سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
کالج آف شریعہ کی بزم منہاج کے زیراہتمام ڈاکٹر ظہور اللہ الازھری کے اعزاز میں خصوصی اعزازی تقریب 12 جنوری 2009ء کو منعقد ہوئی۔ ڈاکٹر ظہور اللہ الازھری کی پی ایچ ڈی کی تکمیل پر یہ تقریب تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ کے کانفرنس ہال میں منعقد ہوئی۔ تقریب کی صدرات پرنسپل ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے کی۔
مورخہ 7 جنوری کو گوشہ درود کی ماہانہ مجلس ختم الصلوٰۃ علی النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور شہادت امام حسین علیہ السلام کانفرنس کا پروگرام ایک ساتھ منعقد ہوا۔ اس پروگرام کو شہادت امام حسین رضی اللہ عنہ کے حوالے سے خصوصی طور پر منعقد کیا گیا تھا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام ہونے والے شہراعتکاف 2009ء میں ملک بھر سے ہزاروں کی تعداد میں خواتین نے شرکت کی۔ منہاج القرآن گرلز کالج میں منعقد ہونے والے شہر اعتکاف میں امسال اعتکاف 2009ء کو تنظیمی و تربیتی اعتکاف کا نام دیا گیا تھا۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ کے زیراہتمام نئے سال 2009ء کو خوش آمدید کہنے اور ملکی و قومی اور امت مسلمہ کی سلامتی کے لیے شب التجاء 31 دسمبر 2008ء کو منعقد ہوئی۔
منہاج یونیورسٹی کے کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز میں استقبال محرم الحرام کے سلسلہ میں محفل نعت و تقریری مقابلہ مورخہ 30 دسمبر 2008ء کو منعقد ہوا۔ بزم منہاج کے زیراہتمام ہونے والے اس پروگرام کی صدرات منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے ممبر صاحبزادہ حسین محی الدین قادری نے کی۔
پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام مورخہ 24 دسمبر کو قائد اعظم (رح) کے یوم ولادت کے حوالے سے قومی سیمینار ’’قائد اعظم کا پاکستان (عدم تکمیل کے اسباب)‘‘ مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں ہوا۔ سیمینار کی صدارت صاحبزادہ حسین محی الدین القادری نے کی جبکہ ڈاکٹر فرید پراچہ مہمان خصوصی تھے۔
تحریک منہاج القرآن اور مسلم کرسچئین ڈائیلاگ فورم کے زیراہتمام ہیپی کرسمس کی تقریب 18 دسمبر 2008 ء کو منعقد ہوئی۔ امریکی قونصلیٹ کے پرنسپل آفیسر برائن ڈی ہنٹ اور صاحبزادہ حسین محی الدین قادری تقریب میں مہمان خصوصی تھے۔
ولکھا چرچ کی 155ویں سالگرہ کے موقع پر خصوصی تقریب مورخہ 13 دسمبر 2008ء کو منعقد ہوئی۔ پاسٹر مجید ایبل کی دعوت پر منہاج القرآن انٹرنیشنل کے سہ رکنی وفد ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، جی ایم ملک اور سہیل احمد رضا نے اس تقریب میں خصوصی شرکت کی۔
گوشہ درود کی ماہانہ مجلس ختم الصلوٰۃ علی النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا روحانی اجتماع 4 دسمبر کو گوشہ درود کے ہال کی چھت پر منعقد ہوا۔ امیر تحریک مسکین فیض الرحمن درانی نے پروگرام کی صدارت کی جبکہ ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی مہمان خصوصی تھے۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ کے 20ویں یوم تاسیس کے موقع پر مورخہ 30 نومبر 2008ء بروز اتوار صبح 10 بجے ایوان اقبال کمپلیکس لاہور آل پاکستان یوتھ سمینار میں منعقد ہوا۔ یہ سیمینار منہاج القرآن یوتھ لیگ اور اقبال اکیڈمی پاکستان کے زیراہتمام ہوا جس کا عنوان شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے شعر کا موضوع "اسلام تیرا دیس ہے تو مصطفوی ہے" تھا۔
کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سٹڈیز منہاج یونیورسٹی میں بزم منہاج سیشن 08-2007ء کی اختتامی تقریب تقسیم انعامات مورخہ 27 نومبر 2008ء کو منعقد ہوئی۔ پرنسپل ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے اس تقریب کی صدارت کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام خواتین پر آئے روز ہونے والے مظالم کے خلاف پرامن احتجاجی مظاہرہ ہوا۔ یہ مظاہر مورخہ 21 نومبر 2008ء کو لاہور پریس کلب کے سامنے ہوا۔ جس میں سینکڑوں خواتین نے شرکت کی۔
بزم قادریہ منہاج یونیورسٹی کے زیراہتمام سالانہ محفل نعت 20 نومبر 2008ء کو ہوئی۔ اس پروگرام کو مرکزی سیکرٹریٹ میں گوشہ درود کے ہال کی چھت پر منعقد کیا گیا۔
چھٹی سالانہ محفل قرات و نعت بسلسلہ یوم وصال حضور قدوۃ الاولیاء شیخ المشائخ سیدنا طاہر علاؤالدین قدس سرہ العزیز القادری الجیلانی البغدادی
تحریک منہاج القرآن کی طرف سے جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما ڈاکٹر فرید پراچہ کو خصوصی عشائیہ دیا گیا۔ اس سلسلہ میں 18 نومبر 2008ء کو ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے اپنی رہائش گاہ ماڈل ٹاون میں معزز مہمان کے لیے ڈنر کا اہتمام کیا۔ ڈاکٹر فرید پراچہ نے چار رکنی وفد کیساتھ اس دعوت میں شرکت کی۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.