سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن دھد و بسراء کے زیراہتمام منہاج فری ڈسپنسری کا افتتاح مورخہ 29 مئی 2011ء کو کیا گیا۔ افتتاح عبدالرحمن بھٹی سرپرست تحریک منہاج القرآن تحصیل ڈسکہ، چوہدری اشفاق احمد بسراء اور حاجی سلیم سلہری نے کیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ دھدو بسراء کے زیراہتمام مدرسہ فاطمۃ الزہرہ للبنات کا افتتاح مورخہ 29 مئی 2011ء کو ہوا۔ افتتاح منہاج القرآن ویمن لیگ دھدو بسراء کی سرپرست زبیدہ بیگم نے کیا۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ کے مرکزی سینئر نائب صدر اشتیاق حنیف مغل 28 مئی 2011ء کو سیالکوٹ پہنچے تو منہاج القرآن یوتھ لیگ کی ضلعی ٹیم نے ان کا استقبال کیا۔ اس کے بعد انہوں نے ضلع و تحصیل سیالکوٹ کی ٹیم کہ ہمراہ یونین کونسل گوندل کا وزٹ کیا اور تنظیم سازی کی۔
22 مئی 2011 ء کو منہاج ماڈل سکول چونڈا تحصیل پسرور کی افتتاحی تقریب منعقد کی گئی، جس کی صدارت ناظم تعلیمات منہاج ایجوکیشن سوسائٹی محمد شاہد لطیف نے کی۔
تحریک منہاج القرآن دھدو بسراء تحصیل ڈسکہ کے زیراہتمام 26 مارچ 2011ء کو سالانہ غوث اعظم کانفرنس منعقد ہوئی،خصوصی خطاب شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے شاگرد رشید علامہ ثناء اللہ ربانی نے کیا۔
تحریک منہاج القرآن ساہکے و ٹالیاں کے زیراہتمام مورخہ 12 مارچ 2011ء کو محفل میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں خصوصی خطاب نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن علامہ رانا محمد ادریس قادری نے خصوصی خطاب کیا۔
منہاج ماڈل سکول بھوپالوالہ (سیالکوٹ) میں سالانہ امتحان 2011ء کے نتائج کا اعلان کرنے کے لئے تقریب تقسیم انعامات 7 مارچ 2011ء کو منعقد ہوئی، جس میں ناظم تعلیمات منہاج ایجوکیشن سوسائٹی شاہد لطیف قادری مہمان خصوصی تھے۔
تحریک منہاج القرآن ڈسکہ کے زیراہتمام ماہ ربیع الاول کے موقع پر یکم ربیع الاول تا 11 ربیع الاول میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خوشی میں جلوس نکالے گئے۔ جس میں تحصیل ڈسکہ کے ناظم تربیت افضال احمد چیمہ کی زیر نگرانی چلنے والے سکول سر بلند کیپمس ڈسکہ کے طلبہ اور دیگر عشاق مصطفےٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے شرکت کی۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی60 ویں سالگرہ کی تقریب منہاج القرآن یوتھ لیگ سیالکوٹ کے زیر اہتمام 20 فروری کو ضلعی دفتر منہاج القرآن یوتھ لیگ مجاہد روڈ پر منعقد ہوئی۔ جس کی صدارت ضلعی امیر تحریک منہاج القرآن محمد سلیم بٹ نے کی۔
فروغ عشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لیے کوشاں تحریک منہاج القرآن ڈسکہ کے زیرانتظام "منہاج القرآن سیل سنٹر" کا افتتاح مورخہ 25 فروری 2011ء کو کیا گیا۔ اس موقع پر تحریک منہاج القرآن ڈسکہ کے زیراہتمام ایک خوبصورت تقریب کا انعقاد کیا گیا
منہاج القرآن ویمن لیگ تحصیل ڈسکہ کے زیراہتمام مختلف مقامات پر عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سلسلہ میں پروگرام منعقد کیئے گئے۔ اسی سلسلے میں مورخہ 20 فروری 2011ء کو صفدر علی بٹ کی رہائش گاہ پر ایک محفل نعت منعقد کی گئی۔ جس میں صغریٰ بی بی مہمان خصوصی تھیں۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 60 ویں سالگرہ کے موقع پر پوری دنیا کی طرح پاکستان بھر میں بھی ’’قائد ڈے‘‘ تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔ اس سلسلہ میں تحریک منہاج القرآن تحصیل ڈسکہ کے زیراہتمام ’’قائد ڈے‘‘ کی خصوصی تقریب ڈسکہ میں منعقد کی گئی۔ جس میں تحصیل بھر کے تمام یونین کونسل کے ناظمین و صدر نے خصوصی شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن بیڑ تحصیل ڈسکہ کے زیراہتمام مورخہ 17 فروری 2011ء کو عظیم الشان محفل میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منعقد ہوئی جس میں تحصیل بھر کے کارکنوں اور معزز مہمانوں نے شرکت کی۔ پروگرام میں خصوصی خطاب رانا محمد ادریس قادری نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل نے کیا۔
تحریک منہاج القرآن ڈسکہ کے زیراہتمام عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا خصوصی مشعل بردار جلوس 13 فروری 2011ء کو نکالا گیا۔ جلوس نماز مغرب کے بعد مسجد شہیداں سے میلاد چوک تک نکالا گیا۔ جس میں شہر بھر سے شرکاء کی بڑی تعداد موجود تھیں۔
تحریک منہاج القرآن ڈسکہ تحصیل ڈسکہ کی یونٹ دھدو بسراء کے زیرانتظام 6 فروری یکم ربیع الاول بروز اتوار استقبال ماہ میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سلسلہ میں مشعل بردار جلوس اور پانچ روزہ ضیافت میلاد کا اہتمام کیا گیا۔ جلوس کی صدارت محمد اسلم قادری صدر تحریک منہاج القرآن ڈسکہ ڈسکہ، اللہ رکھا قادری ناظم تحریک منہاج القرآن ڈسکہ ڈسکہ اور حاجی سلیم سلہری کوآرڈینیٹر حلقہ درود نے کی۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.