سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن مرکز ماراتھو نا کے خطیب صوفی عبیداللہ چشتی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس مرکز کے قیام میں جس نے ذرہ برابر بھی حصہ ڈالا اللہ تبارک و تعالیٰ اس کی قبولیت فرمائے گا کیونکہ اللہ رب العزت نے فرمایا ہے کہ اللہ کی راہ میں جو بھی آپ لوگ حصہ ڈالتے ہیں اللہ تعالی اسے ضائع نہیں ہونے دیتا اور اس کا اجر آپ کو ضرور ملے گا
23 مارچ بروز اتوار دن 2 بجے منہاج پیس اینڈ اینٹی گریشن کونسل یونان کے زیر اہتمام ایک عظیم الشان یوم پاکستان سیمینارکا انعقاد ہوا جس میں اہل وطن نے بڑے جوش و خروش اور ولولے سے شرکت کی۔ مہمان خصوصی شفقت اللہ خان (سیکرٹری سفارتخانہ پاکستان ) نے اپنے عملے کے ساتھ شرکت کی، اس کے علاوہ منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے تمام ذیلی مراکز اور صحافی برادری (پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا) سے بھی خصوصی نمائندگی ہوئی۔
مرکز منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان (ریندی) میں 15 فروری 2014 بعد از نماز مغرب ایک عظیم الشان گیارہویں شریف کی محفل اور حضور پیر سیدنا طاہر علاوالدین القادری البغدادی کے عرس مبارک کا اہتمام کیا گیا جس میں عقیدت مندوں اور گرد ونواح سے لوگوں نے بھرپور شرکت کی۔
مرکز منہاج القرآن انٹرنیشنل (ریندی) یونان میں سفارتخانہ پاکستان اور تحریک منہاج القرآن کے باہمی تعاون سے یوم یکجہتی کشمیر بڑے جوش و خروش سے منایا گیا جس میں یونان بھر سے بلا تفریق تمام مذہبی، سیاسی، سماجی، صحافی برادری، کشمیری بھائیوں اور عوام الناس نے بھرپور شرکت کی۔سفارتخانہ پاکستان کی طرف سے سفیر پاکستان ڈاکٹر سعید خان مہمند(بطور مہمان خصوصی) اور سیکرٹری شفقت اللہ خان سمیت پورے عملے نے خصوصی شرکت کی۔
منھاج القرآن انٹرنیشنل یونان کی طرف سے ہر سال کی طرح امسال بھی عظیم الشان اٹھارہویں سالانہ میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس کا ( 26جنوری بروز اتوار دن 2 بجے کارپوریشن ہال نیکیا تھیون 245نزد ویلج پارک ) اہتمام کیا گیا، جس میں یونان بھر سے ہر مکتبہ فکر سے عاشقان مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سینکڑوں کی تعداد میں بھرپور شرکت کی۔
18 جنوری بروز ہفتہ بعد از نماز مغرب مرکز منہاج القرآن انٹرنیشنل (ریندی) یونان میں ہفتہ وار محفل بسلسلہ جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منعقد ہوئی جس میں لوگوں نے بھرپور شرکت کی، غلام مرتضیٰ قادری (ناظم منہاج القرآن یونان)، عامر علی قادری (نائب صدر منہاج القرآن یونان)، ارسلان خرم چیمہ (ناظم مالیات منہاج القرآن یونان)، مرزا محمد امجد جان (ناظم نشرواشاعت)، عادل شہزاد(صدر منہاج یوتھ لیگ)، شامیر امجد (ناظم یوتھ لیگ)، محمد آصف قادری (ناظم ممبر شپ) اور حاجی محمد الیاس (ناظم ویلفیئر) نے خصوصی شرکت کی۔
مورخہ 11 جنوری بروز ہفتہ بعد از نماز عصر مرکز منہاج القرآن انٹرنیشنل (ریندی) یونان میں سالانہ محفل نعت بسلسلہ جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا اہتمام کیا گیا جس میں یونان بھر سے عشاقان مصطفی اور ثناخوان مصطفی نے بھرپور شرکت کی۔ منہاج القرآن یونان کے تمام ذیلی مراکز نے بھی خصوصی شرکت کی، اس عظیم الشان محفل نعت کے سارے انتظامات ہر سال کی طرح امسال بھی حاجی محمد جاوید اقبال (ناظم لائبریری مرکز منہاج القرآن ریندی) اینڈ برادرز نے بخوبی سر انجام دئیے۔
منہاج پیس اینڈ اینٹی گریشن کونسل یونان کے زیراہتمام ایک عظیم الشان سالانہ کرسمس سیمینار مرکز منہاج القرآن انٹرنیشنل ریندی میں منعقد ہوا۔ جس میں وزارت مذہبی امور کے جنرل سیکریٹری یورگو کالانجی نے پروگرام میں خصوصی شرکت کی۔ علاوہ ازیں پاکستانی تنظیمات کی سرکردہ شخصیات، پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا، منہاج القرآن کی ذیلی تنظیمات کے صدور و ناظمین اور گریک کمیونیٹیز کے نمائندگان نے بھی شرکت کی۔
مورخہ 24 نومبر بروز اتوار بعد از نماز ظہر مرکز منہاج القرآن ریندی (یونان ) میں عظیم الشان سالانہ شہادتِ امام حسین کانفرنس کا اہتمام کیا گیا جس میں دور و نزدیک سے عاشقان اہل بیت اطہار نے سینکڑوں کی تعداد میں شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے پلیٹ فارم سے منہاج القرآن انٹرنیشنل ناروے کے ڈائریکٹر علامہ نور احمد نور نے اپنے دس روزہ دورہ میں یونان بھر میں منہاج القرآن کے مختلف ذیلی مراکز میں خطابات کئے۔
مورخہ 13نومبر بروز بدھ بعد از نماز مغرب مرکز منہاج القرآن ریندی میں ایک عظیم الشان محفل بسلسلہ شہدائے کربلا کا اہتمام کیا گیا جس میں محبان اہل بیت اطہارنے بھرپور شرکت کی
مورخہ 19اکتوبر2013 بروز ہفتہ بعد نماز عصر مرکز منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان(ریندی)میں ایک عظیم الشان محفل پاک بسلسلہ شکرمنعقد ہوئی جس میں گردو نواح سے لوگوں کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔ محمد عرفان قادری نے تلاوت قرآن پاک سے اس کا آغاز کیا
ادب مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، ادب صحابہ کرام اور ادب اولیاء رحمتہ اللہ علیہ کے موضوع پر علامہ خالد محمود قادری نے کہاکہ صحابہ کا مرتبہ ایسا اعلیٰ ہے کہ ساری کائنات کے اولیائے کرام، قطب اور ابدال بھی مل کر ایک صحابی کے مرتبے کو نہیں پہنچ سکتے
مرکز منہاج القرآن انٹرنیشنل (ریندی) یونان میں ہفتہ وار محفل کا اہتمام کیا گیا جس میں منہاج ویلفیئر فاونڈیشن کے پلیٹ فارم سے کوپن سکیم کے تحت عمرے کی ٹکٹ حاصل کرنے والے خوش نصیب عابد علی کو صدر منہاج القرآن انترنیشنل یونان رانا محمد وقار خان نے عمرے کا ٹکٹ پیش کیا۔
مورخہ 14 اگست بروز بدھ شام 5 بجے مرکز منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان ریندی میں منھاج پیس اینڈ انٹی گریشن اور منہاج یوتھ لیگ کے تعاون سے ایک عظیم الشان جشن آزادی سیمینار کا اہتمام کیا گیا جس میں اہل وطن نے سینکڑوں کی تعداد میں شرکت کی جن میں تمام سیاسی، سماجی، صحافی، وینس ٹی وی کی ٹیم، تکبیر ٹی وی کی ٹیم اور مذہبی جماعتوں نے بھرپور شرکت کی۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.