرآن فیصل آباد کے ضلعی امیر سید ہدایت رسول قادری نے خطاب کیا۔ کانفرنس میں منہاج القرآن علماء کونسل فیصل آباد کے امیر علامہ عزیزالحسن اعوان، علامہ ریاض احمدکھرل، رانا رب نواز انجم، میاں کاشف محمود، زبیب مسعود شاہ اور کارکنان کی بڑی تعداد شریک تھی۔
تحریک منہاج القرآن کے طلبہ ونگ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ نے 29 مارچ 2016 کو سانحہ گلشن پارک لاہور میں شہید ہونے والوں کی یاد میں شمعیں روشن کیں، اور عقیدت و محبت کا اظہار کیا۔ اس موقع پر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ فیصل آباد کے ضلعی صدر شاہد سلیم، غلام محمد قادری، آصف عزیز، رانا کرامت علی اور عمران خان نے سانحہ گلشن پارک میں ہونے والے بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
تحریک منہاج القرآن فیصل آباد نے 25 فروری 2016 کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 65 ویں سالگرہ کے موقع پر سفیر امن سیمینار کا انعقاد کیا جس کی صدارات تحریک منہاج القرآن کے مرکزی صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کی۔ سمینار میں بشارت عزیز جسپال، انجینئر محمد رفیق نجم، سید ہدایت رسول قادری، میاں کاشف محمود، رانا رب نواز انجم سمیت تحریک منہاج القرآن کے عہدیداران و کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ ضلع فیصل آباد کی ایگزیکٹیو کونسل اجلاس 24 فروری 2016 کو منہاج القرآن یوتھ لیگ کے مرکزی سیکرٹری جنرل منصور قاسم اعوان کی سربراہی میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں منہاج القرآن یوتھ لیگ فیصل آباد ڈویژن کے صدر وحید شہزاد اور منہاج القرآن یوتھ لیگ ضلع فیصل آباد کے صدر شہزاد مصطفوی سمیت منہاج القرآن یوتھ لیگ فیصل آباد کے کارکنان اور عہدیداران نے شرکت کی۔
تحریکِ منہاج القرآن پناہ کے شریف کی طرف سے تحصیل چک جھمرہ کے اساتذہ کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا گیا جس میں اساتذہ سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات شریک تھیں۔ ظہرانے کی تقریب میں تحصیل چک جھمرہ کے مختلف پرائمری اور ہائی سکولز و کالجز کے 70 سے زائد اساتذہ نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن PP-71,72 کے زیراہتمام انقلاب آنے کو ہے کہ موضوع پر ٹریننگ ورکشاپ منعقد ہوئی جس کی صدارت صوبائی صدر چوہدری بشارت عزیز جسپال نے کی جبکہ خصوصی شرکت نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات پنجاب انجینئر محمد رفیق نجم نے کی۔ اس موقع پر پاکستان عوامی تحریک پنجاب کے صدر چوہدری بشارت عزیز جسپال نے بہترین ٹریننگ ورکشاپ منعقد کر نے پر تحریک منہاج القرآن P-71 کے صدر ملک سرفراز قادری P-72 کے صدر طارق محمود انجم کو مبارکباد پیش کی۔
منہاج ویلفیئر فاونڈیشن کے زیراہتمام شادیوں کی سالانہ اجتماعی تقریب میں 25 جوڑے رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے۔ تقریب میں شریک ہر دلہن کو ایک لاکھ روپے سے زائد مالیت کا سامان تحفے میں دیا گیا۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیراہتمام آرمی پبلک سکول پشاور کے شہید بچوں کی یاد اور اظہار عقیدت و محبت میں ضرب امن طلباء ریلی نکالی گئی۔ ریلی سے مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ سنٹرل پنجاب کے صدرمیاں عنصرمحمود، تحریک منہاج القرآن کے ضلعی ناظم رانا رب نواز انجم، صدر شاہدسلیم، ناصروارثی، محمد عامرگجر، محمدآصف عزیز، ملک سرفراز قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 16 دسمبر 2014 کو انسانیت کے دشمن اور سفاک دہشتگردوں نے پشاور میں معصوم بچوں کو شہید کر کے قومی تاریخ کا المناک سانحہ برپا کیا۔
آرمی پبلک سکول پشاور کے شہید بچوں کی پہلی برسی کے موقع پر ایم ایس ایم کے زیراہتمام فیصل آباد سمیت ملک بھر میں 55 اضلاع میں ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی ہوئی اور شمعیں روشن کر کے ننھے شہیدوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ تقریب میں آرمی پبلک سکول پشاور کے اساتذہ، بچوں اور والدین کے عزم اور حوصلے کو سلام پیش کیا گیا۔
پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ کے 27 ویں یوم تاسیس کے سلسلہ میں ڈسٹرکٹ بار قائد اعظم ہال فیصل آباد میں ’یوتھ امن کانفرنس‘ کا انعقاد کیا گیا، جس کے مہمان خصوصی پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ کے مرکزی صدر مظہر محمود علوی تھے۔ کانفرنس کا اہتمام پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ فیصل آباد نے کیا۔ کانفرنس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے تحریک منہاج القرآن فیصل آباد کے ضلعی ناظم حافظ رب نواز نے کہا کہ ’یوتھ امن کانفرنس‘ کا انعقاد کرنے پر نوجوان مبارکباد کے مستحق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن، جہالت اور دہشت گردی کے خاتمے میں نوجوان اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔
تحریک منہاج القرآن کے ضلعی ناظم رانا رب نوازانجم نے کہا ہے کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کا 20 دسمبرکو پاکستان آمد پر کارکن ان کا پرتپاک استقبال کرینگے۔ اندرون، بیرون ملک ان کے لاکھوں کارکنان آج بھی ان کی ایک آواز پر اپنا قومی سیاسی کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہیں۔ انقلاب کا سفر رکا ہے نہ ہی سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کا خون معاف کرینگے۔ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کو انصاف دلوانے اور قاتل حکمرانوں کو انصاف کے کٹہرے میں لا کر رہے گے۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.