سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
ڈاکٹر طاہرالقادری کی ہدایات کے مطابق منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے امدادی سامان کے ٹرکوں کی پہلی کھیپ متاثرہ اضلاع کو روانہ کر دی گئی۔ 15سو خاندانوں کیلئے خوراک اور ادویات راجن پور، ڈی جی خان اور مظفر گڑھ کی سیلاب سے شدید متاثرہ 25 یونین کونسلوں کی طرف روانہ کی گئی ہیں۔
منہاج انٹرنیٹ بیورو، تحریک منہاج القرآن نے آفیشل ویب سائٹ www.minhaj.org کا نیا عربی ورژن www.minhaj.org/arabic لانچ کر دیا۔ ویب سائٹ کا افتتاح مورخہ 7 اگست 2015 کو چیئرمین سپریم کونسل تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے منہاج انٹرنیٹ بیورو (MIB) کے سٹاف سے میٹنگ کے دوران کیا۔ انہوں نے منہاج انٹرنیٹ بیورو کی ٹیم کو اس عظیم کاوش پر خصوصی مبارکباد دی۔
تحریک منہاج القرآن کے ڈائریکٹوریٹ آف امور خارجہ نے نئی ویب سائٹ www.minhajoverseas.com لانچ کر دی۔ ویب سائٹ کا افتتاح مورخہ 7 اگست 2015 کو چیئرمین سپریم کونسل تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے منہاج انٹرنیٹ بیورو (MIB) کے سٹاف سے میٹنگ کے دوران کیا۔
منہاج ایجوکیشن سوسائٹی تحریک منہاج القرآن کا وسیع تعلیمی نیٹ ورک ہے، جس کے تحت ملک بھر میں لاکھوں بچے علم کے زیور سے آراستہ ہو رہے ہیں، جس کا منہ بولتا ثبوت فیصل آباد انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری بورڈ کے میٹرک کے سالانہ امتحانات میں دوسری پوزیشن محمد عمر رول نمبر 530843 نے حاصل کی ہے۔ منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کے چیئرمین ڈاکٹر حسین محی الدین القادری، مینجنگ ڈائریکٹر پروفیسر عابد چودھری کی طرف سے محمد عمر کو خصوصی مبارکباد پیش کی گئی۔
مسیحی پیشوا پوپ فرانسس کی جانب سے ویٹی کن سٹی کی کونسل برائے بین المذاہب مکالمہ کے نمائندہ نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کو عیدالفطر کا پیغام پہنچایا۔ ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل کی دعوت پر انٹرفیتھ وفد نے مرکزی سیکرٹریٹ کا وزٹ کیا۔ وفد میں فادر ولیم، پاسٹر روکی جوزف، پاسٹر کاشف یوئیل بھٹی اور پنڈٹ بھگت لال شامل تھے۔
شہر اعتکاف میں شرکاء کی علمی و روحانی تربیت کے لیے روزانہ تربیتی حلقہ جات کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ خواتین اعتکاف گاہ میں منہاج ویمن لیگ کی اسکالرز خواتین شرکاء کو لیکچرز دیتی ہیں۔ تربیتی حلقہ جات کا انعقاد ظہر کی نماز کے بعد کیا جاتا ہے۔ ان حلقہ جات میں فکری، علمی اور فقہی موضوعات پر لیکچرز ہوتے ہیں۔ تربیتی حلقہ جات کے لیے باقاعدہ نصاب مقرر کیا گیا ہے۔
22 رمضان المبارک کو جمعۃ المبارک کا روحانی اجتماع منعقد ہوا، جس میں ہزاروں خواتین نے نماز جمعہ باجماعت ادا کی۔ خواتین کے لیے جمعہ کے اجتماع کا آغاز دوپہر ساڑھے بارہ بجے ہوا۔ اس موقع پر جامع المنہاج سے ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا جمعہ کے اجتماع سے خصوصی خطاب خواتین کے پنڈال میں بھی براہ راست دکھایا گیا۔
منہاج ویمن لیگ نے خواتین شہراعتکاف میں 22 رمضان المبارک کی شب سالانہ محفل ذکر و نعت کا اہتمام کیا۔ طاق رات کی مناسبت منعقدہ یہ محفل نماز تروایح کے بعد شروع ہوئی اور سحری سے پہلے دو بجے تک جاری رہی۔ محفل ذکر و نعت کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا۔ سلسلہ نعت میں منہاج نعت کونسل اور اعتکاف میں شریک خواتین بہنوں نے اپنی خوبصورت آواز میں ثناء خوانی کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ نے شہر اعتکاف 2015ء کی خواتین اعتکاف گاہ میں شرکت کرنے والی معتکفات کے لیے میڈیکل کیمپ قائم کیا ہے۔ ڈاکٹر نوشانہ حمید کی نگرانی میں کام کرنے والی میڈیکل کمیٹی اس میڈیکل کیمپ کی نگرانی کر رہی ہے۔ کیمپ کا مقصد معتکفات کو بروقت طبی سہولیات کی فراہمی ہے۔ میڈیکل کمیٹی کی سربراہی کلثوم قمر کر رہی ہیں۔ ان کے ہمراہ نائب سربراہ کی ذمہ داری حمیرا خالد نبھارہی ہیں۔ مرکزی کمیٹی کی معاونت کے لیے تمام اعتکاف گاہ کے تمام ہالز میں بھی میڈیکل کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں۔
ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے معتکفین سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اصحاب رسول رضی اللہ عنہم اخوت و محبت کے لازوال رشتے میں بندھے ہوئے تھے، یہ عظیم انسان حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے براہ راست تربیت یافتہ تھے، انکی شخصیت کی تعمیل اور کردار کی تشکیل خود معلم اعظم حضور سرور کونین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمائی تھی۔ حکمت اور دانائی حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے گھر کی باندی تھی۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے شہراعتکاف میں 8 جولائی بیس رمضان المبارک کی شب افتتاحی خطاب کیا۔ جس میں انہوں نے سورہ فاتحہ اور سورہ البقرہ میں سے منتخب آیات کا درس قرآن دیا۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا دنیا میں ہماری سب کی بقاء اور عافیت قرآن میں ہے۔ اللہ کے قرآن کو ایسے ماننا کہ پھر کسی شک کی گنجائش نہ رہے۔ شک اور تردد میں پڑنے کی بجائے قرآن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے فرمان پر جم جانے میں ہی ہماری سلامتی ہے۔
پاکستان عوامی تحریک (علامہ اقبال ٹاؤن سیکٹر سی) لاہور کے زیراہتمام منہاج القرآن کے تمام فورمز کا ورکرزکنونشن مورخہ 4 جولائی2015 کو منعقد کیا گیا جو کہ محمد سرور قادری کی رہائش گاہ پر شام 6 بجے منعقد ہوا۔ پروگرام کی صدارت راجہ زاہد محمود (مرکزی رہنما پاکستان عوامی تحریک پنجاب) نے کی جبکہ مہمان خصوصی سینئر امیر تحریک حنیف قادری اور ناظم TMQ لاہور حافظ غلام فریدنے بھی شرکت کی۔
حرمین شریفین کے بعد اسلامی دنیا کے سب سے بڑے شہر اعتکاف کی تیاریاں اپنے آخری مراحل میں پہنچ چکی ہیں اندرون و بیرون ملک سے ہزاروں خواتین و حضرات الگ الگ جگہوں پر اعتکاف بیٹھیں گےرمضان المبارک کے آخری عشرے اور بالخصوص شہر اعتکاف کو لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دیا جائے 60 انتظامی کمیٹیوں کے سربراہان کے درمیان کوآرڈینیشن کیلئے کنٹرول روم بنانے کا بھی اعلان ہزاروں معتکفین کیلئے 30 ڈاکٹرز پر مشتمل ٹیم اور 10 ایمبولینسز ہمہ وقت موجود ہوں گ۔
مؤرخہ 22 جون 2015ء کو منہاج انٹرنیٹ بیورو کے سٹاف کی چیئرمین سپریم کونسل تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سےملاقات ہوئی، جس میں انہوں نے تحریک کی مرکزی ویب سائٹ www.minhaj.org کے نئے ورژن کا افتتاح فرمایا۔ اس موقع پر صدر پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر رحیق احمد عباسی اور سینئر نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات شیخ زاہد فیاض بھی موجود تھے۔
مرکزی نظامت تربیت منہاج القرآن کے زیراہتمام 14 جون 2015 کو منہاج ٹریننگ اکیڈمی لاہور میں بچوں کی تربیت کے لیے دوسرا ماہانہ کڈز فیسٹول کا انعقاد کیا گیا۔ کڈز فیسٹول میں حسب سابق آغوش اور لاہور سے 150 سے زائد بچے اور بچیاں شریک ہوئیں۔ کڈز فیسٹول میں بچوں سے متعلقہ دلچسپی کے امور تلاوت، نعت، کوئز اور فن خطابت سرانجام دیے گئے جن میں بچوں نے بھرپور حصہ لیا، اس کے علاوہ بچوں کی تربیت کے لیے اسلامک کارٹونز اور اسلامک وڈیوز بھی دیکھائی گئیں جن میں بچوں نے بھرپور دلچسپی ظاہر کی
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.