سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن ملتان کے زیراہتمام منہاج القرآن انٹرنیشنل کے 40 ویں یوم تاسیس کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں سرپرست تحریک مخدوم شہباز ہاشمی، ضلعی صدر پاکستان عوامی تحریک میجر اقبال چغتائی، صدر متحدہ میلاد کونسل مرزاارشدالقادری، رکن الدین ندیم حامدی، مفتی سعیداختر، قاری توفیق حامدی، سید حسنین بخاری، ندیم قادری، عثمان سجاد اوردیگر نے شرکت کی۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے ملتان میں بھی اجتماعی قربانی کا بندوبست کیا، مقامی قائدین و کارکنان نے قربانی کا گوشت پیک کر کے مستحقین تک پہنچایا۔ اس بات کو یقینی بنایا گیا کہ کوئی بھی ضرورت مند خالی ہاتھ نہ جائے اور قربانی کی استطاعت نہ رکھنے والے سفید پوش افراد اور خاندانوں کو گھر کی دہلیز تک قربانی کا گوشت پہنچایا جائے۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے ملتان (ہیڈ کوارٹر) میں بھی اجتماعی قربانی کا بندوبست کیا، مقامی قائدین و کارکنان نے قربانی کا گوشت پیک کر کے مستحقین تک پہنچایا۔ اس بات کو یقینی بنایا گیا کہ کوئی بھی ضرورت مند خالی ہاتھ نہ جائے اور قربانی کی استطاعت نہ رکھنے والے سفید پوش افراد اور خاندانوں کو گھر کی دہلیز تک قربانی کا گوشت پہنچایا جائے۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے ملتان میں فیز ٹو کے ذریعے 200 مستحق گھرانوں میں راشن پہنچایا ہے جبکہ تمام تر سرگرمی بغیر کسی تشہیر کے کی گئی تاکہ مستحق افراد کی عزت نفس بھی مجروح نہ ہو۔ یقیناً مخلوق خدا کی بھلائی سب سے بہترین عبادت کا درجہ رکھتی ہے۔ ہم اسی جذبے کے ساتھ شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری کی زیرسرپرستی میں اس عظیم مشن کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔
قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی ہدایت پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور تحریک منہاج القرآن کے دیگر فورمز ملک بھر میں مستحق گھرانوں تک راشن پیکج، ماسک اور سینیٹائزر پہنچا رہے ہیں۔ یاسر ارشاد دیوان، مخدوم شہباز شاہ ھاشمی، محمد عمر چشتی، ملک محمد زمان اعوان، سعید احمد بخاری، محمد ندیم اور تحریک منہاج القرآن ملتان ہیڈ کوارٹر کی متحرک ٹیم نے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن ملتان کی طرف سے 300 سے زائد مستحق خاندانوں میں راشن بیگز تقسیم کیے۔ لوگوں کی عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے خوراک گھروں کی دہلیز تک پہنچائی اور تصاویر سے بھی اجتناب کیا گیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین القادری نے اپنے دورہ ملتان کے دوران بانی متحدہ میلاد کونسل و مرکزی میلاد کمیٹی رکن الدین ندیم حامدی سے ملاقات کی اور انکی والدہ محترمہ کی وفات پر اظہار تعزیت کیا۔
چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے ملتان میں زیرِ تعمیر جامع مسجد منہاج القرآن و ایجوکیشنل کمپلیکس کا وزٹ کیا۔ اس موقع پر ناظم اعلیٰ منہاج القرآن خرم نواز گنڈاپور، ڈاکٹر زبیر اے خان، یاسر ارشاد دیوان راؤ عارف رضوی و دیگر قائدین اور کارکنان بھی موجود تھے۔ اس موقع پر چیئرمین سپریم کونسل نے پراجیکٹ کے قیام و تکمیل پر تحریک منہاج القرآن ملتان کی پوری ٹیم کو مبارکباد دی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی فیڈرل کونسل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین القادری نے منہاج یونیورسٹی لاہور میں متحدہ میلاد کونسل کے بانی اور مرکزی میلاد کمیٹی کے صدر رکن الدین ندیم حامدی سے انکی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مرحومہ کی بخشش و مغفرت وبلندی درجات کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی۔
تحریک منہاج القرآن ضلع ملتان کے زیراہتمام قائد تحریک شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 69 ویں سالگرہ پر قائدڈے تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پرسرپرست تحریک مخدوم شہباز ہاشمی، ضلعی ناظم زمان خان اعوان، میجر محمد اقبال چغتائی، احمد کاظمی، مفتی سعید اختر، انجینئر جواد صادق اور دیگر رہنماوں نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن ملتان کے زیراہتمام بارہویں سالانہ مشعل بردار میلاد ریلی نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت نائب ناظم اعلیٰ منہاج القرآن جنوبی پنجاب سردار شاکر مزاری نے کی۔ ریلی میں منہاج القرآن ملتان کے کارکنان، قائدین سمیت علماء و مشائخ، سیاسی، سماجی و مذہبی شخصیات، متحدہ میلاد کونسل اور تحریک صوبہ ملتان کے مرکزی قائدین نے بھی شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن نے عالمی سطح پر علمی و تحقیقی میدان میں ایک عظیم انقلاب برپا کیا ہے۔ دنیا بھر میں پھیلے ہوئے تعلیمی ادارے منہاج القرآن کی علم دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ ان خیالات کا اظہار تحریک صوبہ ملتان کے مرکزی چیئرمین راؤ عبدالقیوم شاہین نے تحریک منہاج القرآن کوٹ عباس شہید کے زیراہتمام گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول کوٹ میلا رام میں پوزیشن ہولڈر طلباء میں شیخ الاسلام میڈل تقسیم کرنے کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔
تحریک منہاج القرآن ملتان کے وفد نے سرپرست تحریک مخدوم شہباز شاہ کی قیادت میں وائس چانسلر ایم این ایس زرعی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر راؤ آصف علی سے ملاقات کی اور ڈاکٹر طاہرالقادری و ڈاکٹر حسین محی الدین القادری کی جانب سے کتب کا تحفہ پیش کیا۔ وفد میں مرکزی میڈیا کوارڈینیٹر راؤ محمد عارف رضوی اورضلعی ناظم تربیت ارشد قادری شامل تھے۔
تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نوراللہ صدیقی نے ملتان میں زیرتعمیر جامع مسجد منہاج القرآن اورمنہاج ایجوکیشنل کمپلیکس کا دورہ کیا۔ اس موقع پر مرکزی رہنما عین الحق بغدادی، مرکزی میڈیا کوارڈینیٹر راؤ محمد عارف رضوی اور ضلعی صدر یاسر ارشاد دیوان بھی ان کے ہمراہ تھے۔
سانحہ ماڈل ٹاؤن کے پانچ سال مکمل ہونے پر تحریک منہاج القرآن، پاکستان عوامی تحریک اور منہاج القران ویمن لیگ کے زیراہتمام یوم شہداء کی تقریبات کا انعقاد ہوا، تعزیتی تقاریب، قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا اور شہداء کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ منہاج القرآن ملتان کے صدر یاسر ارشاد دیوان نے کہا ہے کہ شہداء ماڈل ٹاؤن کا خون ہمارے اوپر قرض ہے۔ ہم اپنے کسی شہید اور زخمی کو نہیں بھولے۔ آخری سانس تک اپنا عہد وفا نبھائیں گے۔
تحریک منہاج القرآن کے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات سردار شاکر مزاری نے تحریک منہاج القرآن ملتان ڈویژن کے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہداء ماڈل ٹاؤن نے قربانیوں کی عظیم تاریخ رقم کی، شہداء ماڈل ٹاؤن ہمارا فخر ہیں انکی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ہم نے پانچ سال تک قانونی جنگ لڑی ہے اور انصاف کے حصول تک یہ جنگ جاری رہے گی۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.