سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل برلن (جرمنی) مرکز میں 17 اکتوبر 2020 بروز ہفتہ کو منہاج القرآن کے 40 ویں یومِ تاسیس کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں منہاج القرآن انٹرنیشنل جرمنی کے عہدیداروں، رفقاء نے شرکت کی۔ تقریب میں خواتین اور بچوں بھی شامل ہوئے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے ویں یوم تاسیس کے موقع پر 17 اکتوبر 2020 کو تحریک کے عظیم الشان تعلیمی پراجیکٹ مدینۃ الزاہرا بریڈ فورڈ برطانیہ میں ”استقبال ربیع الاول اور یوم تاسیس ِ تحریک کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان اسلامک سنٹر رہندی میں 17 اکتوبر 2020ء کو منہاج القرآن انٹرنیشنل کے 40 ویں یوم تاسیس کی پرقوقار تقریب منعقد ہوئی۔ پروگرام میں نقابت کے فرائض غلام عباس مصطفوی نے ادا کیے، تلاوت قرآن پاک کی سعادت قاری عاقب جاوید نے حاصل کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کینیڈا کے زیراہتمام تحریک منہاج القرآن کے 40 ویں یوم تاسیس کی تقریب جامع المصطفیٰ میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر منہاج القرآن انٹرنیشنل کینیڈا کے صدر کامران رشید اور دیگر قائدین و کارکنان نے تقریب میں شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن کا 40 واں یوم تاسیس منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے زیراہتمام منایا گیا۔ ڈائریکٹر منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس پروفیسر علامہ حسن میر قادری نے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسلام میں 40 کا عدد بہت خاص ہے۔
تحریک منہاج القرآن ملتان کے زیراہتمام منہاج القرآن انٹرنیشنل کے 40 ویں یوم تاسیس کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں سرپرست تحریک مخدوم شہباز ہاشمی، ضلعی صدر پاکستان عوامی تحریک میجر اقبال چغتائی، صدر متحدہ میلاد کونسل مرزاارشدالقادری، رکن الدین ندیم حامدی، مفتی سعیداختر، قاری توفیق حامدی، سید حسنین بخاری، ندیم قادری، عثمان سجاد اوردیگر نے شرکت کی۔
سب سے پہلے تحریک منہاج القرآن کو 40 سال مکمل کرنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، یہ 40 سال بہت اہم ہیں، اس دوران جو تحقیق و تدوین پر کام کیا گیا، اس کا مخالفین بھی اعتراف کرتے ہیں۔ تحریک منہاج القرآن نے مسلکی تفریق کے بغیر خالصتا علمی کام کیا۔ منہاج القرآن کے دنیا بھر میں جو ریسرچ سنٹر، سکولز اور یونیورسٹی تحقیق کے میدان میں سرفہرست ہیں۔
میں شہباز سینئر تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست ان کی تحریک منہاج القرآن کے 40 ویں یوم تاسیس پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، ان کی انسانیت و مذہب کے لیے خدمات قابل تحسین، تحریک منہاج القرآن کا نیٹ ورک پورے یورپ میں ہے، جو نوجوانوں کو سیدھا راستہ دکھا رہا ہے۔
ادارہ منہاج القرآن سے میری وابستگی کم و بیش 4 عشروں پر محیط ہے، ادارہ منہاج القرآن کی تشکیل سے بھی پہلے جب آپ نے شادمان میں درس قرآن شروع کیا تو میں اس میں شامل تھا۔ میں ان کا شریک مشاورت بھی ہوں، میں ان کی ابتدائی ٹیم میں شامل تھا۔
منہاج القرآن کو آج 40 سال ہو گئے ہیں، ان 40 سال میں بہت بہترین کام جو منہاج نے کیا ہے، وہ ایجوکیشن پر کام ہے۔ یہ بہت ہی قابل تعریف کام ہے، جو پروفیسر ڈاکٹر طاہرالقادری کا کام ہے۔ پروفیسر صاحب نے دنیا بھر میں امن کا پیغام دیا ہے۔ مجھے 10 اور 15 سال ہو گئے ہیں کہ میں منہاج القرآن کے ایجوکیشن ورک کو فالو کر رہا ہوں۔
میں منہاج القرآن کے 40 برس کی خدمت کا سفر مکمل کرنے پر ڈاکٹر علامہ طاہرالقادری صاحب کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ ڈاکٹر صاحب نے اپنی قیادت سے، اپنی قرآن فہمی، علم و عمل سے انسان کو انسان سے جوڑنے کی جو کوشش کی ہے، ان کے عملی کام صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں ہیں، اس پر میں انہیں مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
میں منہاج القرآن منہاج القرآن کے 40 ویں یوم تاسیس پر ڈاکٹر طاہرالقادری اور ان کے تمام متعلقین کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ ڈاکٹر صاحب نے جتنی تحقیق کی اور جو محبت اہل بیت اور رسول کریم کی شان بیان کرنے کا جو بیڑا اٹھایا ہے، وہ قابل ستائش ہے۔
آج جناب شیخ الاسلام طاہرالقادری صاحب کے مشن پر بات کرنا چاہوں گا، جس کا پودا 1980 میں لگایا گیا، مجھے حضرت واصف علی واصف کا یہ قول یاد آگیا کہ استقامت ہی سب سے بڑی کرامت ہے۔
علامہ طاہرالقادری ایک ایسی شخصیت ہیں، جنہوں نے اپنی خدمات اور تعلیم و تربیت گاہوں سے لوگوں کے اندر ایک شعور پیدا کیا۔ انہوں نے قوم کے اندر بہت پزیرائی کی، دنیا میں ان کی تحریک کے 40 سال مکمل ہوگئے ہیں۔
تحریک منہاج القرآن کے 40 ویں یوم تاسیس کے موقع پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری، ان کے کارکنان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ چار دہائیوں پر مشتمل اس تحقیق و کردار سازی کی جدوجہد میں تحریک منہاج القرآن نے دین اسلام کی خدمت کی ہے۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.