سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے کنٹری ڈائریکٹر سید امجد علی شاہ نے مرکزی قائدین کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے ہر سال ماہ مقدس میں ہزاروں مستحق خاندانوں کی راشن کی صورت میں مدد کی جاتی ہے اس سال بھی مستحقین کے لیے راشن کے خصوصی بیگ تیار کروائے گئے ہیں، راشن کی خریداری میں اشیاء کے معیار کا خاص خیال رکھا جاتا ہے۔ مستحقین کیلئے اسی معیار کا راشن خریدا جاتا ہے جو ہم اپنے لئے خریدتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی ہدایت اور چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی سرپرستی میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن مستحقین میں انسانی اور اسلامی جذبہ کے تحت راشن کی تقسیم کو یقینی بنا رہی ہے۔
تحریک منہاج القرآن کے شعبہ ریسورسز اینڈ ڈویلپمنٹ کی طرف سے محترم طارق سلطان کو حلال روزگار کمانے اور اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے کے لیے رکشہ ڈونیٹ کیا گیا جس کی چابی تحریک منہاج القرآن کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے اپنے ہاتھوں سے دی۔ اس موقع پر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا کہ فی زمانہ کسی کو رزق حلال کمانے کے لیے پاؤں پر کھڑا کرنا بہت بڑی نیکی اور انسانی ہمدردی ہے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے مولانا وحید الدین خان کی رِحلت پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں شیخ الاسلام نے کہا ہے مولانا کی وفات عالمِ اسلام کے لیے ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔ مرحوم تقریباً ایک صدی تک پورے خلوص کے ساتھ ترویج و فروغِ اِسلام کے لیے جہاد بالقلم میں مصروفِ عمل رہے۔ مولانا نے اِسلامی تعلیمات کو روایتی انداز کے بجائے عصری مقتضیات کے مطابق پیش کیا۔ بصائر و عبر کا اِظہار اور حقائقِ اِسلامیہ کا اِنکشاف ان کی تحریروں کا خاصہ تھا۔
تحریک منہاج القرآن کے بانی ممبر و سینئر رہنما علامہ حضرت پیر غالب پرویز لاہوری (مرحوم) کی یاد میں مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں کونسل آف فاؤنڈنگ اینڈ سنیئر ممبرز منہاج القرآن کے زیراہتمام 22 اپریل 2021ء کو تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اپنے آڈیو پیغام میں مرحوم کی تحریک منہاج القرآن کیلئے خدمات پر زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ تعزیتی ریفرنس میں تحریک منہاج القرآن کے سینئر، مرکزی، صوبائی، ضلعی رہنماؤں، علماء کرام، سماجی شخصیات، مرحوم کے صاحبزدگان محمد فاروق، محمد عثمان اور انکے دیگر عزیز و اقارب نے شرکت کی۔ شرکاء نے علامہ غالب پرویز لاہوری (مرحوم) کی دینی و سماجی خدمات پر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا۔
تحریک منہاج القرآن لاہور پی پی 165 کے زیراہتمام 20 اپریل 2021ء کو افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔ تحریک منہاج القرآن لاہور کے صدر حافظ غلام فرید نے افطار ڈنر میں خصوصی شرکت کی۔ علاوہ ازیں تحریک منہاج القرآن لاہور کے نائب صدر محمد اصغر ساجد، محمد افضل بھٹی، ملک محمد امجد، ماسٹر منور، شرافت علی، وسیم قادری، اصغر علی چشتی، راقب حسین، واجد علی سمیت پی پی اور یونین کونسل کے عہدیداران نے بڑی تعداد میں شریک تھے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے معتمدِ خاص، دیرینہ رفیق اور منہاج القرآن انٹرنیشنل کے بانی رکن پیر غالب پرویز لاہوری سفرِ آخرت پر روانہ ہوگئے ہیں۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔ پیر غالب پرویز لاہوری (مرحوم) ایک درویش صفت اور ہمہ وقت خدمتِ خلق کے جذبے سے سرشار رہنے والے انسان تھے۔ آخری وقت تک مصطفوی مشن کا درد ان کے سینے میں موجزن رہا اور وہ دین کی خدمت میں مصروفِ عمل رہے۔ اللہ رب العزت ان کی مساعی ہائے جمیلہ کو قبول فرمائے اور ان کے درجات اَعلیٰ عِلیین میں بلند فرمائے۔ (آمین)
جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن لاہور کے فاضل حافظ محمد شاهد خان الازہری نے عالم اسلام کی قدیم ترین درسگاہ ازهر الشریف سے ایم فل مکمل کر لیا۔ ایم فل کی تکمیل پر جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے پرنسپل اور اساتذہ و طلبہ نے حافظ محمد شاهد خان الازہری کو مبارکباد پیش کی ہے اور ان کی کامیابیوں کے لیے دعا کی ہے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے منہاجینز ڈے کے موقع پر منعقدہ خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منہاجینز تحریک منہاج القرآن کے مصطفوی مشن کے فروغ کے لئے عظیم خدمات انجام دے رہے ہیں۔ یوں تو سب کی خدمات قابل تحسین ہیں مگر منہاجینز تحریک کے ماتھے کا جھومر ہیں اور میرے فکر کے امین اور وارث ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یہ جان کر بے حد خوشی ہوئی ہے کہ 40 منہاجینز مختلف یونیورسٹیوں سے پی ایچ ڈی کی ڈگریاں حاصل کر چکے ہیں اور اتنے ہی تعداد ڈگری مکمل کرنے کے قریب ہیں۔ منہاجینز زندگی کے ہر شعبہ میں لائق تحسین خدمات انجام دے رہے ہیں۔
ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں تحریک منہاج القرآن کی رابطہ مہم کے نتیجے میں مدارس کی کثیر تعداد نظام المدارس پاکستان سے الحاق کر چکی ہے اور علماء کرام نظام المدارس پاکستان سے الحاق کروانے کے لیے قونسلر نظام المدارس پاکستان پروفیسر یاسر اقبال سے رابطہ کر رہے ہیں۔ حالیہ دنوں میں علامہ صوفی صفدر صدیقی معصومی کا پارہ ٹاؤن پیرمحل میں قائم ادارہ جامعہ نوریہ قدوسیہ عرفان القرآن، نظام المدارس پاکستان میں رجسٹر ہوا ہے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری تحریک منہاج القرآن کے پلیٹ فارم سے چار دہائیوں سے سیرت النبی ﷺ اور قرآن و سنت کے علوم کے فروغ کے لئے کوشاں ہیں اور اس باب میں سینکڑوں کتب تصنیف کر چکے ہیں ان کی تحقیق و تصنیف کا مرکز و محور سیرت طیبہﷺ کا فروغ ہے۔ ہر ادنیٰ و اعلی بے عمل اور با عمل مسلمان حضور نبی اکرم ﷺ سے والہانہ محبت اور عقیدت رکھتا ہے۔ عام آدمی کےعقیدت پر مبنی ان جذبات کو عمل کے قالب میں ڈھالنے کے لئے شیخ الاسلام حضور نبی اکرم ﷺ کی شخصیت کے ہر گوشے کو ضبط تحریر میں لائے ہیں۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے رمضان المبارک کے آغاز پر اسلامیان پاکستان اور پوری امت مسلمہ کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ رمضان المبارک تزکیہ اور ضبط نفس کا مہینہ ہے۔ امت اس ماہ مقدس کو اپنے لئے مہلت اور غنیمت سمجھے۔ نماز پنجگانہ، نماز تراویح کی ادائیگی اور مستحقین کی مدد کے ذریعے اللہ کو راضی کیا جائے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ روزہ تزکیہ نفس واصلاح احوال کے حوالے سے ایک عظیم عبادت ہے۔ اللہ رب العزت کا کروڑ ہا شکر ہے کہ ہمیں اپنی زندگی میں پھر سے رمضان المبارک کی بابرکت گھڑیاں نصیب ہوئی ہیں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کویت جنرل کونسل کا آن لائن اجلاس مورخہ 11 اپریل 2021 کو صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل کویت محترم حاجی عبدالرشید صاحب کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کویت کی مرکزی مجلس عاملہ، زونل تنظیمات اور جملہ فورمز کے ممبران نے بھرپور شرکت کی۔ موجودہ حالات کے پیش نظر یہ اجلاس آن لائن کیا گیا جس میں سب احباب کو آن لائن کنکٹ کرنے کے لئے نومنتخب ناظم عمومی محترم اصغر علی نے خصوصی کاوش کی۔
تحریک منہاج القرآن مدینہ ٹاون چکوال کے زیراہتمام 3 اپریل 2021ء کو بعد نمازِ مغرب جامعہ اسلامیہ مدینۃ العلم میں ماہانہ حلقہ درود و سلام منعقد ہوا۔ حلقہ درود کی محفل کا آغاز تلاوت کلامِ مجید اور بارگاہِ رسالتمآب ﷺ میں ہدیۂ درود و سلام پیش کرنے سے ہوا۔ بعد ازاں جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے فاضل محمد رضا طاہر نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتاب زکوۃ و صدقات کا تعارف پیش کیا اور زکوۃ ادا کرنے کے فضائل پر گفتگو کی۔ محفل کا اختتام دعا سے ہوا اور شرکاء کی تواضع پرتکلف عشائیہ سے کی گئی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیراہتمام استقبال رمضان المبارک کے حوالے سے تربیتی کیمپ منہاج اسلامک سنٹر کھوائی چنگ میں منعقد کیا گیا جس میں منہاج القرآن ہانگ کانگ کے عہدیداران، رفقاء اور عوام الناس نے بھرپور شرکت کی۔ تلاوت قرآن مجید اور نعت شریف کے بعد فضائل رمضان المبارک کے حوالے سے علامہ محمد ظہیر نقشبندی نے گفتگو کی۔ علامہ حافظ محمد طیب شمیم نے شرکاء کو سحری، افطار، تینوں عشروں کی دعائیں، تسبیح تراویح، دعائے شب قدر یاد کرائیں۔
الحاج شیخ محمد جمیل رحمۃ اللہ علیہ کی یاد میں جامع مسجد شیخ الاسلام ماڈل ٹاؤن لاہور میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس اور محفل قرآن خوانی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ الحاج شیخ محمد جمیل قادری شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے دستِ راست اور تحریک منہاج القرآن کے بانی ممبر تھے، انہوں نے کہا کہ حاجی شیخ محمد جمیل قادری جیسے مخلص، عاشقِ رسول ﷺ اور دینِ اسلام کی تعلیمات کی ترویج و اشاعت میں حصہ لینے والے اہل اللہ کے ایثار اور عملی کاوشوں کے باعث آج تحریک منہاج القرآن دنیا بھر کے مسلمانوں کے لئے ذریعہ علم و ہدایت ہے۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.