سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل اسلامک سنٹر نیلسن (برطانیہ) کے ڈائریکٹر علامہ حافظ عبدالسعید کے بڑے بھائی گذشتہ دنوں آبائی شہر لاہور(پاکستان)میں انتقال کر گئے، انا للہ وانا الیہ راجعون۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل کے بانی و سرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری، چیرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈا پور، ڈائریکٹر امور خارجہ جی ایم ملک، صدر پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر رحیق احمد عباسی اور مرکزی قائدین ودیگر سٹاف ممبران نے انکی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ وہاڑی کے زیراہتمام امن کانفرنس بالمقابل گورنمنٹ ڈگری کالج وہاڑی میں منعقد ہوئی جس میں مرکزی صدر پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، مرکزی صدر MSM چوہدری عرفان یوسف اور مرکزی نائب صدر MSM رضی طاہر نے خصوصی شرکت کی۔ مرکزی صدر پاکستان عوامی تحریک صبح 9 بجے بوریوالہ پہنچے جہاں صدر ایم ایس ایم بوریوالہ شہزاد ڈوگر نے سینکڑوں طلبہ کیساتھ ان کا خیر مقدم کیا۔
مچھ (بلوچستان) میں دربارِ غوثیہ پر ہونے والے حملے کے خلاف فیصل آباد میں بزمِ قادریہ کے زیراہتمام احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں بزمِ قادریہ کے کارکنان کے علاوہ عوام الناس کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر حملے کی مذمت، حملہ آوروں کی گرفتاری اور مزارات کے تحفظ کے نعرے درج تھے۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ دربار عالیہ کی بے حرمتی کرنے والے درندے ہیں۔ مرکزی اور بلوچستان حکومت دہشت گردی کی سفاک کارروائی کے ذمہ دار ہیں۔
کرسچین سٹڈی سنٹر راولپنڈی کے زیراہتمام دو روزہ Peaceful Co-existence سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس میں ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز سہیل احمد رضا اور مرکزی ناظمہ پاکستان عوامی تحریک ویمن ونگ نے وفد کے ہمراہ شرکت کی۔ سیمینار کا باقاعدہ آغاز محترمہ عائشہ مبشر نے صحیفہ انقلاب کی آیات بینات سے کیا، بعد ازاں محترمہ ملکہ صباء نے تاجدار کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت نچھاور کیے۔ اس موقع پر مس جینیفر ڈائیرکٹورس نے استقبالیہ کلمات ادا کیے۔ وفد میں اسسٹنٹ ایڈیٹر ماہنامہ دختران اسلام محترمہ ملکہ صباء، ٹاؤن کوآرڈینیٹر ویمن لیگ محترمہ عائشہ مبشر اور تحصیلی تنظیمات کی عہدیداران و کارکنان بھی شریک تھیں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل فرینکفرٹ کے سابق صدر مجلس شوریٰ مرزا صغیر احمد نے مورخہ 08 فروری 2015 کو اپنے گھر آفن باخ میں محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا خوبصورت اہتمام کیا جس میں آفن باخ کے علاوہ فرینکفرٹ اور ڈیژن باخ سے عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے شرکت کی اور اس روحانی محفل کا حصہ بنتے ہوئے فیوض و برکات سے مستفید ہوئے۔ پاکستان سے یورپ کے تبلیغی دورے پر تشریف لائے صاحبزادہ محمد حبیب اللہ نقشبندی (سجادہ نشین دربار عالیہ خلیل آباد شریف) نے محفل کی صدارت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے مرکزی سیکریٹری جنرل بلال یوسف کینیڈا منتقل ہو گئے ہیں، تنظیم کی نیشنل ایگزیکٹو کونسل کی منظوری کے بعد صدر محمد اکرم بیگ نے محمد عتیق قادری کو نیا سیکریٹری جنرل مقرر کر دیا ہے۔ بلال یوسف مارچ 2014 سے اس ذمہ داری پر فائز تھے جب کہ اس سے قبل وہ منہاج یوتھ لیگ سپین میں ناظم مالیات اور صدر بھی رہ چکے تھے۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے نو منتخب سیکریٹری جنرل محمد عتیق قادری اب تک جوائنٹ سیکریٹری کے عہدے پر فائز تھے
تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام مرکزی سیکرٹریٹ کے صفّہ ہال میں ماہانہ مجلس ختم الصلوۃ علی النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا انعقاد کیا گیا، جس میں گوشہ نشینان کے علاوہ خواتین و حضرات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ ماہانہ مجلسِ ختم الصلوۃ النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پروگرام سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے سعودی عرب سے ویڈیو لنک کے ذریعے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک ایسے موقع پر ہفتہ بین المذاہب رواداری منایا جا رہا ہے جب فرانس میں توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کے خلاف دنیا بھر میں آباد ڈیڑھ ارب سے زائد مسلمان انتہائی غم و غصہ کی حالت میں ہیں اور توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کے خلاف احتجاجی ریلیاں نکال رہے ہیں۔
پاکستان عوامی تحریک کے طلبہ ونگ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیراہتمام مورخہ 5 فروری 2015ء کو یوم کشمیر کے حوالے سیمنیار بعنوان ’’یوم یکجہتی کشمیر اور اس کے تقاضے‘‘ کا انعقاد مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں کیا گیا، سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے کہا ہے کہ انصاف پر یقین رکھنے والی حقیقی عوامی حکومت ہی مسئلہ کشمیر کے حل میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔ اعتراف حقیقت کے بغیر ہم آگے نہیں بڑھ سکتے، پرائیویٹ جہاد نے بہت سے مسائل کو جنم دیا ہے
تحریک منہاج القرآن انٹر فیتھ ریلیشنز اور نولکھا پریس بیٹرین چرچ کے زیر اہتمام ’’احترام مذاہب سیمینار‘‘ میں مسلم، مسیحی، ہندو اور سکھ رہنماؤں نے شرکت کی۔ سیمینار کی صدارت پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے کی۔ ’’احترام مذاہب سیمینار‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے کہا کہ فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کا مذموم عمل بین الاقوامی سطح پر اس حوالے سے قانون سازی کا تقاضا کرتا ہے، تاکہ انبیائے کرام اور الوہی کتابوں کا تقدس پامال کرنے کی کوئی جرات نہ کر سکے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل(آئرلینڈ) کے روح رواں فرخ وسیم بٹ کے سسر سعید احمد گذشتہ دنوں پاکستان میں انتقال کر گئے ان کی روح کو ایصال ثواب کے لئے منہاج اسلامک سنٹر لمرک میں مورخہ 04 فروری 2015 کو قرآن خوانی اور خصوصی دعا کا اہتمام کیا گیا، جس میں منہاج القرآن لمرک تنظیم کے عہدیداران نے بھرپور شرکت کی۔رآن خوانی کے بعد تلاوت و نعت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پیش کی گئی، جس کے بعد منہاج اسلامک سنٹر کے امام وخطیب حافظ گل نواز نے قرآن وسنت کی روشنی میں ایصال ثواب کی شرعی حیثیت کے حوالہ سے نہایت مدلل گفتگو کی
پاکستان عوامی تحریک ضلع چکوال کا اجلاس ضلعی دفتر میں منعقد ہوا جس میں عوامی دادرسی سیل تحصیل چکوال کا قیام عمل میں لایا گیا، اجلاس میں متفقہ طور پر طاہر ایڈووکیٹ اعوان کو صدر، توقیر اعوان کو جنرل سیکرٹری، غلام رضا اعوان کو سیکرٹری فنانس، حاجی محمد صفدر، حاجی عبدالغفور شیخ، ہارون حیدر، سید شاہد منظور کو ممبر منتخب کیا گیا۔ دادرسی سیل عدالتوں کے اندر غریب اور نادار لوگوں کو مفت قانونی سہولیات مہیا کرے گا۔ اس موقع پر تحریک منہاج القرآن کی ایگزیکٹو بھی موجود تھی۔
ڈاکٹر طاہرالقادری نے مکہ معظمہ میں ARY سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم ڈیل پر لعنت بھیجتے ہیں، یہ پراپیگنڈہ اپنی موت آپ مر چکا ہے، مدینہ منورہ میں عمران خان یا انکی پارٹی کے کسی رہنماء سے ملاقات نہیں ہوئی، کراچی میں بڑے پیمانے پر آپریشن کی ضرورت ہے، بڑی سیاسی جماعتوں نے اپنی بغل میں ٹارگٹ کلر پال رکھے ہیں دوسری جماعتوں کو کچلنے کیلئے انہیں استعمال کیا جاتا ہے۔ اسلام میں انتہا پسندی کی کوئی گنجائش نہیں۔ القاعدہ کے بعد طالبان آئے اور اب داعش آ گئی جو سیدھے سر کاٹتی ہے۔
سابق نگران وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر سردار غوث بخش بارازئی سے ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز سہیل احمد رضا نے وفد کے ہمراہ لاہور میں ملاقات کی۔ دوران ملاقات ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز نے سابق وزیر اعلی بلوچستان کو ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا دہشت گردی و انتہا پسندی کے خلاف فتوی بطور تحفہ پیش کیا۔ وفد میں تحریک منہاج القرآن لاہور راوی ٹاؤن کے صدر ڈاکٹر اقبال نور بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ڈاکٹر غوث بخش بارازئی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری وطن عزیز اور عالم اسلام کے لیے بہت بڑا علمی سرمایہ ہیں۔
پاکستان عوامی تحریک اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ بھکر کے زیراہتمام بھکر میں شکارپور دہشت گردی کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی، جس کی قیادت مرکزی صدر پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے کی۔ ریلی کا آغاز قصرِ زینب سے ہوا جبکہ اختتام محمدی چوک پر ہوا۔ ریلی کے شرکاء نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر دہشتگردوں اور ان کے حامیوں کے خلاف نعرے درج تھے۔
پرنسپل تہمینہ ناز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنی زندگیوں کوحضرت فاطمہ سلام اللہ علیہا کی سیرت اور نبی آخرالزماں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی پیروی میں ڈھالنے کی ضرورت ہے تاکہ ہم بچوں کی تربیت بھی اسی ماحول میں کرسکیں، کیونکہ ماں کی گود ہی دنیا کی پہلی درسگاہ ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن کے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری نے دنیا بھر میں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے عشق کے چراغ روشن کئے ہیں۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.