سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
نائب ناظم پنجاب چوہدری قمر عباس دھول نے مورخہ 15 اکتوبر 2012ء کو حلقہ پی پی 264 کے امیدوار چوہدری غلام مرتضیٰ اعوان سے حاجی محمد انور مغل کی رہائش گاہ پر خصوصی میٹنگ کی۔ اس میٹنگ کا مقصد مختلف سیاسی و سماجی شخصیات کو پاکستان میں رائج بدترین اور کرپٹ نظام سے نجات کے لیے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا پیغام دینے کے ساتھ ساتھ پاکستان عوامی تحریک کی بیدارئ شعور مہم میں شانہ بشانہ چلنے کی دعوت دینا تھا۔
کنونشن کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے نائب ناظم دعوت تحریک منہاج القرآن تحصیل چوبارہ سید فخر حسین شاہ نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت بدترین مشکلات کا سامنا ہے جس کی وجہ پاکستان کا الیکشن سسٹم ہے۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں جاری سیاسی محاز آرائی کا عروج کی طرف جانا اس بات کا اشارہ ہے کہ مقتدر طبقات نے الیکشن کے نام پر عوام کو ذبح کرنے کا اختیار حاصل کرنے کے انتظامات مکمل کر لئے ہیں۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ لیہ کے زیراہتمام پرامن عظمت مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس میں علاقے بھر سے سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ ریلی کی قیادت تحریک منہاج القرآن لیہ، منہاج القرآن یوتھ لیگ اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ لیہ کے عہدیداران اور کارکنان نے کی۔
تحریک منہاج القرآن لیہ کے زیراہتمام مورخہ 3 جون 2012ء بروز اتوار عظیم الشان بیداری شعور ورکرز کنونشن کا انعقاد ہوا، جس میں قائمقام ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض اور امیر تحریک پنجاب احمد نواز انجم مہمان خصوصی تھے۔
تحریک منہاج القرآن فتح پور چک نمبر 251/ ٹی ڈے اے کے زیراہتمام خصوصی جلسہ کا اہتمام کیا گیا۔ اس جلسہ کا عنوان "عظمت صاحب قرآن و شان قرآن" تھا۔ جس کی صدارت منہاج القرآن کی نظامت دعوت کے مرکزی ناظم رانا محمد ادریس قادری نے کی۔ تقریب میں منہاج القرآن فتح پور کے قائدین کے علاوہ علماء و مشائخ کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔ ہزاروں شرکاء بھی پروگرام میں موجود تھے۔
تحریک منہاج القرآن کے منہاج ٹی وی نے انٹرنیٹ سے اپنی نشریات کا آغاز کر دیا ہے۔ جس کے بعد ملک کے بعض شہروں اور حصوں میں اسے کیبل نیٹ ورک کے ذریعے بھی پیش کیا جا رہا ہے۔ چوک اعظم لیہ میں منہاج ٹی وی کی نشریات بذریعہ کیبل نیٹ ورک کا آغاز ہو چکا ہے۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ اور منہاج القرآن یوتھ لیگ فتح پور لیہ کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا جس کی قیادت تحریک منہاج القرآن لیہ کے ضلعی ناظم محمد نواز قادری نے کی۔ علاوہ ازیں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سالگرہ تقریب بھی منعقد ہوئی جس میں سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔
مورخہ 26 فروری 2012ء کو چک نمبر 301 فتح پور لیہ میں محفل میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منعقد ہوئی جس ضلعی ناظم تحریک منہاج القرآن لیہ محمد نواز قادری نے خصوصی خطاب کیا۔
تحریک منہاج القرآن چوک اعظم لیہ کے زیراہتمام 26 فروری 2012ء کو جشن میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سالگرہ کا مشترکہ پروگرام منعقد ہوا۔ جس میں علامہ ثناء اللہ باروی اور خضر حیات نے خصوصی خطاب کیا۔
تحریک منہاج القرآن چوک اعظم لیہ کے زیراہتمام محفل میلاد اور قائدڈے کا خصوصی پروگرام 19 فروری 2012ء کو چک نمبر 283/TDA منعقد ہوا، جس کی صدارت منہاج القرآن علماء کونسل کے مرکزی ناظم سید فرحت حسین شاہ نے کی جبکہ مقامی ممبر قومی اسمبلی سید ثقلین شاہ بخاری مہمان خصوصی تھے۔
تحریک منہاج القرآن فتح پور لیہ کے زیر اہتمام میلاد مارچ کا انعقاد کیا گیا جس کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے کیا گیا اس کے بعد حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں ہدیہ نعت پیش کی۔اس میلاد مارچ میں تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام ہونے والی "عالمی میلاد کانفرنس" کے حوالے سے بھی فلوٹ کے ذریعے سے لوگوں کو آگاہ کیا گیا۔
لیہ میں اجتماعی شادیوں کی تقریب کے موقع پر37 متاثرین سیلاب کو امدادی چیکس اور مکانات کی تعمیر کے بعد علامتی چابیوں کی تقسیم کی تقریب منعقد ہوئی۔ افتخار شاہ بخاری، رانا فیاض احمد خان، احمد نواز انجم و دیگر عہدیداران نے متاثرین میں چیکس تقسیم کیے اور گھروں کی علامتی چابیاں پیش کی گئیں۔ اس موقع پر میڈیا کے نمائندئے بڑی تعداد میں موجود تھے۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام 21 جولائی 2011ء لیہ میں سیلاب 2010ء کے 20 متاثرہ خاندانوں کے دس جوڑوں کی شادیوں کی اجتماعی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں مرکزی قائدین کے علاوہ علاقہ کی معروف شخصیات نے شرکت کی۔
منہاج ويلفيئر فاونڈيشن ليہ کے زيراہتمام متاثرين سيلاب کے ليے ٹينٹس تقسيم کيے گئے۔ اس حوالے سے ليہ ميں ايک خصوصي کيمپ لگايا گي، جہاں بہترين اور قيمتي ٹينٹ سيلاب زدگان کو فراہم کيے گئے۔ يہ ٹينٹ لاہور سے پاک چائنہ مشينري والوں نے منہاج ويلفيئر فاونڈيشن کو عطيہ کيے تھے۔
منہاج انٹرنيٹ بيورو کے content manager صابر حسين بھٹي کي والدہ محترمہ 16 مئي 2010ء کو انتقال کر گئيں تھيں۔ ان کي رسم قل ميں شرکت کے ليے منہاج القرآن علماء کونسل کے ناظم سيد فرحت حسين شاہ کي قيادت ميں مرکزي قائدين کا 6 رکني وفد چوک اعظم ليہ گيا۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.