سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے مرکزی نائب صدر انجینئر محمد حنیف مصطفوی نے گزشتہ روز 4 دسمبر 2012ء کو بہاولپور کا دورہ کیا جہاں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ ا ستحصالی نظام کی وجہ سے عام پا کستانی کو عدل، انصاف اور روزگار میسر نہیں ہے۔ مو جودہ الیکشن سسٹم انڈسٹر ی بن چکا ہے۔ موجودہ الیکشن سسٹم میں ہر امیدوار ایک سیٹ کے لیے 15 سے 20 کروڑ روپے خر چ کر کے اسمبلی میں جا تا ہے۔ اس کے بعد بھی اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ وہ اسمبلی میں جا کر عوام کے حقوق، عدل و انصاف اور حق کی بات کرے گا تو اس کی عقل پر پردہ ہے کیو نکہ یہاں تو الیکشن میں انویسٹمینٹ اس لیے کی جاتی ہے کہ اسمبلی میں پہنچ کر قومی وسائل کو لوٹ کر اثاثہ جات بنائے جائیں۔
مورخہ 25 نومبر 2012ء کو مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیراہتمام طلبہ اور عوام الناس کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا پیغام پہنچانے کے لیےکارنر میٹنگ کا اہتمام کیا گیا، جس میں محمد جنید قادری نے طلبہ سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی پاکستان آمد کی غرض و غایت پر روشنی ڈالی۔
ریلی کے شرکاء سے اظہار خیال کرتے ہوئے مرکزی کوآرڈینیٹر میڈیکل کالجز مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ ڈاکٹر فاروق ملک نے کہا کہ توہین آمیز فلم کی نمائش مذموم عمل ہے جس سے پوری دنیا کے مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے۔ اگر ایسے واقعات پر قابو نہ پایا گیا اور اس کا فوری تدارک نہ ہوا تو دنیا ہولناک خطرات سے دوچار ہو سکتی ہے۔
درس عرفان القرآن کے دوسرے روز علامہ محمد اعجاز ملک نے "اقامت دین میں خواتین کا کردار" کے موضوع پر خصوصی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام خواتین کے حقوق کا سب سے بڑا علمبردار ہے، جس نے خواتین کو نہ صرف معاشرے میں نہایت مفید مقام دلایا بلکہ ان کے حقوق بھی مقرر کیے۔ منہاج القرآن ویمن لیگ خواتین کے حقوق اور معاشرے میں قابل عزت مقام دلانے کی خاطر ملکی اور بین الاقوامی سطح پر کوشاں ہے۔
تحریک منہاج القرآن ضلع ملتان کے زیراہتمام 5 روزہ دروس عرفان القرآن کا انعقاد کیا گیا، درس عرفان القرآن کے پہلے دن علامہ فیاض بشیر قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اسلام کے نام پر معرض وجود میں آیا تھا، مگر بدقسمتی سے اتنے سال گزرنے کے بعد بھی ہم ظلم و جبر کی چکی میں پس رہے ہیں۔ اس وقت پاکستان میں قائم موجودہ نظام کرپٹ اور استحصالی طبقے کی نمائندگی کرتا ہے۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ کے مرکزی نائب صدر محمد طیب ضیاء نے مورخہ 13 جولائی 2012ء سے 23 جولائی 2012ء تک تنظیمی وزٹ کیا۔ اس دوران انہوں نے ملتان ڈویژن اور بہاولپور ڈویذن میں تنظیم سازی، اعتکاف کے ٹارگٹس اور تنظیم نو کی۔ ملتان ڈویژن میں انہوں نے شاہ رکن عالم ٹاؤن، موسی پاک شہید ٹاؤن، بوسن ٹاؤن، وہاڑی، میلسی ، خانیوال، عبدالحکیم، لودہراں اور کہڑورپکا کا وزٹ کیا، جبکہ بہاولپور ڈویژن میں حاصل پور، چشتیاں شریف، ہارون آباد، میکلوڈ گنج اور ڈونگہ بونگہ کا وزٹ کیا۔
نظامت تربیت تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام ملتان شریف میں مورخہ 30 اور 31 مئی 2012ء کو 2 روزہ ٹریننگ کیمپ برائے معلمات آئیں دین سیکھیں منعقد ہوا۔ جس میں مرکزی ناظم عرفان القرآن کورس محمد شریف کمالوی نے خصوصی شرکت کی
منہاج القرآن ویمن لیگ ملتان کے زیراہتمام مورخہ 22 جنوری 2012 کو رضا ہال (ملتان) میں سیدہ زینب رضی اللہ عنہا کانفرنس منعقد ہوئی جس میں ملتان کے تمام ٹاؤنز سے سینکڑوں خواتین شریک ہوئیں۔ اس پروگرام میں منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی نائب ناظمہ ساجدہ صادق اور نائب ناظمہ دعوت نائلہ جعفر نے خصوصی شرکت کی۔
6 جون 2011ء کو آئیں دین سیکھیں کورس کے انعقاد کے لیے کالج آف شریعہ سے تین اسکالرز کو ملتان بھیجا گیا، جن میں محبوب عالم سعیدی، حافظ عطاء المصطفیٰ اور نفیس الحسن شامل تھے۔ کورس کا افتتاح حافظ محمد شریف کمالوی (مرکزی انچارج آئیں دین سیکھیں کورس) نے کیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کوٹ عباس شہید ملتان کے زیراہتمام ماہ ربیع الاول کی حسین ساعتوں میں مورخہ 27 فروری 2011ء کو ایک عظیم الشان محفل میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا گیا جس میں دور و نزدیک سے 500 سے زائد خواتین نے شرکت کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ ملتان نے "ملتان آرٹ کونسل " میں ’’خواتین اسلام کانفرنس‘‘ کا انعقاد کیا۔ جس کا مقصد خواتین اسلام کے رول کو اجاگر کرنا اور آج کی خاتون کے کردار اور اس کی اہمیت کو زیر بحث لانا تھا۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.