سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
میزبان چیئرمین پاکستان غربا پارٹی ممتاز حسین نیازی اور ان کے جملہ احباب نے 23 دسمبر کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے ایجنڈے ’سیاست نہیں ریاست بچاؤ‘ کی بھرپور حمایت اور شرکت کو یقینی بنانے کا وعدہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ پنجاب کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی 3500 مکمل گھروں پر مشتمل ہے، جن کے تمام رہائشی 23 دسمبر کو مینار پاکستان آئیں گے۔
نیشنل فاؤنڈیشن برائے ماحولیاتی تعلیم و تحقیق کے زیراہتمام ایمبیسیڈر ہوٹل لاہور میں Divine Religions and Environment کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈائریکٹر انجینیئر ممتاز حسین کے علاوہ مختلف مذاہب کے سکالرز نے شرکت کی۔ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل سہیل احمد رضا نے تحفظ ماحولیات میں مذاہب عالم کی تعلیمات پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کا ہر مذہب انسان کی بہتری پر زور دیتا ہے۔
آستانہ عالیہ اوچ شریف سے حضرت پیر سید نفیس الحسن شاہ 3 دسمبر 2012ء کو تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ تشریف لائے۔ آپ کی یہ آمد منہاج القرآن علماء کونسل کی خصوصی دعوت پر تھی۔ مرکزی سیکرٹریٹ میں آپ کو پروقار انداز میں خوش آمدید کہا گیا۔ پیٹرن آفس میں صاحبزادہ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری اور صاحبزادہ ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کے ساتھ پیر سید نفیس الحسن شاہ کی ملاقات ہوئی۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیراہتمام لاہور کے کالجز اور یونیورسٹیز کے ہزاروں طلبہ نے نظام انتخاب میں تبدیلی کیلئے پریس کلب تا ایوان اقبال ہاتھوں کی زنجیر بنائی۔ طلباء موجودہ نظام انتخاب کے خلاف پرجوش نعرے لگا رہے تھے۔ طلباء نے ایوان اقبال اور مقامی ہوٹل کے درمیان سڑک پر لفظ CHANGE لکھ کر قوم کوموجودہ نظام انتخاب کے خلاف مؤثر پیغام دیا۔ تحریک منہاج القرآن کی فیڈرل کونسل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین القادری کے آنے پر طلباء نے انتہائی نظم کا مظاہرہ کرتے ہوئے لفظ CHANGE کی حالت میں کھڑے رہتے ہوئے ان کا پر تپاک استقبال کیا۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کی جاگو لاہور مہم کے ساتویں روز ٹاؤن شپ مارکیٹ میں دعوتی سرگرمیاں کی گئیں، بزم منہاج اور منہاج ٹی وی کی معاونت سے عوام الناس کو بیداری شعور کا پیغام اور 23 دسمبر کی دعوت پہنچائی گئی، مارکیٹ میں ایک ریلی بھی نکالی گئی جس کی قیادت نائب صد ر ایم ایس ایم انجینئر محمد حنیف مصطفوی، سیکرٹری انفارمیشن ایم ایس ایم رضی طاہر، صدر بزم منہاج راجہ محمد اویس منصف نے کی
سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری 23 دسمبر کو اس ملک میں رائج کرپٹ نظام انتخاب کے خلاف باقاعدہ جدوجہد کا آغاز کریں گے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی آمد پر پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا عوامی استقبال کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے مختلف ٹی وی چینلز پر روح پرور اور قوم کی آواز بن کر پاکستان کے موجودہ انتخابی نظام کو فرسودہ، غلامانہ اور مفاد پرستانہ نظام قرار دیکر 65 سال سے جو خواب دیکھا جا رہا تھا، اس کی حقیقی ترجمانی کر دی ہے۔
منہاج القرآن یوتھ رائیونڈ ٹاؤن کے زیراہتمام یوتھ کنونشن منعقد ہوا۔ جس میں منہاج القرآن یوتھ لیگ کے رفقاء، وابستگان اور علاقہ کے مختلف شعبہ جات کے معززین نے بھرپور شرکت کی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی ناظم اعلی تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر رفیق احمد عباسی اور مرکزی صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ چودھری بابر علی تھے۔ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تبدیلی کا وقت آج ہے اگر آج بھی ہم تبدیلی نہ لاسکے تو شاید پھر زندگیوں میں یہ وقت دوبارہ نہ آئے۔ انہوں نے کہا ڈاکٹر طاہرالقادری سیاست نہیں ریاست بچانے کا ایجنڈا لے کر پاکستان تشریف لا رہے ہیں۔ 23 دسمبر کا دن پاکستان میں حقیقی تبدیلی کا دن ہے اور تبدیلی کی آرزو رکھنے والے 23 دسمبر کو مینار پاکستان پہنچ کر کرپٹ انتخابی نظام کے خلاف جدوجہد میں شامل ہو جائیں گے۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ منہاج یونیورسٹی لاہور کے زیراہتمام یونیورسٹی گراؤنڈ میں نظام انتخاب کیخلاف اظہار یکجہتی کیلئے طلبہ نے ہاتھوں کی زنجیر بنائی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ ہم موجودہ انتخابی نظام کے خاتمے کیلئے متحد ہیں۔ اس پروگرام کو انعقاد کرنے میں ایم ایس ایم منہاج یونیورسٹی کے کوآرڈینیٹر عتیق چوہدری، محمد فہیم، ذیشان و دیگر طلبہ نے اہم کردار ادا کیا۔
29 نومبر 2012 دوپہر 2 بجے چیف کوآرڈینیٹر عوامی لائرز موومنٹ پاکستان، نعیم الدین چودھری ایڈووکیٹ نے منہاجینز کے تعاون سے وکلاء کو ایشیاء ہوٹل لکشمی چوک لاہور میں پر تکلف ظہرانہ دیا۔ اس ظہرانہ میں تقریبا 85 وکلاء شریک ہوئے۔
مورخہ 29 نومبر 2012ء کو مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ اور بزم منہاج کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز لاہور کے زیراہتمام جاگو لاہور مہم کے چھٹے روز کوٹھا پنڈ، جوہر ٹاؤن اور مون مارکیٹ میں دعوتی سرگرمیاں کی گئیں، کثیر تعداد میں طلبہ ایک ریلی کی صورت میں دعوتی مہم پر گئے اور ہر ہر دوکان پر جا کر لوگوں کو 23 دسمبر 2012ء کو مینار پاکستان پر ہونے والے عظیم الشان ’سیاست نہیں ریاست بچاؤ‘ کنونشن اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی پاکستان آمد کے حوالے سے لٹریچر بھی تقسیم کیا۔
تحریک منہاج القرآن پنجاب کے زیراہتمام پنجاب کوآرڈینیٹرز کا خصوصی اجلاس 29 نومبر 2012ء کو مرکزی سیکرٹریٹ میں ہوا۔ یہ اجلاس شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے عوامی استقبال کی مہم کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے حوالے سے منعقد تھا۔ اجلاس کی صدارت منہاج القرآن فیڈرل کونسل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کی۔ ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض اور ناظم منہاج القرآن پنجاب علامہ احمد نواز انجم نے اجلاس میں خصوصی شرکت کی۔
نائب امیر تحریک منہاج القرآن علامہ محمد صادق قریشی نے کہا کہ یزیدنے اسلام کی تعلیمات کو مسخ کرنے کی کوشش کی جو امام حسین علیہ السلام کو گوارہ نہ ہوا اور انہوں نے اپنے خاندان کی قربانی دے کر اسلام کو ہمیشہ کیلئے زندہ کردیا۔ انہوں نے کہا کہ حضرت امام حسین کے عمل سے صبر و رضا، استقامت اور قربانی کے عظیم رویوں نے جنم لیا اور آج ساری انسانیت ان مثبت رویوں سے فیضیاب ہورہی ہے۔ حضرت امام حسین علیہ السلام آج غیر مسلموں کیلئے بھی اتنے ہی معزز ہیں جتنے مسلمانوں کیلئے، ایسا اس لیے ہے کہ انہوں نے اپنے عمل سے انسانیت کا سر فخر سے بلند کردیا۔
ڈاکٹر اقبال رحمۃ اللہ علیہ نے مغربی جمہوریت کے مقابل اسلام کا حقیقی تصور جمہوریت دیا۔ پاکستان میں جمہوریت کی موجودہ شکل ڈاکٹر اقبال رحمۃ اللہ علیہ کے تصور جمہوریت سے متصادم ہے۔ اس لئے ہمارا معاشرہ تنزلی کی بدترین تصویر پیش کر رہا ہے۔ ڈاکٹر اقبال رحمۃ اللہ علیہ کا تصور جمہوریت یہ ہے کہ ملک کے غریب عوام امیروں پر ٹیکس لگائیں۔ اقبال ایسی سیاست کے قائل تھے جو ریاست کو استحکام اور عوام کو خوشحالی دے۔ موجودہ نظام انتخاب مستقبل کے اقبال و جناح کو دفن کئے جا رہا ہے اور یہ نظام شیطانی جمہوری ہے جس کے خلاف ڈاکٹر طاہر القادری نے موثر آواز بلند کر دی ہے۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیراہتمام جاگو لاہور مہم ایام عاشورہ کے بعد دوبارہ شروع کر دی گئی ہے، ماڈل ٹاؤن لنک روڈ پر 28 نومبر 2012ء کو سینکڑوں طلبہ نے بیداری شعور کا پیغام دیا اور عوام الناس کو بتایا کہ جب تک یہ نظام نہیں بدلو گے تبدیلی نہیں آئے گی، نظام بدلنے کیلئے 23 دسمبر کو مینار پاکستان آئیں، طلبہ کی قیادت نائب صدر ایم ایس ایم انجینئر محمد حنیف مصطفوی، سیکرٹری انفارمیشن ایم ایس ایم رضی طاہر، صدر بزم منہاج سیشن 12-2011 راجہ محمد اویس منصف اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر منہاج سپورٹس ڈیپارٹمنٹ چوہدری منیر حسین نے کی۔
صدر فیڈرل کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی ولولہ انگیز قیادت میں وطن عزیز میں تبدیلی جلد آئیگی جو پاکستان کو ایشیاء کا باوقار اور خوشحال ملک بنا دے گی۔ انہوں نے کہا کہ تبدیلی وقت کی ضرورت بن چکی ہے، مینارِ پاکستان پر ہونیوالے تاریخی اجتماع میں لاکھوں محبِ وطن پاکستانی ملک سے کرپشن کے محافظ مقتدر طبقے کے خاتمے کا عہد کریں گے۔ موجودہ انتخابی نظام سے سوسال تک بھی کوئی تبدیلی نہیں آئیگی۔ تبدیلی کیلئے موجودہ انتخابی نظام کے خلاف بغاوت کرنا ہوگی۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.