سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل جرمنی کے زیراہتمام آفنباخ میں 19 فروری کو ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 64 ویں سالگرہ کے موقع پر ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں منہاج القرآن کے رفقا اور عہدیداران کے علاوہ مختلف سیاسی، سماجی اور مذہبی تنظیمات کے عہدیداران نے بھی شرکت کی۔ ریٹائرڈ پروفیسر کرسچن ویلیام ٹیرول اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کی سعادت حمزہ طاہر نے حاصل کی جبکہ آقائے دو جہاں کی بارگاہ بے کس پناہ میں نعت رسول مقبول پڑھنے کی سعادت حاجی محمد افضل قادری نے حاصل کی۔
تحریک منہاج القرآن واہ کینٹ کے زیراہتمام سفیر امن کانفرنس سے مرکزی ناظم اعلی شیخ زاہد فیاض نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے عوام کو آئین کا شعور دیا اور اپنے حق کی خاطر آواز اٹھانے اور ظلم کو روکنے کی ہمت اور جرات کا حوصلہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا تھا کہ الیکشن آئین کی شق نمبر 62، 63 اور 218 کے مطابق کروائے جائیں تو مفید ہوں گے اور یہ بھی کہا تھا کہ دہشت گردوں سے مذاکرات کا فائد ے کے بجائے نقصان ہوگا، اس وقت اگر یہ بات مان لی جاتی تو آج قوم کو یہ دن دیکھنے نہ پڑتے۔
ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے 64 ویں یوم پیدائش کے موقع جہاں دنیا بھر میں تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کے تحت مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا وہاں پاکستان عوامی تحریک برطانیہ ویمن ونگ نے اپنے قائد کی سالگرہ کی خوشی کو ایک نئے انداز میں منانے کا عہد کیا، جس کے تحت برطانیہ بھر کے 6 بڑے شہروں میں پاکستان عوامی تحریک برطانیہ خواتین ونگ نے ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خدمات پر مبنی پمفلٹ اور تحائف راہگیروں میں تقسیم کیے، جو کہ ان کے لیے بہت زیادہ دلچسپی اور معلومات کے حصول کا باعث بنے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی، بریشیاء میں عالمی سفیر امن ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 64 ویں سالگرہ کی مناسبت سے پروقار دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان عوامی تحریک اور منہاج القرآن کے عہدیدران کے علاوہ پاکستانی کمیونٹی کے معززین نےبھی شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد آقا کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حضور ہدیہ عقیدت پیش کیا گیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ وقار احمد قادری نے ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی علمی، سیاسی، مذہبی اور بین المذاہب امن ومحبت کےلیے خدمات کو اجاگر کیا۔
قصیدہ بردہ شریف اور تحریکی ترانوں کے ساتھ کیک کاٹا گیا جس کے بعد صاحبزادہ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے طلبہ کو قائد ڈے کی مبارکباد دی اور شیخ الاسلام کی صحت یابی کے لئے طلبہ کو دو دو نوافل کو معمول میں شامل کرنے کو کہا جس کے بعد آپ مصروفیات کی بنا پر منہاج یونیورسٹی بغداد کیمپس تشریف لے گئے۔ اس موقع پر پروفیسر محمد نواز ظفر چشتی نے شیخ الاسلام کی زندگی کے مختلف خوبصورت پہلوؤں پر روشنی ڈالی اور نصیحتی کلمات فرمائے۔ پروگرام کا اختتام مفتی عبدالقیوم خاں ہزاروی کی دعائیہ کلمات کے ساتھ ہوا
پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کے 64 ویں یوم پیدائش کو پاکستان سمیت دنیا کے 90 ممالک میں پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام منایا گیا۔ 19 فروری 2015ء کو گوجرانوالہ میں طاہر سلیم چغتائی ضلعی ناظم ممبر شپ تحریک منہاج القرآن گوجرانوالہ کے گھر پر ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں ڈاکٹر طاہرالقادری کی علمی فکری اور نظریاتی خدمات کو خراج تحسین پیش بھی کیا گیا۔ اس موقع پر شرکاء تقریب کو ڈاکٹر طاہرالقادری کی عالم اسلام کے حوالے سے خدمات پر ایک ڈاکومنٹری بھی دکھائی گئی جسے حاضرین نے بہت سراہا۔
تحریک منہاج القرآن تحصیل میکلوڈ گنج بہاولنگر کے زیراہتمام مورخہ 19 فروری 2015ء کو ڈاکٹر طاہرالقادری کے 64 ویں یوم پیدائش کے موقع پر پروقار دعائیہ تقریب کا اہتمام بابا فرید ہوٹل میں کیا گیا جس میں ناظم منہاج القرآن بہاولنگر شاہد نواز، صدر منہاج القرآن منچن آباد شبیر احمد اور علامہ خان مختار نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں رفقاء اور دھرنے میں شریک کارکنان کے علاوہ سول سوسائٹی سے بھی افراد نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کیا گیا۔
ضلعی جنرل سیکرٹری اقبال شاہ نے مختصر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے امن کے پیغام کو پوری دنیا میں عوام الناس تک پہچایا۔ آخر میں ڈاکٹر طاہر القادری کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور ہال میں موجود تمام کارکنان نے Happy Qauid Day کے نعرے لگائے۔ پروگرام کا اختتام ڈاکٹر طاہرالقادری کی صحت یابی، درازی عمر اور پاکستان میں مصطفوی انقلاب کا جلد سویرا طلوع ہونے کی دعائیں سے ہوا۔ پروگرام کے اختتام پر آنے والے مہمانوں کو ریفریشمنٹ کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔
19 فروری بروز جمعرات فاشزم، نسل پرستی اور اسلام فوبیا کے خلاف اتحادی جماعت کے ساتھ مختلف جماعتوں نے مل کر بارسلونا یونیورسٹی میں سیمینار منعقد کیا۔ جس میں منہاج القرآن ویمن لیگ سپین کی ناظمہ ادیبہ سعدیہ نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے اپنی تقریر میں گلی محلے میں بڑھتے ہوئے اسلام فوبیا پر گفتگو کی۔ انہوں نے اپنے خطاب میں حاظرین کو اس بات پر سوچنے کےلیے مجبور کر دیا کہ اگر اسلام کا مطلب امن ہے اور فوبیا کا مطلب خوف ہے تو کیا ہم امن سے ڈرتے ہیں، یا پھر ہم امن کے راستے کی بجائےخوف کے راستے پر چلنے کے خواہش مند ہیں۔
فیض الحسن (صدر منہاج القرآن انٹڑنیشنل بحرین)نے اپنے خطاب میں بین الاقوامی سطح پر امت مسلمہ کی حالت زار پر روشنی ڈالتے ہوئے شیخ الاسلام کو آخری کرن قرار دیا اور کہا کہ اس دور زوال میں ڈاکٹر صاحب اللہ تعالی کی حجت اور حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان اعجاز کا مظہر ہیں اور اللہ تعالی نے ڈاکٹر طاہرالقادری کو وہ اعجاز بخشا ہے جس کی تاثیر قلوب کے ذریعے ارواح تک چلی جاتی ہے، انہوں نے حاضرین محفل کو اس مصطفوی کارواں میں شامل ہونے کی دعوت دی اور کارکنان کو مشن کے ساتھ وابستہ رہنے پر مبارکباد دیتے ہوئے اس نعمت پر سجدہ شکر اداکرتے رہنے کی تلقین کی۔
تحریک منہاج القرآن لاڑکانہ ڈویژن کے زیراہتمام قائد ڈے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کیا گیا۔ تقریب کی صدارت صوبائی امیر تحریک منہاج القرآن سندھ مخدوم ندیم احمد ہاشمی نے کی جبکہ مہمان خصوصی ناظم اعلی تحریک منہاج القرآن شیخ زاہد فیاض اور راجہ ندیم تھے۔
چیئرمین طریقت فیڈریشن سید نجیب البشر الحسنی والحسینی نے اس موقع پر کہا کہ سیاست اور طریقت دونوں اسلام کا حصہ ہیں، جن میں سے کسی ایک کو ترک کرنے سے اسلام ادھورا رہ جاتا ہے۔ آخرت کی کامیابی کیلئے دنیا ضروری ہے اور دین اور دنیا دونوں ملنے سے اسلام مکمل ہوتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ منہاج القران انٹرنیشنل اور طریقت فیڈریشن دونوں تنظیمیں دنیا کو یہی درس دے رہی ہیں، دونوں تنظیموں کا ایک ہی مقصد اور ایک ہی ایجنڈا ہے۔ انہوں نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خدمات کو سراہتے کہا کہ شیخ الاسلام اس زمانے کے مجدد ہیں، انکی اتباع میں ہماری کامیابی ہے، انکی فکر اور ہماری سوچ ایک ہی ہے۔
پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام اولیائے اللہ کے مزارات پر بڑھتے ہوئے دہشت گردانہ حملے، ایمپلی فائر ایکٹ کے امتیازی استعمال بالخصوص خانقاہ سیدنا طاہر اعلاؤالدین الگیلانی رحمۃ اللہ علیہ دربار غوثیہ مچھ بلوچستان پر دہشت گردوں کے حملہ کے خلاف لاہور پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ احتجاجی مظاہرے میں سینکڑوں کارکنان نے شرکت کی۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے انقلاب اسلامی کی 36 ویں سالگرہ کے حوالے سے قومی دن کی تقریب سرینا ہوٹل اسلام آباد میں منعقد ہوئی، پاکستان میں ایران کے نامزد سفیر آغا علی رضا حقیقیان اور کلچرل قونصلر سفارت ایران آغاز شہاب الدین دارائی کی طرف سے خصوصی دعوت پر منہاج القرآن انٹرنیشنل کے وفد نے شرکت کی۔ وفد کی قیادت سیکرٹری جنرل منہاج القرآن انٹرنیشنل خرم نواز گنڈاپور نے کی، جبکہ ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز اور انچارج ایران ڈیسک سہیل احمد رضا بھی ان کے ہمراہ تھے۔ خرم نواز گنڈاپور نے سفیر اسلامی جمہوریہ ایران کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی جانب سے قومی دن کی مبارکباد اور نیک تمناؤں کا پیغام پہنچایا۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے مرکزی نائب صدر رضی طاہر نے وہاڑی کے گرد و نواح گڑھا موڑ، ٹھینگی، دانیوال اور مختلف تعلیمی اداروں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ضلعی صدر علی عمران جٹ بھی تھے۔ طلبہ سے ملاقاتوں کے دوران انہوں نے مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کی علم اور امن کے فروغ کیلئے کوششوں پر اظہار خیال کیا، انہوں نے کہا کہ سانحہ پشاور کے بعد مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ وہ واحد طلبہ تنظیم ہے جس نے دہشتگردی کیخلاف مؤثر آواز اٹھائی۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.